زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
بھارت-روس نے تجارت کو مزید بڑھانے اور زرعی شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا
روسی فیڈریشن کے نائب وزیر اعظم عزت مآب جناب دمتری پاتروشیف نے مرکزی وزیر زراعت جناب شیوراج سنگھ چوہان سے ملاقات کی
Posted On:
26 SEP 2025 6:12PM by PIB Delhi
زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے آج کرشی بھون میں روسی فیڈریشن کے نائب وزیر اعظم عزت مآب جناب دمتری پاتروشیف سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران، دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے وسیع امور پر نتیجہ خیز گفت و شنید کی، جس میں خاص طور پر زرعی شعبے میں دو طرفہ تجارت اور تعاون کو گہرا کرنے پر زور دیا گیا۔ گفت و شنید کے اہم شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان ، خاص طور پر بھارت کی زرعی مصنوعات کی برآمدات میں توسیع کے ذریعے ، زرعی تجارت کو بڑھانا شامل تھا۔


نائب وزیر اعظم کا خیرمقدم کرتے ہوئے، جناب شیوراج سنگھ چوہان نے باہمی اعتماد اور سمجھ کی مثالی سطح پر زور دیا جو بھارت اور روس کے درمیان دیرینہ شراکت داری کی خصوصیت ہے۔ انھوں نے زراعت کے شعبے میں بھارت کی اہم ترجیحات کا اشتراک کیا، جس میں خوراک کی حفاظت کو یقینی بنانا، کسانوں کی آمدنی میں اضافہ، اور سب کے لیے محفوظ اور تغذیہ سے بھرپور خوراک تک رسائی کو فروغ دینا شامل ہے۔
وسودھیو کٹمبکم - دنیا ایک خاندان ہے کے اصول کے تئیں بھارت کی وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے جناب چوہان نے کسانوں کی بہبود اور شہریوں کی غذائی تحفظ میں بین الاقوامی تعاون کے کردار پر زور دیا۔
جناب دمتری پاتروشیف نے زرعی شعبے سمیت کئی شعبوں میں بھارت اور روس کے درمیان دیرینہ اور مضبوط تعاون کو اجاگر کیا۔ انھوں نے دونوں ممالک کے درمیان زرعی تجارتی تعلقات کو مزید گہرا کرنے میں روس کی گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کے ذریعے اس شراکت داری کو باضابطہ بنانے میں دلچسپی ظاہر کی۔
گفت و شنید زرعی شعبے میں باہمی تعاون کو بڑھانے پر مرکوز رہی، جس میں دو طرفہ تجارت کو متوازن کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان تکنیکی شراکت داری کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ بھارتی فریق نے روسی فیڈریشن میں اہم زرعی مصنوعات کے لیے مارکیٹ تک بہتر رسائی کی اہمیت پر زور دیا، اور بقایا مسائل کے بروقت حل کے لیے امید کا اظہار کیا۔
دونوں فریقوں نے طلبہ کے لیے تعلیمی تبادلوں اور اسکالرشپ کے مواقع میں تعاون کو گہرا کرنے اور زراعت میں جدت کو فروغ دینے اور ٹیکنالوجی پر مبنی حل کو آگے بڑھانے کے مقصد سے سیڈ ٹریس ایبلٹی سسٹم میں مشترکہ اقدامات تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
دونوں فریقوں نے اس شعبے میں پائیدار اور جامع ترقی کو فروغ دینے کے مقصد سے زرعی تجارت، تعلیم، تحقیق اور ترقی میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
نائب وزیر اعظم کے علاوہ روسی وفد میں روسی فیڈریشن کے نائب وزیر زراعت مسٹر میکسم مارکووچ ، بھارت میں روس کے سفیر جناب ڈینس الیپوف؛ اور روسی فیڈریشن کی ویٹرنری اینڈ فائٹوسینیٹری سرویلنس کے لیے فیڈرل سروس کے سربراہ مسٹر سرگئی ڈینکورٹ بھی شامل تھے۔
بھارت کی نمائندگی کرنے والوں میں محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود کے سکریٹری جناب دیویش چترویدی ، وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سکریٹری؛ بین الاقوامی تعاون ڈویژن (آئی سی) اور پلانٹ پروٹیکشن (پی پی) کے جوائنٹ سکریٹریز؛ تجارت کے مشیر؛ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آف کراپ سائنسز ، ڈیپارٹمنٹ آف ایگریکلچرل ریسرچ اینڈ ایجوکیشن (ڈی اے آر ای)؛ محکمہ مویشی پروری اور ڈیری (ڈی اے ایچ ڈی) کے عہدیدار؛ دیگر سینئر معززین کے ساتھ شامل تھے ۔
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 6690
(Release ID: 2171936)
Visitor Counter : 21