ٹیکسٹائلز کی وزارت
سوچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس) – 2025مہم:
سوچھتا ہی سیوا مہم کے تحت صفائی ستھرائی کی سرگرمیاں
Posted On:
30 SEP 2025 12:22PM by PIB Delhi
ٹیکسٹائل کی وزارت نے 29.09.2025 کو نئی دہلی کے ادیوگ بھون میں پوسٹر سازی کے مقابلے کا انعقاد کیا۔ وزارت کے ڈویژن کے سربراہان نے بھی صفائی کا جائزہ لینے کے لیے مختلف سیکشن کا دورہ کیا اور ملازمین کو سوچھتا ہی سیوا-2025 کے تحت حفظان صحت کے طریقوں کو اپنانے کی ترغیب دی۔
جوٹ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ ( جے سی آئی) نے پورے ہندوستان میں کارپوریشنوں میں ‘‘ایک پیڑماں کے نام’’ مہم کا انعقاد کیا ، جہاں 500 سے زیادہ پودے لگائے گئے ۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی (این آئی ایف ٹی) نے اپنے کیمپسز میں ‘فائلوں کو الگ کرنے’ کی سرگرمی کا اہتمام کیا ۔
نیشنل جوٹ بورڈ (این جے بی) - سوچھتا ہی سیوا مہم کے دوران این جے بی کی طرف سے کولکاتہ کے نیو ٹاؤن میں مختلف مقامات پر ماسک اور جوٹ بیگ کی تقسیم کا انعقاد کیا گیا ، جہاں جوٹ سے بنے 250 سے زیادہ ماسک اور 300 سے زیادہ جوٹ کے تھیلے تقسیم کیے گئے ۔
ڈیولپمنٹ کمشنر ہینڈی کرافٹس کا دفتر- سوچھتا ہی سیوا مہم کے دوران، ڈیولپمنٹ کمشنر (ہینڈی کرافٹ) کے دفتر نے صفائی مترکو سینیٹائزر، دستانے، ڈسٹر، ماسک اور دیگر اشیاء تقسیم کیں۔
سنٹرل سلک بورڈ (سی ایس بی) نے میڈیکل/ہیلتھ کیمپ کا انعقاد کیا ۔ اس تقریب میں سائنسدانوں، عملے،جے آر ایفز ، پروجیکٹ اسسٹنٹس، پی جی ڈی ایس طلبہ اور فارم ورکرز اور صفائی متر نے سرگرمی سے شرکت کی اور انہوں نے اپنا میڈیکل/ہیلتھ چیک اپ کروایا۔
سرگرمیوں کی کچھ جھلکیاں یہ ہیں:-
ٹیکسٹائل کی وزارت (ایم او ٹی)۔


ادیوگ بھون میں کمروں کا معائنہ پوسٹر بنانے کا مقابلہ
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی (این آئی ایف ٹی)
فائلوں کی چھٹنی کرنا


جوٹ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ ( جے سی آئی)

شجرکاری
نیشنل جوٹ بورڈ (این جے بی)


ماسک اور جوٹ بیگ کی تقسیم
ترقیاتی کمشنر دستکاری کا دفتر


ماسک اور سینیٹائزر کی تقسیم
سنٹرل سلک بورڈ ( سی ایس بی)


ہیلتھ کیمپ
*************
(ش ح ۔ع ح۔م الف(
U. No. 6815
(Release ID: 2173017)
Visitor Counter : 5