بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم ایس ایم ای کی وزارت 28 سے 30 ستمبر 2025 کے دوران وارانسی، اتر پردیش میں ’ایم ایس ایم ای سیوا پرَو-2025: وراثت سے وکاس‘ منائے گی


اس تقریب میں ایم ایس ایم ای اسکیموں کے 1500

سے زیادہ استفادہ کنندگان کی شرکت متوقع ہے ۔ مقامی کاریگروں اور دستکاروں کے ذریعہ تیار کردہ مصنوعات کی نمائش اور فروخت کا انعقاد 28 سے 30 ستمبر 2025

کے دوران کیا جائے گا

کل نمو گھاٹ پر کمیونٹی سروس اور سوچھتا

کی حوصلہ افزائی کے لیے سوچھتا کاریہ کرم ہوگا

ایم ایس ایم ای کی وزیر مملکت نے مہیلا پری چرچا سیشن کے دوران خواتین کاروباریوں اور ڈبلیو ایس ایچ جیز کے ساتھ بات چیت کی

Posted On: 27 SEP 2025 5:09PM by PIB Delhi

بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت (ایم ایس ایم ای)  رودراکش انٹرنیشنل کوآپریشن اینڈ کنونشن سینٹر، وارانسی، اتر پردیش میں  28تا 30 ستمبر کے دوران ایم ایس ایم ای سیوا پرو-2025: وراثت سے وکاس منائے گی۔ اس تقریب کا مقصد کمیونٹیوں، اداروں اور افراد کو سیوا، ثقافتی فخر اور ہمارے ورثے کے بارے میں بیداری بڑھانے کی اجتماعی تحریک میں یکجا کرنا ہے۔

ایم ایس ایم ای سیوا پرو 2025 کی صدارت بھارت سرکار کے ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیر جناب جیتن رام مانجھی کریں گے اور ایم ایس ایم ای کی وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے  28 ستمبر کواس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گی۔ کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز کمیشن (کے وی آئی سی) کے چیئرمین جناب منوج کمار، اتر پردیش حکومت کے کابینی وزیر صنعتی ترقی جناب نند گوپال گپتا، وارانسی کے میئر جناب اشوک کمار تیواری بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ بھارت سرکار کی ایم ایس ایم ای کی وزارت کے کئی سینئر افسران اس تقریب کا حصہ ہوں گے۔

پی ایم وشوکرما، کھادی اور گرام ادیوگ یوجنا، پرائم منسٹرز ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام (پی ایم ای جی پی)، نیشنل ایس سی/ایس ٹی ہب اسکیم وغیرہ سمیت ایم ایس ایم ای اسکیموں کے 1500 سے زیادہ استفادہ کنندگان کی اس تقریب میں شرکت متوقع ہے۔ 28  سے 30 ستمبر کے دوران مقامی کاریگروں اور دستکاروں کے ذریعہ تیار کردہ مصنوعات کی نمائش اور فروخت کا اہتمام کیا جائے گا۔ مزید برآں، سوچھتا کاریہ کرم 28ستمبر صبح 7.00 بجے @ نمو گھاٹ، کمیونٹی سروس اور سوچھتا کی حوصلہ افزائی کے لیے منعقد ہوگا۔

سیوا پرو 2025 میں کے وی آئی سی اور این ایس آئی سی کے درمیان مارکیٹنگ پر مفاہمت نامے کا تبادلہ بھی ہوگا، ساتھ ہی پی ایم وی مستفیدین کو قرض کے سرٹیفکیٹ کی تقسیم، پی ایم ای جی پی سے فائدہ اٹھانے والوں میں مارجن منی سبسڈی کی تقسیم اور جی وی وائی استفادہ کنندگان میں ٹول کٹس کی تقسیم بھی شامل ہوگی۔

تقریب کے ایک حصے کے طور پر، آج مہیلا پری چرچا سیشن کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں خواتین کاروباریوں اور ڈبلیو ایس ایچ جیز نے ایم ایس ایم ای کی وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے کے ساتھ بات چیت کی اور اپنے تجربات بھی شیئر کیے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 17 ستمبر 2023 کو پی ایم وشوکرما اسکیم کا افتتاح کیا تھا تاکہ روایتی کاریگروں اور دستکاروں کو 18 تجارتوں میں شروع سے آخر تک مدد فراہم کی جا سکے جس کا مقصد انھیں کامیاب کاروباری افراد میں تبدیل کرنا ہے۔ یہ اسکیم وشوکرما کو شناخت، مہارت کی اپ گریڈیشن، ٹول کٹ کی ترغیب، کریڈٹ سپورٹ، ڈیجیٹل لین دین کے لیے ترغیب اور مارکیٹنگ سپورٹ کے ساتھ فوائد فراہم کرتی ہے۔

دو سال کے عرصے میں، پی ایم وشوکرما نے تین مراحل کی تصدیق کے بعد کامیابی کے ساتھ 30 لاکھ مستفیدین کا اندراج کیا ہے، جو کہ اسکیم کے لیے 100فیصد رجسٹریشن کا ہدف ہے۔ ہنر مندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت کے ذریعہ این ایس ڈی سی کے ذریعے 23 لاکھ سے زیادہ وشوکرماؤں کو بنیادی مہارت کی تربیت فراہم کی گئی ہے۔ 5 لاکھ وشوکرماؤں کو 5 فیصد کی رعایتی شرح سود پر 1 لاکھ روپے تک کا قرض امداد فراہم کی گئی جس کی رقم 4,331 کروڑ روپے ہے۔ مزید برآں، بھارتی ڈاک نے 8.33 لاکھ ٹول کٹس ان کی دہلیز پر پہنچائی ہیں۔

مزید برآں، جامع ترقی کے لیے، ’نیشنل ایس سی-ایس ٹی ہب (این ایس ایچ) اسکیم‘ کو وزیر اعظم نے اکتوبر 2016 میں شروع کیا تھا جس کا مقصد ایس سی-ایس ٹی کاروباریوں کی صلاحیت کو بڑھانا اور انھیں ایس سی-ایس ٹی ایم ایس ایز سے 4فیصد پبلک پروکیورمنٹ کے لازمی ہدف کو پورا کرنے کے لیے پبلک پروکیورمنٹ کے عمل میں حصہ لینے کے لیے بااختیار بنانا تھا۔ ہنر مندی/صلاحیت سازی، مارکیٹ روابط، مالیاتی سہولت، ٹینڈر بولی میں شرکت وغیرہ میں ایس سی/ایس ٹی کے درمیان انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے کے لیے کئی اقدامات کیے گئے ہیں۔ اس اسکیم سے 1.5 لاکھ سے زیادہ ایس سی/ایس ٹی مستفید ہوئے ہیں۔ ایس سی/ایس ٹی کی ملکیت والے ایم ایس ایز سے عوامی خریداری میں 36 گنا اضافہ ہوا ہے۔

کھادی سیکٹر نے گذشتہ 3 برسوں میں کھادی کی پیداوار میں 47 فیصد اضافے کے ساتھ نمایاں ترقی دکھائی ہے، جس کی وجہ سے کھادی کی فروخت میں 41.45 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پرائم منسٹرز ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام (پی ایم ای جی پی) دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں پائیدار ملازمتیں پیدا کرنے کے لیے خود روزگار کے منصوبے قائم کرنے کے لیے مالی مدد فراہم کرتا ہے۔ پی ایم ای جی پی کے تحت، 10.61 لاکھ یونٹس کو 28,533.21 کروڑ روپے کی سبسڈی فراہم کی گئی ہے اور 86.50 لاکھ ملازمتیں پیدا کی گئی ہیں۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 6715


(Release ID: 2172180) Visitor Counter : 21
Read this release in: English , Gujarati , Hindi