وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

این سی ای آر ٹی داخلے اور سرکاری ملازمتوں کے لیے اسکول ایجوکیشن بورڈوں  کے دسویں 10 اور بارہویں جماعت کے سرٹیفکیٹ کو مساوی قرار دے گا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 26 SEP 2025 6:27PM by PIB Delhi

 بھارت سرکار نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (این سی ای آر ٹی) کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ بھارت میں مختلف اسکول ایجوکیشن بورڈوں  کی طرف سے سیکنڈری (کلاس 10) اور سینئر سیکنڈری (کلاس 12) سرٹیفکیٹ کو مساوی  درجہ دے۔ یہ ذمہ داری اعلیٰ تعلیمی اداروں میں طلبہ کے داخلے اور مرکزی حکومت، ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے تحت ملازمت کے مقصد کے لیے استعمال کی جائے گی۔

یہ نوٹیفکیشن محکمہ اسکولی تعلیم اور خواندگی، وزارت تعلیم کی طرف سے6 ستمبر 2025 کو ای گزٹ میں شائع کیا گیا ہے ۔ یہ نوٹیفکیشن 15 نومبر 2021 کے سابقہ نوٹیفکیشن کی جگہ لیتا ہے ، جس میں ایسوسی ایشن آف انڈین یونیورسٹیز (اے آئی یو) کو یہ ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ این سی ای آر ٹی قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے تحت قائم کردہ نیشنل اسسمنٹ سینٹر، پرفارمنس اسیسمنٹ، ریویو اینڈ اینالیسس آف نالج فار ہولیسٹک ڈیولپمنٹ (پرکھ کے ذریعے) کے ذریعے یہ ذمہ داری نبھائے گی۔

نئے بندوبست کے تحت این سی ای آر ٹی اپنی ذمہ داری نیشنل اسیسمنٹ سینٹر، پرفارمنس اسیسمنٹ، ریویو اینڈ اینالیسس آف نالج فار ہولسٹک ڈیولپمنٹ (پرکھ) کے ذریعے نبھائے گی، جو قومی تعلیمی پالیسی 2020 کی دفعات کے مطابق قائم کیا گیا ہے۔ یہ ادارہ جاتی طریقہ کار یہ یقینی بنائے گا کہ مساوات کا تعین ایک مضبوط اور تعلیمی طور پر سخت عمل کے ذریعے کیا جائے جو اعلیٰ ترین تعلیمی معیار کو برقرار رکھتا ہے۔

نیا نظام مرکزی حکومت، ریاستی حکومت اور پرائیویٹ انڈین اسکول بورڈز پر لاگو ہوتا ہے جو پارلیمنٹ یا ریاستی مقننہ، مرکزی حکومت یا ریاستی حکومتوں کے ایگزیکٹو احکامات، یا قانونی اداروں اور تسلیم شدہ اداروں کے ذریعے قائم کیے گئے ہیں جن کو ایسا کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ نوٹیفکیشن یہ یقینی بناتا ہے کہ این سی ای آر ٹی کی طرف سے دی گئی مساوات کو خود بخود بھارت میں بورڈوں کے درمیان باہمی مساوات سمجھا جائے گا، اس طرح بین اسکول ایجوکیشن بورڈ کی آسانی سے منتقلی کی سہولت ہوگی۔

این سی ای آر ٹی کی طرف سے دی گئی مساوات کل ہند سطح پر قابل قبول ہوگی اور خود بخود بھارت میں اسکول بورڈز کے درمیان باہمی برابری فراہم کرے گی، جس سے ملک بھر کے طلبہ کے لیے انٹراسکول ایجوکیشن بورڈ کی منتقلی میں آسانی ہوگی۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 6681


(ریلیز آئی ڈی: 2171946) وزیٹر کاؤنٹر : 51
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी