بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
جناب سربانند سونووال نے گوہاٹی میں زبین گرگ کی آدیہ شردھا پر خراج عقیدت پیش کیا
Posted On:
29 SEP 2025 8:04PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج گوہاٹی میں فنکار کی رہائش گاہ پر منعقدہ آنجہانی لیجنڈری گلوکار زبین گرگ کو ان کی آدیہ شردھا کے پروقار موقع پر گلہائے عقیدت پیش کیے۔ انھوں نے آنجہانی کی روح کے ابدی سکون کے لیے دعا کی اور سوگوار خاندان کے افراد سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب سونووال نے کہا:
’’اگرچہ زبین جسمانی طور پر ہم سے رخصت ہو گئے ہیں، لیکن ان کی لافانی تخلیقات آسام کے لوگوں کے دلوں میں زندہ رہیں گی۔ ان کا ثقافتی سفر نسلوں کے لیے تحریک اور ہمت کا ذریعہ رہے گا۔‘‘
آسام کی سب سے مشہور ثقافتی شخصیات میں سے ایک، زبین گرگ کا اس ماہ کے شروع میں انتقال ہو گیا، انھوں نے موسیقی، آرٹ اور سماجی شراکت کی بھرپور میراث چھوڑی جس نے پورے خطے اور اس سے باہر بے شمار زندگیوں کو تحریک دی۔




***
(ش ح – ع ا)
U. No. 6796
(Release ID: 2172908)
Visitor Counter : 8