قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت قانون و انصاف کے قانون سازی شعبے نے صفائی ہی خدمت 2025 مہم کے تحت "شرمدان (ایک دن، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ)" کا انعقاد کیا

Posted On: 25 SEP 2025 6:59PM by PIB Delhi

25 ستمبر 2025 کو صبح 8:00 بجے سے 9:00 بجے تک وزارت قانون و انصاف کے قانون سازی شعبے نے ڈاکٹر راجندر پرساد روڈ، شاستری بھون کی عمارت کے باہر "شرمدان (ایک دن، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ)" کا انعقاد کیا۔ اس مقام کو صفائی مہم کے لیے منتخب کیا گیا تھا تاکہ صفائی کا پیغام عام کیا جا سکے، اور یہ سرگرمی وزارت کی صفائی ہی خدمت مہم کے تحت کی جانے والی مختلف پہل کاریوں کا حصہ تھی۔ اس پروگرام میں تمام افسروں اور عملے نے بھرپور شرکت کی اور اسے ڈاکٹر راجیو مانی، سکریٹری، قانون سازی شعبہ کی قیادت میں منعقد کیا گیا، جن کے ساتھ جناب آرکے پٹنایک، اضافی سکریٹری/نوڈل آفیسر، ڈاکٹر کے۔وی۔ کمار، اس شعبے کے اضافی سکریٹری، اور منسلک دفاتر یعنی سرکاری زبان ونگ (او ایل ڈبلیو) اور ودھی ساہتیہ پرکاشن (وی ایس پی) شامل تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر راجیو مانی نے صاف ستھرا اور صحت مند ماحول قائم کرنے کے لیے صفائی اور حفظان صحت کی دیکھ بھال میں اجتماعی ذمہ داری کی اہمیت پر زور دیا۔

***

 

 

ش ح ۔   م د   ۔  م  ص

(U :  6630)


(Release ID: 2171441) Visitor Counter : 5
Read this release in: English , Hindi