وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ اقتصادی اموراپنے انتظامی کنٹرول کے ماتحت اداروں کے ساتھ سوچھتا اور کارکردگی کی خصوصی مہم 5.0 شروع کرےگا

Posted On: 30 SEP 2025 5:40PM by PIB Delhi

وزارت خزانہ کامحکمہ اقتصادی امور (ڈی ای اے) اپنے انتظامی کنٹرول کے ماتحت اداروں کے ساتھ مل کر 2 سے 31 اکتوبر 2025 تک خصوصی مہم 5.0 کا اہتمام کرے گا۔ خصوصی مہم کا مقصد سرکاری دفاتر میں سوچھتا کو ادارہ جاتی نوعیت دینا، زیر التواء کی روایت کو کم کرنا، اورشہریوں پر مرکوز خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانا ہے۔

خصوصی مہم 4.0 کے دوران، ڈی ای اے نے کامیابی سے4 صفائی مہم  چلائی  ہے، جس میں تقریباً 99,500 مربع فٹ دفتر ی جگہ خالی کرائی گئی تھی، اور اسکریپ اور غیر مستعمل مواد کو ٹھکانے لگا کر 3,83,006  روپےکی آمدنی حاصل کی گئی تھی۔ اس کے علاوہ، 224 عوامی شکایات اور 53 شکایات کی اپیلوں کو نمٹایا گیا تھا اور شناخت کردہ345 فزیکل فائلوں میں سے 332 کو ختم کیا گیا تھا۔

خصوصی مہم 5.0 کے لیے، ڈی ای اے نے ایک نوڈل افسر کو نامزد کیا ہے اور ماتحت اورملحقہ دفاتر کے ساتھ اس کےتمام ڈویژنوں کو اس پہل میں فعال طور پر حصہ لینے کی ہدایت دی ہے۔ تیاری کے مرحلے کے دوران متعدد قابل توجہ شعبوں میں اہداف کی نشاندہی کی گئی ہے، بشمول:

  • صفائی کی مہمات اور خالی جگہوں کانظم ؛
  • ای-ویسٹ، اسکریپ، غیر مستعمل  اشیاء اور پرانی/غیر استعمال شدہ سرکاری گاڑیوں کو ٹھکانے لگانا؛
  • اراکین پارلیمنٹ، ریاستی حکومتوں، بین وزارتی مراسلات، پارلیمانی یقین دہانیوں، اوروزیراعظم کے دفتر کی جانب سے حوالہ جات کا تصفیہ؛
  • عوامی شکایات اور اپیلوں کا بروقت اژالہ؛
  • مؤثر ریکارڈ مینجمنٹ۔

خصوصی مہم پرعمل درآمد کا مرحلہ 2 اکتوبر 2025 کو شروع ہو گا،جس میں تمام ڈویژنوں اورملحقہ ادارے شناخت شدہ اہداف کے حصول کے لیے  ساتھ مل کرکام کر یں گے۔

ڈی ای اے نے مہم کے روڈ میپ کو حتمی شکل دے دی ہے اور مؤثر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے اپنے تمام دفاتر اور تنظیموں کوہدایت دی ہے۔ محکمہ خصوصی مہم 5.0 کو کامیاب بنانے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

*****

 ( ش ح ۔ م ش ع۔ اش ق)

U. No. 6846


(Release ID: 2173261) Visitor Counter : 6
Read this release in: English , Hindi