قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سوچھتا ہی سیوا مہم - منسلک دفتر (شعبہ برائے سرکاری زبان، قانون ساز محکمہ، وزارت قانون و انصاف) میں مشترکہ جامع صفائی مہم

Posted On: 30 SEP 2025 7:48PM by PIB Delhi

ملک گیر "سوچھتا ہی سیوا" مہم کے تحت وزارت قانون و انصاف کے قانون سازی محکمے نے 30 ستمبر 2025 کو اپنے منسلک دفتر، آفیشل لینگویج وِنگ میں ایک جامع مشترکہ صفائی مہم کامیابی سے منعقد کی۔ اس مہم کا مقصد ونگ کی لائبریری کی گہری صفائی، سینیٹائزیشن اور تنظیم نو کے ذریعے ایک صحت مند اور کچرے سے پاک ماحول کو یقینی بنانا تھا۔

اس صفائی مہم میں ڈاکٹر برجیش کمار سنگھ (جے ایس اینڈ ایل سی) اور جناب اشونی (جے ایس اینڈ ایل سی) نے شرکت کی، ساتھ ہی آفیشل لینگویج ونگ کے افسران/ عملے اور آئوٹ سورس ملازمین بھی شریک ہوئے۔

ڈاکٹر برجیش کمار سنگھ اور جناب اشونی نے صفائی اور حفظان صحت کے قیام میں اجتماعی ذمے داری کی اہمیت پر زور دیا تاکہ ایک صحت مند اور پائیدار ماحول قائم کیا جا سکے۔

*********

ش ح۔ ف ش ع

 U: 6863

 


(Release ID: 2173367) Visitor Counter : 5
Read this release in: English , Hindi