وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

جناب دھرمیندر پردھان نے ’’سوَچھتا ہی سیوا‘‘ مہم کی قیادت کی، اے آر ایس ڈی کالج میں شرمدان میں حصہ لیا

Posted On: 25 SEP 2025 6:22PM by PIB Delhi

پنڈت دین دیال اپادھیائے کی یوم پیدائش پر، مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان نے آج دہلی یونیورسٹی کے آتما رام سناتن دھرم کالج میں "سوچھتا ہی سیوا" مہم کے تحت شرمدان میں حصہ لیا۔ وزارت تعلیم نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے سوچھ بھارت کے لیے بلند نعرے سے متاثر ہو کر جاری سوَچھوتسو کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر اس تقریب کا اہتمام کیا۔

مرکزی وزیر تعلیم نے اس بات پر زور دیا کہ صفائی کی مشق صرف ایک دن تک محدود نہیں ہونی چاہئے بلکہ اسے روزمرہ کی زندگی کا لازمی حصہ بننا چاہئے۔ انہوں نے ہر ایک پر زور دیا کہ وہ صفائی کو اپنی عادت بنائیں اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک روشن، صاف، صحت مند اور خوشحال قوم کی تعمیر میں ہاتھ بٹائیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001RQL7.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002P3PI.jpg

طلباء کے ساتھ بات چیت کے دوران، جناب پردھان نے کہا کہ نوجوان ذہنوں کے ساتھ جڑنا ہمیشہ متاثر کن ہوتا ہے، کیونکہ روشن مستقبل میں ان کا جوش اور اعتماد قابل دید ہوتا ہے۔ انہوں نے سوچھتا کو یقینی بنانے میں نوجوانوں کے اہم کردار، وکست بھارت کے وژن میں ان کی اولین حیثیت، زندگی اور کیریئر میں نظم و ضبط کی اہمیت، اور انہیں سماجی کاموں سے وابستہ ہونے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ ہر ہفتے کم از کم ایک گھنٹہ سوچھتا کے لیے وقف کریں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003IQTC.jpg

وزیر موصوف نے آتم نربھر بھارت اور سودیشی کے لیے وزیر اعظم کے نعرے کا بھی ذکر کیا ۔ انہوں نے نوجوان نسل سے اپیل کی کہ وہ سودیشی مصنوعات کو اپنائیں، مقامی اشیا پر اصرار کریں، اور ہندوستان کی ترقی کی نئی داستان رقم کرنے میں اپنا تعاون دیں کیونکہ ملک ایک ترقی یافتہ ملک بننے کے وژن کی جانب گامزن ہے۔

اعلیٰ تعلیم کے محکمے (ڈی او ایچ ای) کے سکریٹری ڈاکٹر ونیت جوشی؛ دہلی یونیورسٹی کے نائب چانسلر پروفیسر یوگیش سنگھ؛ جوائنٹ سکریٹری (ڈی او ایچ ای) جناب سید اکرام رضوی؛ جوائنٹ سکریٹری (ڈی او ایچ ای) محترمہ رینا سونووال کولی؛ جوائنٹ سکریٹری (ڈی او ایچ ای)، جناب آرم اسٹرانگ پیم؛ وزارت کے دیگر افسران؛  آتما رام سناتن دھرم کالج کے پرنسپل پروفیسر گیانتوش جھا، اور دیگر اساتذہ نے اس تقریب میں شرکت کی۔

****

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:6612


(Release ID: 2171426) Visitor Counter : 7
Read this release in: English , Hindi , Punjabi