بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

بہار میں انتخابی لسٹوں پر خصوصی نظر ثانی (ایس آئی آر) کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی


الیکشن کمیشن نے اس مشق کو کامیاب بنانے کے لیے بہار کے تمام ووٹرز کا شکریہ ادا کیا

حتمی انتخابی لسٹ آج شائع کی گئی اس میں تقریباً 7.42 کروڑ ووٹرز شامل ہیں

Posted On: 30 SEP 2025 7:59PM by PIB Delhi

الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) بہار میں انتخابی لسٹوں کی خصوصی نظرثانی (ایس آئی آر) کی کامیاب تکمیل پر بہار کے عوام، انتخابی عہدیداروں، سیاسی جماعتوں اور دیگر اہم اسٹیک ہولڈروں کو مبارکباد دیتا ہے۔

بہار ایس آئی آر کا نتیجہ: 24 جون 2025 سے 30 ستمبر 2025 تک

نمبرشمار

تفصیلات

کل (تعداد)

A

24 جون 2025 تک ووٹر

7.89 کروڑ

 

ڈرافٹ لسٹ سے خارج کیے گئے کل ووٹر

65 لاکھ

C

یکم اگست 2025 کو ڈرافٹ لسٹ میں ووٹر

7.24 کروڑ

 

ڈرافٹ لسٹ سے خارج کیے گئے نااہل ووٹر

3.66 لاکھ

 

ڈرافٹ لسٹ میں شامل کیے گئے اہل ووٹر(فارم 6)

21.53 لاکھ

D

حتمی لسٹ میں کل ووٹر  30 ستمبر 2025

’7.42 کروڑ

اعداد و شمار کو قریب ترین لاکھ  کے ہندسے میں راؤنڈ کیا گیا ہے

  1. حتمی انتخابی لسٹ کی فزیکل اور ڈیجیٹل کاپیاں سیاسی جماعتوں کے ساتھ شیئر کی جا رہی ہیں۔ کوئی بھی ووٹر اسے https://voters.eci.gov.in پر آن لائن چیک کر سکتا ہے۔

  2. یہ وسیع پیمانے کی مشق بہار کے چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) ، تمام 38 اضلاع کے ڈسٹرکٹ الیکشن افسروں (ڈی ای اوز)،  243 الیکٹورل رجسٹریشن افسروں (ای آر اوز) ، 2976 اسسٹنٹ الیکٹورل رجسٹریشن افسروں (اے ای آر اوز) ، تقریباً ایک لاکھ بوتھ لیول افسروں (بی ایل او) ، لاکھوں رضاکاروں اور تمام 12 بڑی سیاسی جماعتوں کی مکمل شمولیت سے کامیاب ہوئی ہے، بشمول ان کے ضلعی صدور اور ان کے ذریعہ مقرر کردہ 1.6 لاکھ سے زیادہ بوتھ لیول ایجنٹس (بی ایل اے) شامل ہیں۔

  3. کمیشن پرنٹ، الیکٹرانک اور آن لائن میڈیا کا بھی شکریہ ادا کرتا ہے کہ انھوں نے پورے عمل میں باقاعدگی سے بیداری اور ان کے فیڈبیک کو پھیلایا۔

  4. ایس آئی آر کے عمل کی وضاحت کرنے اور انھیں باخبر رکھنے کے لیے سیاسی جماعتوں کے ساتھ باقاعدہ میٹنگیں کی گئیں۔ 20 جولائی 2025 تک، سی ای او/ڈی ای اوز/ای آر اوز/بی ایل اوز نے ان ووٹروں کی سیاسی جماعتوں کے ساتھ بوتھ سطح کی لسٹیں شیئر کی تھیں جن کے بارے میں بتایا گیا تھا کہ وہ فوت ہوگئے، جن کی گنتی کے فارم موصول نہیں ہوئے ، جو مستقل طور پر نقل مکانی کر چکے ، یا جن کا سراغ نہیں لگایا جا سکا، اہل ووٹروں کی شناخت کے مقصد سے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ انتخابی لسٹ کا ڈرافٹ بھی شیئر کیا گیا۔ اس کے علاوہ، ڈرافٹ رول میں شامل نہ ہونے والے ناموں کی لسٹ ڈی ای او/ڈی ایم (ضلع وار) کے ساتھ ساتھ سی ای او بہار کی ویب سائٹ پر عوام کے دیکھنے کے لیے لگائی گئی تھی۔

  5. ایس آئی آر مشق آئین کی دفعہ 326 اور ای سی آئی کے اس نعرے کے مطابق انجام دی گئی کہ ’’کوئی بھی اہل ووٹر نہ چھوٹنے نہ پائے ، اور کوئی بھی نااہل فرد انتخابی لسٹوں میں شامل نہ ہونے پائے‘‘

  6. اگر کوئی اہل شخص اب بھی ووٹر لسٹ میں اپنا نام شامل کرنے کے لیے درخواست دینا چاہتا ہے، تو وہ انتخابات کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ سے دس دن پہلے تک درخواست جمع کرا سکتا ہے۔

  7. اگر کوئی شخص حتمی انتخابی لسٹ میں اندراج سے متعلق ای آر او کے فیصلے سے مطمئن نہیں ہے تو وہ آر پی ایکٹ 1950 کے سیکشن 24 کے تحت ضلع مجسٹریٹ کے سامنے پہلی اپیل اور سی ای او کے سامنے دوسری اپیل دائر کر سکتا ہے۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 6868


(Release ID: 2173353) Visitor Counter : 35
Read this release in: English , Hindi , Bengali