قومی انسانی حقوق کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

این ایچ آر سی، انڈیا نے تروچیراپلی، تمل ناڈو میں زیر زمین نکاسی آب کی پائپ لائن میں کام کے دوران دم گھٹنے سے 2 صفائی کارکنوں کی  مبینہ موت کا از خود نوٹس لیا


کمشنر، میونسپل کارپوریشن اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، تروچیراپلی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتہ کے اندر اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے

توقع ہے کہ رپورٹ میں تحقیقات کی حیثیت اور متوفی کے لواحقین کو ادا کیے جانے کسی معاوضے کی تفصیلات کو شامل کیا جائے گا

Posted On: 29 SEP 2025 2:44PM by PIB Delhi

نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن (این ایچ آر سی)، ہندوستان نے ایک میڈیا رپورٹ کا ازخود نوٹس لیا ہے کہ 22 ستمبر 2025 کو 2 صفائی کارکن دم گھٹنے کی وجہ سے ہلاک ہو گئے تھے جب ترویرمبور، تملناڈو کے ضلع تروچیراپلی کے متھو نگر علاقے میں کارمل گارڈن کے قریب زیرزمین نکاسی آب کی ایک نئی پائپ لائن پر کام کر رہے تھے۔ اطلاعات کے مطابق، وہ تروچی کارپوریشن کے کام کے لیے ایک کنسٹرکشن فرم سے منسلک تھے۔

کمیشن نے مشاہدہ کیا ہے کہ میڈیا رپورٹ کے مندرجات اگر درست ہیں تو انسانی حقوق کی خلاف ورزی کایہ سنگین مسئلہ ہے۔ اس لیے اس نے کمشنر، میونسپل کارپوریشن اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، تروچیراپلی، تمل ناڈو کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ توقع کی جاتی ہے کہ اس رپورٹ میں تفتیش کی حیثیت اور معاوضہ کی حیثیت، اگر کوئی ہے،  جو متوفی کے لواحقین کو ادا کیاگیا ہے،کوشامل کیا جائے گا۔

23 ستمبر 2025 کو کی گئی میڈیا رپورٹ کے مطابق، اس بات کی کوئی وضاحت نہیں تھی کہ متاثرہ ورکرس کو مناسب حفاظتی سامان دیا گیا تھا یا نہیں۔

*****

 ( ش ح ۔ ا ک۔ اش ق)

U. No. 6770


(Release ID: 2172690) Visitor Counter : 9
Read this release in: English , Hindi , Tamil