قومی انسانی حقوق کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

آئی ایچ بی اے ایس دہلی میں سہولیات میں فقدان کی وجہ سے ایک نوزائیدہ کی موت کی اطلاع پر  ہندوستان کی قومی حقوق انسانی کمیشن نے ازخود نوٹس لیا


بچے کی پیدائش انسٹی ٹیوٹ کے واش روم میں ہوئی جہاں عدالتی حکم کے تحت ماں کو داخل کیا گیا تھا

دہلی کی این سی ٹی حکومت کے چیف سکریٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر اس معاملہ پر تفصیلی رپورٹ طلب کی  گئی

Posted On: 23 SEP 2025 12:24PM by PIB Delhi

نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن (این ایچ آر سی)،  ہندوستان  نے ایک میڈیا رپورٹ کا ازخود نوٹس لیا ہے  جس میں  ایک بے سہارا مریض کا بچہ  کی حکومت کے زیر انتظام انسٹی ٹیوٹ آف ہیومن بی ہیوئیر اینڈ الائڈ سائنسز ( آئی ایچ بی اے ایس) کے واش روم میں  زچگی ہوئی  اور عدم سہولیات کی وجہ سے نوزائیدہ  کی موت ہوگئی۔  زچہ کو عدالتی حکم کے تحت 7 ستمبر 2025 کو داخل کیا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق، ہسپتال کے عملہ کو ایمبولینس کے ذریعے قریبی سوامی دیانند ہسپتال لے جانے سے پہلے ناف کاٹنے کے لیے کلیمپ کا انتظام کرنے میں کافی وقت لگا،  جس کی وجہ سے  بچے کی جان نہیں بچائی جاسکی۔

کمیشن نے مشاہدہ کیا ہے کہ میڈیا رپورٹ کے مندرجات اگر درست ہیں تو انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا سنگین  سوال  اٹھاتے ہیں۔ اس لیے این اچ آر سی  نے چیف سکریٹری، این سی ٹی حکومت دہلی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر اس معاملہ پر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔

دس ستمبر 2025 کو کی گئی میڈیا رپورٹ کے مطابق عملہ نے تصدیق کی کہ حاملہ ماں کو وہاں داخل کرایا گیا تھا حالانکہ آئی ایچ بی اے ایس میں بچے کی پیدائش کے لیے ضروری سہولیات کی کمی تھی۔ اطلاعات کے مطابق اب وہ زچہ ایک اور سرکاری اسپتال میں زیر علاج ہے۔

*******

ش ح۔ ظ ا-ج ا

UR  No. 6450


(Release ID: 2170001) Visitor Counter : 2
Read this release in: English , Hindi , Tamil