کامرس اور صنعت کی وزارتہ
ہماری سپلائی چینز کو محفوظ بنانے کے لیے ہندوستان کا زور خود انحصاری پر ہے۔ ہندوستان کے مفادات کے تحفظ کے لیے بڑے اہداف اور خود تحفظ کے لیے خود اعتمادی : سی آئی آئی کی شراکتی سربراہی اجلاس میں جناب پیوش گوئل
Posted On:
30 SEP 2025 6:48PM by PIB Delhi
ہماری سپلائی چینز کو محفوظ بنانے کے لیے ہندوستان کا زور خود انحصاری ) پر ہے۔ خود اعتمادی بڑے اہداف کے حصول کے لیے؛ تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کہا کہ ہندوستان کے مفادات کے تحفظ کے لیے خود تحفظ ۔آج نئی دہلی میں 30ویں سی آئی آئی پارٹنرشپ سمٹ کے لیے کرٹین رائزر تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے اس بات پر زور دیا کہ عظیم شراکتیں ٹیکنالوجی، اعتماد، تجارت، ہنر اور روایت پر استوار ہوتی ہیں۔
انہوں نے وضاحت کی کہ آتم نربھرتا لچکدار سپلائی اور ویلیو چینز کی تعمیر کے بارے میں ہے جو عالمی جھٹکوں کو برداشت کر سکے، تجارت کو ہتھیار بنانے سے بچ سکے، اور اس بات کو یقینی بنائے کہ ہندوستان ہمیشہ اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی پوزیشن میں ہو۔ آتم وشواس کے بارے میں، انہوں نے کہا کہ ہندوستان آج عالمی معیشت میں برابر کے حصہ دار کے طور پر شراکت داری کرتے ہوئے مہتواکانکشی اہداف کو حاصل کرنے کے اعتماد کے ساتھ ایک مضبوط مقام سے دنیا کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آتمارکشا ہندوستانیوں کی حفاظت اور بنی نوع انسان کے وسیع تر مفادات کے تحفظ کے بارے میں ہے، جی 20 سمٹ کے تھیم واسدھائیوا کٹمبکم کے مطابق – ’ایک دنیا، ایک خاندان، ایک مستقبل‘ ہے ۔
موصوف وزیر نےکہا کہ یہ دن درگااشٹمی کے ساتھ موافق ہے، جو طاقت، لچک اور برائی پر اچھائی کی فتح کی علامت ہے۔ انہوں نے ریمارک کیا کہ ہنگامہ خیزی، اتار چڑھاؤ اور غیر یقینی صورتحال کی دنیا میں، ہندوستان ایک نخلستان کے طور پر کھڑا ہے—دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشت، جو نوجوان خواہش مند شہریوں کے ذریعہ کارفرما ہے جو بہتر معیار زندگی کے لیے کوشاں ہیں اور دنیا کو ایک بہتر جگہ بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے دنیا بھر سے معززین اور شرکاء کو خوش آمدید کہا۔
ہندوستان کے ترقی کے سفر میں آندھرا پردیش کے تعاون کو اجاگر کرتے ہوئے، جناب گوئل نے ٹیکنالوجی سے چلنے والی حکمرانی کو فروغ دینے، حیدرآباد میں ہائی ٹیک شہر کی راہنمائی کرنے اور امراوتی میں ایک جدید دارالحکومت کی تشکیل کی سمت کام کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ جناب این چندرابابو نائیڈو کی ستائش کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آندھرا پردیش ہندوستان کی واحد ریاست ہے جس کے تین آنے والے صنعتی کوریڈور کرشنا پٹنم، اورواکل اور کوپرتھی میں ہیں۔
وزیر موصوف نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جی ایس ٹی نظام کی حالیہ تبدیلی عمل کو آسان بنائے گی، صارفین پر ٹیکس کا بوجھ کم کرے گی، اور ہندوستانی معیشت کی کھپت کی قیادت میں ترقی کو مضبوط فروغ دے گی۔
وشاکھاپٹنم میں 30ویں سی آئی آئی پارٹنرشپ سمٹ کو آگے دیکھتے ہوئے، جناب گوئل نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ہندوستان اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر مضبوط اور زیادہ لچکدار تعاون بنا سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سی آئی آئی ہندوستان اور عالمی برادری کے درمیان ایک پل کے طور پر ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
اپنے خطاب میں آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب این چندرا بابو نائیڈو نے سرمایہ کاروں کو نومبر میں وشاکھاپٹنم میں ہونے والی پارٹنرشپ سمٹ میں شرکت اور آندھرا پردیش میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی۔
****
ش ح ۔ ال
UR-6856
(Release ID: 2173303)
Visitor Counter : 9