وزارت خزانہ
ڈی ایف ایس اور ایم سی ایم پی، سپریم کورٹ آف انڈیا نے ڈیبٹ ریکوری ٹربیونلز کے پریذائیڈنگ افسران اور پبلک سیکٹر بینکوں کے سینئر ایگزیکٹوز کے لیے ثالثی کے تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا
ثالثی کا تصور، عدالتی عمل اور اے ڈی آر کے مختلف عمل کے درمیان موازنہ، ثالثی میں گفت و شنید اور سودے بازی، پروگرام کے دوران دیگر چیزوں کے علاوہ بھی شامل ہیں
Posted On:
28 SEP 2025 5:57PM by PIB Delhi
محکمہ مالیاتی خدمات، وزارت خزانہ نے ثالثی اور مفاہمت پراجیکٹ کمیٹی (ایم سی ایم پی ) کے تعاون سے، سپریم کورٹ آف انڈیا نے ڈیبٹس ریکوری ٹربیونلز کے پریذائیڈنگ افسران اور پبلک سیکٹر بینکوں کے سینئر ایگزیکٹوز کے لیے 40 گھنٹے کے ثالثی کے تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا تھا۔

یہ ٹریننگ 24 ستمبر 2025 سے 28 ستمبر 2025 تک ایڈیشنل بلڈنگ کمپلیکس، سپریم کورٹ آف انڈیا میں شیڈول تھی۔ موجودہ دور میں تنازعات کے حل کے طریقہ کار کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے تربیت کا اہتمام کیا گیا تھا۔ ثالثی کو بین الاقوامی سطح پر باہمی اتفاق رائے سے تنازعات کو حل کرنے کے لیے ایک موثر طریقہ کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔

اس تربیتی پروگرام کے دوران مختلف موضوعات بشمول ثالثی کا تصور، عدالتی عمل اور اے ڈی آر کے مختلف عملوں کے درمیان موازنہ، عمل، مراحل اور ثالثوں کا کردار، ثالثی میں بات چیت کے طریقے نیز ثالثی میں مذاکرات اور سودے بازی۔ تربیتی پروگرام میں مختلف اسٹیک ہولڈرز کے کردار کا بھی احاطہ کیا گیا جیسا کہ ریفرل ججز، وکلاء اور فریقین ثالثی میں خصوصی توجہ کے ساتھ ڈی آر ٹی ایس کے پریذائیڈنگ افسران کے ذریعے قرضوں اور دیوالیہ پن کی وصولی ایکٹ 1993 اور سرفائیسی ایکٹ 2002 کے تحت مقدمات پر خصوصی توجہ دی گئی۔
شرکاء نے ٹریننگ کے دوران احاطہ کیے گئے موضوعات کے سلسلے میں اپنے اطمینان کا اظہار کیا اور اس 40 گھنٹے کی ثالثی ٹریننگ کے انعقاد پر محکمہ مالیاتی خدمات اور ایم سی ایم پی ، سپریم کورٹ کی تعریف کی۔
ش ح ۔ال
UR-6746
(Release ID: 2172499)
Visitor Counter : 23