محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پی ڈی این اے ایس ایس نے پنڈت دیندیال اُپادھیایا کے 109 ویں یومِ پیدائش کا غور و فکر اور احترام کے ساتھ جشن منایا

Posted On: 25 SEP 2025 7:46PM by PIB Delhi

پنڈت دیندیال اُپادھیایا نیشنل اکیڈمی آف سوشل سیکیورٹی(پی ڈی یو این اے ایس ایس ) ، جو کہ ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) کا ممتاز تربیتی ادارہ ہے، نے نئی دہلی کے جنک پوری کیمپس میں پنڈت دین دیال اُپادھیائے کی 109ویں سالگرہ احترام اور علمی جذبے کے ساتھ عقیدت مندی کے ساتھ منائی۔

اس تقریب کا آغاز جناب کمار روہت، ڈائریکٹر پی ڈی یو این اے ایس ایس اور ایڈییشنل مرکزی پروویڈنٹ فنڈ کمشنر (ہیڈکوارٹرز) نے پنڈت دیندیال اُپادھیائے کے مجسمے پر پھولوں کی مالا چڑھا کر کیا۔ انہوں نے افسران، عملہ، فیکلٹی، اور نئے شامل ہونے والے اسسٹنٹ پروویڈنٹ فنڈ کمشنرز  جو اورینٹیشن تربیت سے گزر رہے تھے، کی قیادت کرتے ہوئے معزز رہنما کو پھولوں کے ذریعے خراج عقیدت پیش کیا۔

اپنے افتتاحی کلمات میں جناب کمار روہت نے پنڈت اُپادھیائے کی زندگی اور فلسفے کے بھارت کے سماجی و سیاسی ڈھانچے پر گہرے اثرات کو تسلیم کیا اور موجودہ فلاحی پالیسیوں کی تشکیل میں ان کے نظریات کی اہمیت پر زور دیا۔

پنڈت دیندیال اُپادھیایا کے خیالات اور نظریات پر مزید روشنی جناب انکیت چنیال، ریجنل پروویڈنٹ فنڈ کمشنر–II نے اس خراجِ عقیدت کی تقریب کے بعد منعقدہ عکاس اور مشارکتی مباحثے میں ڈالی۔ جناب چنیال نے "انٹیگرل ہیومنسزم"یعنی مکمل انسانیت کا جامع جائزہ پیش کیا، جو اُپادھیائے کے فلسفے کی بنیاد ہے، اور اس کی عوامی انتظامیہ میں، خاص طور پر سماجی تحفظ، اخلاقی حکمرانی، اور جامع ترقی کے سیاق و سباق میں جاری اہمیت کو اجاگر کیا۔

جناب چنیال نے واضح کیا کہ انٹیگرل ہیومنسزم یعنی مکمل انسانیت ایک ایسے حکومتی ماڈل کا تصور پیش کرتا ہے جس میں فرد پالیسی کے فیصلوں کا مرکز ہوتا ہے — نہ صرف بطور اقتصادی اکائی، بلکہ ایک ایسی ہستی کے طور پر جس کے روحانی، ثقافتی، اور جذباتی پہلو بھی ہوں۔ انہوں نے اختیارات کی مرکزیت سے دوری، اخلاقی قیادت، اور کمیونٹی پر مبنی ترقی کی اہمیت پر زور دیا — یہ سب مؤثر اور ہمدردانہ حکمرانی فراہم کرنے کے لیے نہایت ضروری ہیں۔

اس یادگاری اجلاس میں افسران، عملہ اور تربیت حاصل کرنے والے اے پی ایف سیز نے پرجوش شرکت کی اور پنڈت دیندیال اُپادھیائے کی بطور فلسفی، اقتصادی ماہر اور قوم ساز کے ورثے پر اپنے خیالات اور تاثرات کا اشتراک کیا۔ مباحثے میں ان کے ترقیاتی فلسفے میں انسانی مرکزیت، عوامی خدمت میں ہمدردی اور اخلاقی ذمہ داری کی اہمیت، اور قومی ترقی میں خود انحصاری اور اختیارات کی مرکزیت سے دوری کے کردار پر زور دیا گیا۔

تقریب کا اختتام تمام شرکاء کی اجتماعی عہد بندی کے ساتھ ہوا کہ وہ پنڈت دیندیال اُپادھیائے کے قائم کردہ لازوال اقدار — جیسے خدمت، دیانت داری، اور شمولیت — کو برقرار رکھیں گے اور شہری مرکزیت والی حکمرانی کے ذریعے قومی تعمیر کے بڑے مقصد میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔

اس یادگاری مشاہدے کے ذریعے، پی ڈی یو این اے ایس ایس نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ ایسے عوامی منتظمین کی تربیت جاری رکھے گا جو نہ صرف پیشہ ورانہ طور پر ماہر ہوں بلکہ اخلاقی طور پر مستحکم اور سماجی طور پر باشعور بھی ہوں۔

***

 

 

ش ح ۔   م د   ۔  م  ص

(U : 6636 )


(Release ID: 2171464) Visitor Counter : 6
Read this release in: English , Hindi