امور داخلہ کی وزارت
داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے تمل ناڈو کے کرور میں ہونے والے بھگدڑ میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا
مرنے والوں کے اہل خانہ سے میری دلی تعزیت
ایشور سے دعا ہے کہ وہ ان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی طاقت دے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے تمل ناڈو کے گورنر آر این روی اور وزیر اعلیٰ اسٹالن سے بات کی
جناب امت شاہ نے صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن مرکزی مدد کا یقین دلایا
प्रविष्टि तिथि:
27 SEP 2025 10:51PM by PIB Delhi
داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے تمل ناڈو کے کرور میں بھگدڑ میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے کہا کہ "کرور، تمل ناڈو میں بھگدڑ میں جانوں کے نقصان سے گہرا دکھ ہوا ہے۔ مرنے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ میری دلی تعزیت ۔ میں ایشور سے دعا کرتا ہوں کہ وہ انہیں اس غم کو برداشت کرنے کی طاقت دے اور زخمیوں کو جلد صحت دے۔"
***
(ش ح۔س ک ۔ ع ر )
UR-6764
(रिलीज़ आईडी: 2172661)
आगंतुक पटल : 16