کوئلے کی وزارت
ایس ای سی ایل نے سوچھتا ہی سیوا 2025 مہم کے تحت 100 صفائی متروں کا اعزاز دیا
مفت 2 روزہ آیورویدک نیوروتھراپی کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا جس کا فائدصفائی متروں اور ملازمین کو پہنچا
Posted On:
27 SEP 2025 7:55PM by PIB Delhi
سوچھتا ہی سیوا سوچھوتسو - 2025 مہم کے ایک حصے کے طور پر، چھتیس گڑھ میں قائم سی آئی ایل کے ذیلی ادارے، ساؤتھ ایسٹرن کول فیلڈز لمیٹڈ نے بلاس پور میں اپنے ہیڈ کوارٹر میںصفائی متر سمان سماروہ کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر ایس ای سی ایل کے دفاتر اور کالونیوں کو صاف ستھرا رکھنے میں ان کی انتھک شراکت کے اعتراف میں 100 صفائی متروں کو اعزاز سے نوازا گیا۔

ایس ای سی ایل کے سی ایم ڈیجناب ہریش دوہان نے تقریب سے پہلے اپنے پیغام میں کہا ’صفائی مترہماری صفائی مہم کے سچے سپاہی ہیں۔ یہ ان کی انتھک کوششیں ہیں جو ہمارے کام کی جگہوں اور اردگرد کو صاف ستھرا رکھتی ہیں۔ ان کا تعاون سوچھ بھارت کی طرف ہمارے اجتماعی سفر کی سب سے بڑی طاقت ہے۔
یہ پروگرام ایس ای سی ایل ہیڈکوارٹر آڈیٹوریم میں منعقد ہوا جہاں ایس ای سی ایل کے ڈائریکٹر (ایچ آر)جناب برانچی داس نے صفائی متروں کو اعزاز سے نوازا۔ صفائی متروں نے اس اعزاز پر خوشی اور تشکر کا اظہار کیا۔

جاری سوچھتا ہی سیوا مہم کے ایک حصے کے طور پر، ایس ای سی ایل ہیڈکوارٹر کے ساتھ ساتھ ایم پی اور سی جی میں اپنے تمام آپریشنل اضلاع میں کئی اثر انگیز سرگرمیاں کر رہا ہے۔ 26 اور 27 ستمبر کو ایس ای سی ایل کالونیوں میں مفت آیورویدک نیوروتھراپی اور پنچکرما کیمپس کا انعقاد کیا گیا، جس سے ایس ای سی ایل کے ملازمین کے ساتھ صفائی متروں کو فائدہ پہنچا۔ کیمپ میں مختلف آیورویدک علاج جیسے نیورو تھراپی، فائر سوئی تھراپی، بلڈ کپنگ، جونک تھراپی، اور دیگر جامع علاج مفت فراہم کیے گئے۔

حال ہی میں، لگاتار پانچویں سال، ایس ای سی ایل کے رضاکاروں نے 100 رضاکاروں کی شرکت کے ساتھ بلاسپور میں ارپا ندی چھٹھ گھاٹ پر بڑے پیمانے پر صفائی کی۔ مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ کے تمام آپریشنل اضلاع میں منتخب سی ٹی یو سائٹس پر صفائی کی سخت مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔
اس کے علاوہ، تخلیقی صلاحیتوں کے ذریعے ری سائیکلنگ اور دوبارہ استعمال کی اہمیت کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے اسکول کے طلبہ کے لیے ’ویسٹ ٹو آرٹ‘ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔
یہ قابل ذکر ہے کہ سوچھتا ہی سیوا - 2025 کو خصوصی مہم 5.0 کے تیاری کے مرحلے کے طور پر منایا جا رہا ہے، جس کا اختتام 2 اکتوبر کو گاندھی جینتی کے موقع پر سوچھ بھارت دیوس کی تقریبات کے ساتھ ہوگا۔
***
(ش ح۔اص)
UR No 6725
(Release ID: 2172257)
Visitor Counter : 7