وزارتِ تعلیم
ڈی او ایس ای ایل کے سکریٹری جناب سنجے کمار نے سوَچھوتسو- ایس ایچ ایس 2025 کے تحت ’ایک دن، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ، ملک گیر رضاکارانہ شرمدان‘ میں حصہ لیا
Posted On:
25 SEP 2025 6:24PM by PIB Delhi
سوَچھوتسو – سوَچھتا ہی سیوا 2025 کے حصے کے طور پر، اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمے (ڈی او ایس ای ایل)، وزارت تعلیم نے نئی دہلی کے دہلی کینٹ میں پی ایم شری کیندریہ ودیالیہ نمبر 2 کے نزدیک واقع اے پی ایس کالونی میں 25 ستمبر 2025 کو ’ایک دن، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ‘ کے موضوع کے تحت ایک گھنٹے کے لیے سوَچھتا شرمدان کا اہتمام کیا۔ شرم دان کی قیادت شری سنجے کمار، سکریٹری، ڈی او ایس ای ایل ، وزارت تعلیم نے کی، جس میں سینئر افسران، طلباء اور اساتذہ سمیت 200 سے زیادہ لوگوں نے جوش و خروش سے شرکت کی۔

شرمدان میں فعال طور پر شامل ہونے والے سینئر عہدیداروں میں جناب دھیرج ساہو، ایڈیشنل سکریٹری، ڈی او ایس ای ایل؛ محترمہ پراچی پانڈے، کمشنر، کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن اور جوائنٹ سکریٹری، ڈی او ایس ای ایل ؛ محترمہ ارچنا شرما اوستھی، جوائنٹ سکریٹری، ڈی او ایس ای ایل اور ڈاکٹر امرپریت دوگل، جوائنٹ سکریٹری، ڈی او ایس ای ایل، کے ساتھ کے وی ایس کے افسران بھی شامل تھے۔ یہ پہل قدمی’سوچھوتسو‘ کے جذبے کی عکاسی کرتی ہے اور اس پیغام کو تقویت فراہم کرتی ہے کہ صفائی تب ہی حاصل کی جاتی ہے جب طلباء، اساتذہ اور ادارے متحد ہو جائیں۔
سوچھتا ہی سیوا مہم کے تحت، جو 17 ستمبر سے 2 اکتوبر 2025 تک منائی جارہی ہے، ملک بھر میں اسکولی طلباء مختلف سرگرمیاں جیسے سوچھتا شپ، صفائی مہم، مضمون نویسی اور پینٹنگ مقابلے، بیداری ریلیاں، ثقافتی پروگرام اور شجرکاری مہم چلا رہے ہیں۔ مہم کے پہلے ہفتے کے اختتام پر یعنی 24 ستمبر 2025 تک مہم میں اسکولوں اور طلباء کی شرکت سے متعلق اہم اعداد و شمار درج ذیل ہیں:
سرگرمی
|
طلبا کی تعداد
|
اسکولوں کی تعداد
|
سوَچھتا شپتھ ڈے
|
6 کروڑ
|
6.3 لاکھ
|
گرین اسکول ڈرائیو ڈے
|
1.5 کروڑ
|
4.7 لاکھ
|
ہینڈ واش ڈے
|
3.6 کروڑ
|
4.5 لاکھ
|
ان کوششوں کا مقصد طلباء میں حفظان صحت اور صفائی کی عادتیں پیدا کرنا اور ماحولیاتی ذمہ داری اور شہری احساس کو فروغ دینا ہے۔ ڈی او ایس ای ایل سووچھوتسو - سوچھتا ہی سیوا 2025 میں اپنی مسلسل شرکت کے ذریعے، سوچھ بھارت مشن کے وژن کو آگے بڑھانے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

****
(ش ح –ا ب ن)
U.No:6613
(Release ID: 2171472)
Visitor Counter : 4