وزارات ثقافت
وزیر اعظم نریندر مودی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پرمنعقد سیوا پرو کی تقریبات میں 8000 سے زیادہ فنکار اور معزز مہمان شرکت کریں گے
प्रविष्टि तिथि:
27 SEP 2025 8:34PM by PIB Delhi
نئی دہلی کی نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ (این جی ایم اے)، 28 ستمبر 2025 کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک خصوصی تقریب، سیوا پرَو، کا انعقاد کرے گا ۔
اس شاندار تقریب میں 8000 سے زائد فنکار، نوجوان آرٹ کے طلبہ اور ثقافتی شراکت دار حصہ لیں گے، جن کے ساتھ پدم شری سے نوازی گئیں معزز شخصیات جیسے جناب شیام سُندر شرما، جناب وسو دیو کامت، جناب بمن بہاری داس اور روحانی رہنما سشری چِترالیکھا جی بھی موجود ہوں گے۔
سیوا پرَو 2025 کے اہم نکات:
- پینٹنگ ورکشاپ اور ‘‘سیوا پرَو : وژن آف وکست بھارت’’ کے موضوع پر مقابلہ، پیشہ ور فنکاروں، آرٹ کے طلبہ، اسکول کے بچوں اور آرٹ کے شائقین کے لیے یہ مواقع فراہم کئے گئے ہیں ، جس میں خدمت، تخلیقیت اور 2047 تک ایک ترقی یافتہ بھارت کے وژن کا جشن منایا جائے گا۔
- مختلف زمروں میں پرکشش انعامات:
- پیشہ ور فنکار: 6انعامات 1,00,000 روپے (پہلا)، 6 انعامات 50,000 روپے (دوسرا)، 6 انعامات 25,000 روپے(تیسرا)
- کالج کے طلبہ: 6 انعامات 25,000 روپے (پہلا)، 6 انعامات 15,000 روپے (دوسرا)، 6 انعامات 10,000 روپے (تیسرا)
- اسکول کے طلبہ: 6 انعامات 10,000 روپے (پہلا)، 6 انعامات 5,000 روپے (دوسرا)، 6 انعامات 2,500 روپے (تیسرا)، علاوہ ازیں مقابلہ میں شریک ہرفرد کو ایک ہزار روپے کے تسلی بخش انعامات سے نوازا جائے گا۔
- ثقافتی جلسہ : مختلف وزارتوں، اداروں اور سول سوسائٹی کے فنکار اور معزز شخصیات ‘‘وکاس بھی، وراثت بھی’’ کے جذبے کا جشن منانے کے لیے اکٹھے ہوں گے۔
این جی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سنجیو کِشور گوتم نے وزیر ثقافت جناب گجنندر سنگھ شیکھاوت، وزارت ثقافت کے سکریٹری جناب وِویک اگر وال اور جوائنٹ سکریٹری محترمہ للی پانڈیا کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس تقریب کے انعقاد میں رہنمائی اور تعاون فراہم کیا۔
تقریب کی تفصیلات:
- تاریخ: 28 ستمبر 2025
- مقام: نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ، نئی دہلی
- موضوع: سیوا پرَو – وژن آف وکست بھارت
این جی ایم اے میں سیوا پرَو کی تقریب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک منفرد خراج تحسین کی نمائندگی کرتی ہے، جو ثقافتی فخر، خدمت، اور 2047 تک خوشحال بھارت کے ان کے وژن کی عکاسی کرتی ہے۔
رجسٹریشن کیلئے یہاں کلک کریں:
https://docs.google.com/forms/d/e/1FAIpQLScrb7-yRUDYY-RsjCXw476iSQEb253a_FxzQbRnW5Y1juRcdw/viewform
*************
(ش ح ۔ع ح۔م الف(
U. No. 6814
(रिलीज़ आईडी: 2172992)
आगंतुक पटल : 14