ریلوے کی وزارت
بہار کو تین نئی امرت بھارت ٹرین اور چار مسافر ٹرین کا تحفہ ملا
ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو اور نائب وزیر اعلی سمرت چودھری سات ٹرینوں کو جھنڈی دکھاکرروانہ کریں گے
تین نئی امرت بھارت ایکسپریس ٹرینیں بہار کو تلنگانہ، راجستھان اور دہلی سے جوڑیں گی
بہار کے اندر نوادہ، اسلام پور، بکسر، اور جھاجھا سمیت کلیدی شہروں کو جوڑنے کے لیے چار نئی مسافر ٹرینیں چلیں گی
Posted On:
28 SEP 2025 9:26PM by PIB Delhi
بہار کو جدید ریل رابطے کے میدان میں ایک اور بڑا فروغ ملنے والا ہے۔ ریلوے، اطلاعات و نشریات، اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو اور بہار کے نائب وزیر اعلیٰ سمرت چودھری پٹنہ جنکشن سے ریاست کو سات ٹرینیں وقف کریں گے، جن میں تین امرت بھارت ایکسپریس ٹرینیں شامل ہیں۔ مرکزی وزیر اشونی ویشنو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پروگرام میں شامل ہوں گے۔
امرت بھارت ایکسپریس ٹرین، جس نے متوسط طبقے اور عام لوگوں میں ایک مقبول ٹرین کے طور پر ایک الگ شناخت حاصل کی ہے، اس وقت ملک بھر میں 12 خدمات فراہم کررہی ہے، جن میں سے 10 بہار سے چلتی ہیں۔ مزیدتین امرت بھارت ایکسپریس ٹرینوں کے آغاز کے ساتھ، کل تعداد 15 ہو جائے گی، جن میں سے 13 بہار سے چلیں گی۔ یہ مرکز کی طرف سے بہار کے لوگوں کے لیے ایک بڑا تحفہ ہے۔ ریلوے کے مرکزی وزیر اوربہار کے نائب وزیر اعلیٰ تین امرت بھارت ایکسپریس ٹرینوں کا افتتاح کریں گے ،جن میں مظفر پور سے چارلاپلی (حیدرآباد کے قریب)، دربھنگہ سے مدر جنکشن (اجمیر کے قریب)، اور چھپرا سے آنند وہار ٹرمینل (دہلی) شامل ہیں۔
مظفر پور-چارلاپلی امرت بھارت ایکسپریس مظفر پور سے جنوبی ہندوستان کی پہلی امرت بھارت ٹرین ہوگی، جبکہ چھپرا-آنند وہار امرت بھارت ایکسپریس بہار سے دہلی تک چھٹی امرت بھارت ٹرین ہوگی۔
یہ جدید ترین مقامی ٹرین مسافروں کو تیزرفتار، محفوظ اور آرام دہ سفر کا تجربہ فراہم کرے گی۔ یہ ٹرینیں ملک کے مختلف حصوں بالخصوص شمالی اور جنوبی ہندوستان کے ساتھ بہار کا رابطہ مضبوط کریں گی۔ ان کی خدمات سے ریاست میں اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور سیاحت، تجارت اور روزگار کے مزیدنئے مواقع پیدا ہوں گے۔
ہندوستانی ریلوے کی جانب سے تیار کردہ، امرت بھارت ایکسپریس ٹرین ملک کے ریلوے نظام میں جدید کاری کی علامت بن گئی ہے۔ ٹرین صرف ایک تیز رفتار اور سستے سفر کا آپشن نہیں ہے، بلکہ یہ سیمی آٹومیٹک کپلر، آگ کا پتہ لگانے کے نظام، سیل بند گینگ ویز، اور ٹاک بیک یونٹ جیسی جدید خصوصیات سے بھی آراستہ ہے۔ مسافروں کی حفاظت کے لیے پہلی بار نان اے سی کوچز میں بھی جدید ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی ہے۔
اس سے پہلے بہار میں 10 امرت بھارت ٹرینیں چلتی تھیں۔ ان تین نئی ٹرینوں کے آغاز سے ریاست کے رابطے میں مزید بہتری آئے گی۔ یہ ‘‘وکِسِت بہار سے وکِسِت بھارت’’ (ترقی یافتہ بہار کے ذریعے ترقی یافتہ ہندوستان) کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔
امرت بھارت ایکسپریس ٹرینوں کی مختصر تفصیلات:
1. ٹرین نمبر 15293/15294 مظفر پور-چارلاپلی-مظفر پور امرت بھارت ایکسپریس (ہفتہ وار):
یہ ایکسپریس حاجی پور، پاٹلی پتر، آرا، بکسر، پنڈت دین دیال اپادھیائے جنکشن، پریاگ راج چھیوکی، جبل پور، اٹارسی، ناگپور اور کازی پیٹ کے راستے چلے گی۔
2. ٹرین نمبر 19623/19624 مدار-دربھنگہ-مدار امرت بھارت ایکسپریس (ہفتہ وار):
یہ ایکسپریس کمٹول، سیتامڑھی، رکسول، نرکٹیا گنج، گورکھپور، گومتی نگر، کانپور، ٹنڈلا اور جے پور کے راستے چلے گی۔
3. ٹرین نمبر 15133/15134 چھپرا – آنند وہار – چھپرا امرت بھارت ایکسپریس (ہفتہ میں دو بار):
یہ ایکسپریس سیوان، تھاوے، کپتان گنج، گورکھپور، بستی، گونڈا، عیش باغ (لکھنؤ) اور کانپور سے ہوتی ہوئی چلے گی۔
ریل خدمات میں عام لوگوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مرکزی وزیر اشونی ویشنو اور نائب وزیر اعلی سمرت چودھری چار مسافر ٹرینوں کوبھی ہری جھنڈی دکھاکرروانہ کریں گے۔ ٹرینیں درج ذیل روٹس پر چلیں گی: پٹنہ ، بکسر، جھاجھا، دانا پور، پٹنہ، اسلام پور، اور نوادہ ، پٹنہ براستہ شیخ پورہ ، باربیگھہ۔ نوادہ سے پٹنہ تک۔ شیخ پورہ، باربیگھہ، بہار شریف روٹ پر مسافر ٹرین خدمات کا آغاز باربیگھا، استھوان ، بہار شریف خطہ کے لوگوں کا دیرینہ خواب پورا کرے گا۔ خاص طور پر اس سیکشن کے کامیاب سی آر ایس معائنہ کے بعد، پٹنہ – اسلام پور پیسنجر اور نوادہ – پٹنہ مسافر نئی جاٹ ڈمری – فاضل چک – ٹاپ سرتھوا – دنیاوان لائن کے ذریعے چلیں گے، اس طرح اس خطے کے لوگوں کو بھی رابطہ اور سہولیات فراہم ہوں گی۔
مسافر ٹرینوں کی مختصر تفصیلات:
1. ٹرین نمبر 75271/75272 نوادہ – پٹنہ – نوادہ ڈیمو مسافر ٹرین:
یہ مسافر ٹرین شیخ پورہ، باربیگھہ، استھوان، بہار شریف، نورسرائے، دنیاوان، ٹاپ سرتھوا، فاضل چک، جاٹ ڈمری اور پنپن کے راستے چلے گی۔ یہ ہفتے میں چھ دن چلے گی (اتوار کے علاوہ)۔
2. ٹرین نمبر 75273/75274 اسلام پور-پٹنہ-اسلام پور ڈیمو مسافر ٹرین:
یہ مسافر ٹرین پنپن، جاٹ ڈمری، فاضل چک، ٹاپ سرتھوا، دنیاوان اور ہلسا کے راستے چلے گی۔ یہ ٹرین ہفتے میں چھ دن چلےگی (اتوار کے علاوہ)۔
3. ٹرین نمبر 53201/53202 پٹنہ-بکسر-پٹنہ فاسٹ مسافرٹرین:
یہ مسافر ٹرین دانا پور اور آرا کے راستے چلے گی۔ یہ ہفتے میں چھ دن چلے گی (اتوار کے علاوہ)۔
4. ٹرین نمبر 53203/53204 جھاجھا – دانا پور – جھاجھا فاسٹ پیسنجر ٹرین:
یہ مسافر ٹرین جموئی، کیول، مکاما، بختیار پور اور فتوحا کے راستے چلے گی۔ یہ ہفتے میں چھ دن چلے گی(اتوار کے علاوہ)۔
******
(ش ح۔ م م ع۔ ف ر )
UR-6757
(Release ID: 2172587)
Visitor Counter : 11