وزارت آیوش
وزارت آیوش نے نئی دہلی میں روایتی طب پر دوسرے ڈبلیو ایچ او عالمی سربراہ اجلاس کی مشترکہ میزبانی کے لیے ڈبلیو ایچ او کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے
Posted On:
25 SEP 2025 7:34PM by PIB Delhi
"انسانوں اور کرہ ارض کے لیے توازن کی بحالی: فلاح و بہبود کی سائنس اور مشق" کے موضوع پر روایتی طب پر دوسرے ڈبلیو ایچ او عالمی سربراہ کی مشترکہ میزبانی کرنے کے لیے آیوش کی وزارت نے آج عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے۔
یہ چوٹی کانفرنس 17 سے 19 دسمبر 2025 تک نئی دہلی میں منعقد ہوگی۔
معاہدے پر دستخط مرکزی وزیر مملکت برائے آیوش (آزادانہ چارج) جناب پرتاپ راؤ جادھو اور آیوش کی وزارت کے سکریٹری کی موجودگی میں دوسری سمٹ پلاننگ گروپ میٹنگ کے دوران عمل میں آئے جو آئندہ سربراہ کانفرنس کے لیے سرگرمیوں اور پیش رفت کی نگرانی کے لیے بلائی گئی تھی۔
عالمی سربراہ اجلاس عالمی صحت اور پائیدار ترقی میں روایتی ادویات کے کردار کو آگے بڑھانے کے لیے ماہرین، پالیسی سازوں اور اسٹیک ہولڈرز کو اکٹھا کرنے کے لیے ایک اہم بین الاقوامی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔
آیوش کی وزارت نے ڈبلیو ایچ او کے ساتھ شراکت میں، ثبوت پر مبنی روایتی ادویات کے طریقوں کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا جو انسانوں اور کرہ ارض کی بھلائی میں تعاون دیتے ہیں۔


****
(ش ح –ا ب ن)
U.No:6634
(Release ID: 2171459)
Visitor Counter : 9