محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندی پکھواڑہ کا ای ایس آئی سی کے علاقائی دفتر ، ہریانہ میں اختتام پذیر  ہوا


علاقائی ڈائریکٹر کا سرکاری کاموں میں ہندی کے وسیع استعمال پر زور

Posted On: 30 SEP 2025 9:38AM by PIB Delhi

ہندی پکھواڑا اختتامی اور انعامات کی تقسیم کی تقریب 29 ستمبر 2025 کو وزارت محنت و روزگار کے تحت ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن (ای ایس آئی سی) کے علاقائی دفتر، ہریانہ میں منعقد ہوئی۔ علاقائی دفتر کے تمام افسران اور ملازمین نے اس پروگرام میں بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا اور انہیں سرکاری کام ہندی میں انجام دینے کی ترغیب دی گئی۔

c.jpg

اس پروگرام کی صدارت ہریانہ کے ریجنل ڈائریکٹر  جناب  سوگن لال مینا نے کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہندی بولنے والی ریاست ہریانہ میں ہمارا فرض ہے کہ تمام کام ہندی میں انجام دیے جائیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس سے پسماندہ طبقے کے مزدوروں تک بھی رسائی آسان ہوگی جو اکثر ای ایس آئی سی کی جانب سے فراہم کی جانے والی مختلف سہولتوں سے بے خبر رہتے ہیں۔

d.jpg

اس موقع پر نوجوان شاعر اور نغمہ نگار جناب انل کمار نے ایک حب الوطنی پر مبنی نغمہ پیش کیا، جسے سامعین نے بے حد پسند کیا۔ ہندی پکھواڑا تقریبات کے تحت مضمون نویسی، نوٹ سازی، سرکاری زبان کے علم اور تقریری مقابلے منعقد کیے گئے۔ کامیاب شرکاء کو یادگاری شیلڈز اور اسناد سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ پکھواڑے کے دوران ایک کتابی نمائش بھی منعقد کی گئی۔

e.jpg

اس پروگرام میں ڈاکٹر ابھیشیک رائے، اسٹیٹ میڈیکل آفیسر؛ جناب برجیش مشرا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (سرکاری زبان)؛ جناب ونے پرتیم بقدے، اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر؛ ڈپٹی ڈائریکٹرز جناب شیو شکتی شرما اور  جناب  اشوک کمار یادو؛ ڈاکٹر راکیش روشن، میڈیکل ویجیلنس آفیسر؛ اور  جناب رویندرا کمار، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ ریجنل آفس کے دیگر افسران اور ملازمین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

********

ش ح۔ش ت ۔ رض

U-6882

 


(Release ID: 2173487) Visitor Counter : 8
Read this release in: English , हिन्दी