نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت اپنے سب سے بڑے پیرا ایتھلیٹکس ایونٹ کی میزبانی کی تیاری کر رہا ہے


 ایک متحد کرنے والی طاقت کے طور پر یہ کھیلوں کے لیے ہماری وابستگی کا عکاس ہے : ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ

مرکزی وزیر نے کہا کہ بھارت وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں کھیلوں کے بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی میزبانی کے لیے ایک قابل اعتماد مقام کے طور پر ابھرا ہے

نئی دہلی میں ہونے والی عالمی پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025 میں 100 سے زیادہ ممالک کے پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے

کھیلوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ، وزیر مملکت محترمہ رکشا کھڈسے نے جے ایل این اسٹیڈیم میں عالمی پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025 کی حتمی تیاریوں کا جائزہ لیا

Posted On: 23 SEP 2025 6:32PM by PIB Delhi

 راجدھانی میں پہلی عالمی پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025 کے لیے صرف دو دن باقی ہیں، نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے منگل کو جواہر لال نہرو (جے ایل این) اسٹیڈیم کا دورہ کیا تاکہ مارکی ایونٹ کی حتمی تیاریوں کا جائزہ لیا جا سکے۔ یہ اس طرح کے بڑے پیمانے پر عالمی مقابلوں کے انعقاد کی بھارت کی صلاحیت میں ایک نئے باب کی نشاندہی کرتا ہے، جس سے بین الاقوامی کھیلوں کے مرکز کے طور پر ملک کی پوزیشن مزید مضبوط ہوتی ہے۔

کھیلوں اور نوجوانوں کے امور کی وزیر مملکت محترمہ رکشا کھڈسے بھی ڈاکٹر منڈاویہ کے ساتھ کھلاڑیوں سے ملاقات اور گفت و شنید میں شامل ہوئیں۔ مقامی آرگنائزنگ کمیٹی، پیرالمپک کمیٹی آف انڈیا (پی سی آئی) اور وزارت کھیل کے کئی سینئر عہدیداروں نے بھی معائنے میں شرکت کی۔

ڈاکٹر منڈاویہ نے اسٹیڈیم کا تفصیلی دورہ کیا، جس میں ایکریڈیٹیشن سینٹر، میڈیکل سینٹر، نئے بنائے گئے وارم اپ اور مین مونڈو ٹریک جیسے شعبے شامل ہیں، جن کا انھوں نے 29 اگست 2025 کو افتتاح کیا تھا۔ اس ٹریک میں چیمپئن شپ کے دوران 100 سے زائد ممالک کے دنیا کے کچھ بہترین پیرا ایتھلیٹس کی میزبانی کی جائے گی۔ میزبان ملک سے ٹاپ پوزیشن کے لیے کل 73 پیرا ایتھلیٹس مقابلہ کریں گے۔

مرکزی وزیر نے کہا ’’عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی دور اندیش قیادت میں، بھارت کھیلوں کے بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی میزبانی کے لیے ایک قابل اعتماد مقام کے طور پر ابھرا ہے۔ ان کا یقین کہ دنیا ایک خاندان ہے - ’وسودھیو کٹمبکم‘ - ہمیں دنیا بھر کے کھلاڑیوں کو بھارتی سرزمین پر یکجا کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔‘‘

مزیر موصوف نے مزید کہا ’’100 سے زیادہ ممالک کی شرکت کے ساتھ، یہ نہ صرف بھارت کی میزبانی میں اب تک کا سب سے بڑا پیرا ایتھلیٹکس ایونٹ ہے، بلکہ ایک متحد قوت کے طور پر ہماری صلاحیت، بھرپور ثقافت اور کھیلوں کے تئیں عزم کا بھی عکاس ہے۔ ہماری کوشش یہ یقینی بنانا ہے کہ ہر پیرا ایتھلیٹ عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے کا تجربہ کرے اور یہاں ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں مکمل تعاون محسوس کرے۔‘‘

پیرس پیرالمپکس میں تمغہ جیتنے والے شرد کمار سمیت پیرا ایتھلیٹ بھی موجود تھے اور سمرن شرما اور پریتی پال مونڈو ٹریک پر پریکٹس کر رہے تھے۔

پیرالمپک کمیٹی آف انڈیا (پی سی آئی) کے عہدیداران بھی موجود تھے ، جن میں پی سی آئی کے صدر دیویندر جھاجھریا بھی شامل تھے ، جنہوں نے وزیر کو بھارتی دستے کی تیاری کے بارے میں آگاہ کیا۔ دونوں وزراء نے ایکریڈیٹیشن سینٹر، وارم اپ ٹریک، جم، میڈیکل سینٹر، کلاسیفکیشن ایریا اور لاؤنجز جیسی مختلف اہم سہولیات کا بھی معائنہ کیا، اور اس بات کا اعادہ کیا کہ عملے اور رضاکاروں کو شرکا اور اہلکاروں کے لیے بغیر کسی رکاوٹ کے انتظامات کو یقینی بنانا چاہیے۔

25 ستمبر کو ہونے والی افتتاحی تقریب کے ساتھ شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں پہلی بار بھارت اس باوقار ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 6490


(Release ID: 2170332) Visitor Counter : 9