بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آئی نے جندل پاور لمیٹڈ کے ذریعے جے پرکاش ایسوسی ایٹس لمیٹڈ کے حصول کی منظوری دے دی ہے

Posted On: 30 SEP 2025 8:08PM by PIB Delhi

مسابقتی کمیشن آف انڈیا نے جندل پاور لمیٹڈ کے ذریعے جے پرکاش ایسوسی ایٹس لمیٹڈ کے حصول کی منظوری دے دی ہے، جو انسولوینسی اینڈ بینکرپٹسی کوڈ 2016 کے تحت کارپوریٹ انسولوینسی ریزولوشن پروسیس کے دائرہ کار میں مجوزہ امتزاج ہے۔ مجوزہ امتزاج میں جندل پاور لمیٹڈ (حاصل کنندہ) کے ذریعے جے پرکاش ایسوسی ایٹس لمیٹڈ (جے اے ایل) کے حصول کی تجویز شامل ہے، جو آئی بی سی کے تحت سی آئی آر پی کے عمل کے مطابق پیش کیا گیا ہے۔

حاصل کنندہ کمپنی، کمپنیز ایکٹ 1956 کے تحت رجسٹرڈ ہے اور بنیادی طور پر توانائی کے شعبے میں مصروفِ عمل ہے، جبکہ حاصل کنندہ گروپ کی ادارہ جاتی موجودگی لوہے و فولاد، توانائی اور کان کنی جیسے شعبوں میں عالمی سطح پر پھیلی ہوئی ہے۔

جے اے ایل متنوع کاروباری سرگرمیوں جیسے ریئل اسٹیٹ، سیمنٹ، مہمان نوازی، انجینئرنگ، پروکیورمنٹ اور کنسٹرکشن (ای پی سی) میں مصروف ہے اور اس وقت آئی بی سی کے تحت کارپوریٹ انسولوینسی ریزولوشن پروسیس سے گزر رہا ہے۔

کمیشن کا تفصیلی حکم بعد میں جاری کیا جائے گا۔

****

ش ح۔ ف ش ع

U: 6865


(Release ID: 2173439) Visitor Counter : 6
Read this release in: English , हिन्दी