وزارات ثقافت
سوچھتا ہی سیوا مہم کے تحت پرانا قلعہ، دہلی میں شرمدان اور شجرکاری مہم
Posted On:
25 SEP 2025 6:31PM by PIB Delhi
وزارت ثقافت نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ 25 ستمبر 2025 کو نئی دہلی کے تاریخی پرانا قلعہ میں ”ایک دن، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ“ شرم دان مہم کا کامیاب انعقاد کیا، جو ”سوچھتا ہی سیوا“ مہم کا حصہ ہے۔ یہ مہم وزارت ثقافت کی تمام 43 تنظیموں کی جانب سے 17 ستمبر 2025 سے 2 اکتوبر 2025 تک منائی جارہی ہے۔
تقریب میں وزارت ثقافت اور آثارِ قدیمہ سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کے سیکڑوں افسران نے فعال شرکت کی، جنہوں نے اجتماعی طور پر پرانے قلعہ کے ہمایوں گیٹ کے قریب سبزہ زار اور ارد گرد کے علاقے کی صفائی کے لیے ایک گھنٹہ وقف کیا۔
اس مہم کی قیادت ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی)، اے ایس آئی نے کی، جنہوں نے تمام افسران کو سوچھتا حلف دلوا کر صفائی اور ماحولیاتی ذمےداری کے اجتماعی عزم کو مزید مستحکم کیا۔
شرم دان کے دوران جمع ہونے والے کچرے کو احتیاط سے الگ کیا گیا اور مقررہ ویسٹ مینجمنٹ طریقہ کار کے مطابق تلف کیا گیا۔ صفائی کے بعد پرانے قلعہ کے احاطے میں کُنتی ماتا مندر کے نزدیک شجر کاری مہم کا بھی انعقاد کیا گیا۔
اس شجر کاری کی خاص جھلک ڈائریکٹر جنرل (اے ایس آئی) کی جانب سے کلپ ورکش کے پودے لگانے سے ہوئی، جسے علامتی طور پر ”مراد پوری کرنے والا درخت“ سمجھا جاتا ہے اور جو ترقی، خوشحالی اور پائیداری کی علامت ہے۔ اس کے علاوہ جناب گرمیِت سنگھ چاولہ، جوائنٹ سکریٹری وزارت ثقافت اور وزارت و اے ایس آئی کے دیگر سینیئر افسران نے پیپل، آم، لیموں، کروندا اور آملہ کے پودے لگا کر اس تاریخی مقام کے سبز احاطے اور ماحولیاتی توازن میں اضافہ کیا۔
تقریب کا اختتام صفائی ستھرائی کِٹوں کی تقسیم کے ساتھ ہوا جو صفائی متر، مالی اور دیگر زمینی عملے کو پیش کی گئیں، تاکہ ان کے اہم کردار کو سراہا جا سکے جو وہ ثقافتی ورثے کی نگہداشت اور صفائی میں ادا کرتے ہیں۔
یہ مہم محض صفائی اور پائیداری کو فروغ دینے کا مؤثر قدم ہی نہیں، بلکہ عوامی آگاہی بڑھانے کی کوشش بھی ہے تاکہ پلاسٹک کے استعمال میں کمی، کچرے کے مؤثر انتظام اور ہمارے ثقافتی ورثے کے تحفظ کی اجتماعی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے۔ #سوچھتا_ہی_سیوا برائے وکست بھارت@2047




**********
ش ح۔ ف ش ع
U: 6623
(Release ID: 2171417)
Visitor Counter : 6