وزارات ثقافت
سیوا پرو 2025: وِکست بھارت کے رنگ، کلا کے سنگ
Posted On:
23 SEP 2025 10:34PM by PIB Delhi
وزارت ثقافت، حکومت ہند، 17 ستمبر سے 2 اکتوبر 2025 تک سیوا پرو 2025 کو خدمت، تخلیقی صلاحیتوں اور ثقافتی فخر کے ملک گیر تہوار کے طور پر منا رہی ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے 2047 تک وکست بھارت کے وژن کی رہنمائی میں، سیوا پرو کا مقصد سماجی برادریوں، اداروں اور افراد کو سیوا (خدمت)، تخلیقی صلاحیتوں اور ثقافتی فخر کی اجتماعی تحریک میں یکجا کرنا ہے۔
جاری تقریبات کے ایک حصے کے طور پر، 23 ستمبر 2025 کو وارانسی، اتر پردیش اور رانچی، جھارکھنڈ کے کلیدی ورثہ اور ثقافتی اداروں میں رنگارنگ آرٹ ورکشاپس اور ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کیا گیا، جس کا موضوع تھا ‘‘وکست بھارت کے رنگ، کلا کے سنگ’’۔
وزارت ثقافت کے اداروں کے ذریعے 23 ستمبر 2025 کو منعقدہ آرٹ ورکشاپس کی جھلکیاں حسب ذیل ہیں:
وارانسی میں، 1000 سے زیادہ شرکاء ایک بڑے پیمانے پر ثقافتی پروگرام اور آرٹ ورکشاپ کے لیے نیودیتا شکشا سدن بالیکا انٹر کالج میں اکٹھے ہوئے۔ تقریب میں پدم شری ڈاکٹر راجیشور اچاریہ (سابق سربراہ، شعبہ فائن آرٹس اینڈ میوزک، ڈی ڈی یو گورکھپور یونیورسٹی) اور پروفیسر ایس پرنام سنگھ (سابق سربراہ، شعبہ پینٹنگ، بنارس ہندو یونیورسٹی، وارانسی) نے شرکت کی، جنہوں نے طلبہ کو وکست بھارت کے تصور کی جانب اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو استعمال کرنے کی ترغیب دی۔


رانچی میں، طلباء اور فنکاروں سمیت 100 سے زیادہ شرکاء نے ایک رنگارنگ ثقافتی تقریب میں حصہ لیا۔ اس تقریب میں جناب سنجے سیٹھ (وزیر مملکت برائے دفاع، حکومت ہند سی ممبر لوک سبھا)، جناب سی پی سنگھ (ایم ایل اے، رانچی، جھارکھنڈ) اور جناب سریو رائے (ایم ایل اے، جھارکھنڈ قانون ساز اسمبلی) نے شرکت کی۔ پروگرام کو ممتاز ثقافتی شخصیات اور پدم شری ایوارڈ یافتہ اشوک بھگت (سکریٹری، وکاس بھارتی بشن پور)، مکند نائک (لوک فنکار، جھارکھنڈ)، مدھو منصوری ہنس مکھ (لوک فنکار، جھارکھنڈ) اور مہاویر نائک (لوک فنکار) کی موجودگی نے مزید تقویت بخشی، جن کے تعاون نے ہندوستان کی ثقافتی شناخت کی تشکیل میں لوک روایات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔


ڈیجیٹل شرکت
وسیع پیمانے پر مشغولیت کو یقینی بنانے کے لیے، وزارت نے سیوا پروپورٹل کے ذریعے ڈیجیٹل شرکت کو فعال کیا ہے:
-
ادارہ جاتی اپ لوڈ: ثقافت کی وزارت اور مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام تمام ادارے سیوا پرو پورٹل https://amritkaal.nic.in/sewa-parv.htm. پر اپنے واقعات کو دستاویزی شکل دے رہے ہیں اور اپ لوڈ کر رہے ہیں۔
-
شہریوں کا تعاون: افراد اپنے فن پارے، تصاویراور تخلیقی تاثرات براہ راست پورٹل پر اپ لوڈ کر سکتے ہیں، اور #SewaParv کا استعمال کرتے ہوئے انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کر سکتے ہیں۔
-
برانڈنگ اور پبلسٹی مواد یہاں ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب ہیں: Google Drive link.
کس طرح شرکت کرنا ہے؟
-
انفرادی شرکت
کوئی بھی شخص اپنی پسند کے کسی بھی میڈیم یا مواد میں ‘‘وکست بھارت کے رنگ، کلا کے سنگ’’ کے موضوع پر آرٹ ورک بنا کر اپنا تعاون دے سکتے ہیں۔ شرکاء اپنے آرٹ ورک کی تصاویر اس پر اپ لوڈ کر سکتے ہیں: https://amritkaal.nic.in/sewa-parv-individual-participants
-
75 مقامات میں سے کسی ایک پر پینٹنگ ورکشاپ میں شامل ہوں
شرکاء حصہ لینے کے لیے دیے گئے مقامات پر متعلقہ وزارت ثقافت کے اداروں سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ 75 مقامات کی فہرست کیلئے Click here
23 ستمبر 2025 کے واقعات نے وارانسی (اتر پردیش) اور رانچی (جھارکھنڈ) میں طلباء، ماہرین تعلیم، اور نامور لوک فنکاروں کی فعال شرکت کے ذریعے ہندوستان کے متنوع ثقافتی کینوس کو اجاگر کیا۔ وارانسی نے اتر پردیش کی علمی اور فنی خوبیوں کی عکاسی کی، جب کہ رانچی نے جھارکھنڈ کی متحرک لوک روایات کو پدم شری ایوارڈ یافتہ کئی لوگوں کی موجودگی کے ساتھ دکھایا۔ ایک ساتھ، سیوا پرو 2025 کے تحت ہونے والی ان تقریبات نے یہ ظاہر کیا کہ کس طرح تعلیمی ادارے، ثقافتی ممتاز شخصیات، اور بنیادی سطح کی کمیونٹیز خدمت کو تخلیقی صلاحیتوں کے ساتھ جوڑ کر ایک وکست بھارت @2047 کے وژن میں اپنا تعاون دے رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ ش ب۔م الف)
U. No. 6511
(Release ID: 2170512)
Visitor Counter : 5