خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بمہنی خورد میں ‘پوشن ماہ’ کے بارے میں آگاہی مہم: حاملہ ماؤں کے لیے غذائیت کی نمائش اور گود بھرائی تقریب

Posted On: 29 SEP 2025 8:29PM by PIB Delhi

سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشن، بلاس پور نے بلہا ڈیولپمنٹ بلاک کے قبائلی گاؤں بمہنی خورد کے آنگن واڑی سنٹر میں پوشن ماہ کے تحت ایک خصوصی بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔ یہ تقریب خواتین اور بچوں کی ترقی کے محکمے اور گرام پنچایت کے اشتراک سے منعقد ہوئی۔

1.jpg

اس پروگرام میں گرام سرپنچ ملن سنگھ ماروی، پنچ اور یوتھ منڈل کے صدر انیت کمار ماروی، سماجی کارکن رام داس مانک پوری، آنگن واڑی کارکن سنتوشی، حاملہ اور دودھ پلانے والی مائیں، نوعمر لڑکیوں اور گاؤں والوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

مجمع سے خطاب کرتے ہوئے سینٹرل بیورو آف کمیونیکیشن بلاس پور کے انچارج کے وی گری نے بتایا کہ حکومت ہند 17 ستمبر سے 16 اکتوبر تک پوشن ماہ منا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کا بنیادی مقصد بچوں، نوعمروں، حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کے غذائی معیار کو بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ متوازن اور غذائیت سے بھرپور خوراک ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل اور غذائی قلت سے پاک ہندوستان کے مقصد کو حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے۔

2.jpg

گرام سرپنچ ملن سنگھ ماروی نے گاؤں والوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے روزمرہ کے کھانے میں مقامی طور پر دستیاب سبز پتوں والی سبزیاں، موسمی پھل، دالیں اور اناج شامل کریں تاکہ پورے خاندان، خاص طور پر ماؤں اور بچوں کے لیے مناسب غذائیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

آنگن واڑی کارکن سنتوشی نے خواتین اور بچوں کی ترقی کے محکمے کی مختلف اسکیموں کے بارے میں تفصیل سے بتایا اور گاؤں والوں کو آنگن واڑی سنٹر میں پیش کی جانے والی تمام خدمات سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی۔ اس موقع پر، ایک غذائیت کی نمائش لگائی گئی، اور ماؤں اور ان کے پیدا ہونے والے بچوں کی صحت کے لیے ایک روایتی گود بھرائی تقریب (حاملہ ماؤں کے لیے جشن) کا انعقاد کیا گیا۔

3.jpg

کمیونٹی کو شامل کرنے کے لیے، غذائیت سے متعلق معلومات پر کوئز مقابلہ منعقد کیا گیا اور فاتحین کو انعامات سے نوازا گیا۔ سووچھتا پکھواڑا مہم کے ایک حصے کے طور پر وہاں موجود افرادنے صفائی ستھرائی کا حلف لیا۔ پروگرام کا اختتام ایک پیڑ ماں کے نام پہل کے تحت شجرکاری مہم کے ساتھ ہوا، جس کے بعد گاؤں والوں میں پودے تقسیم کیے گئے۔

*****

UR-6576      

(ش ح۔ع ح۔ ف ر )


(Release ID: 2173471) Visitor Counter : 3
Read this release in: English , Hindi_Cg