بجلی کی وزارت
توانائی، ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے (2x660میگاواٹ) خورجہ ایس ٹی پی پی کے دوسرے یونٹ کے سی او ڈی پر ٹی ایچ ڈی سی آئی ایل کی تعریف کی
Posted On:
22 SEP 2025 8:50PM by PIB Delhi
ٹی ایچ ڈی سی انڈیا لمیٹڈ نے کھرجہ، اترپردیش میں (2x660 میگاواٹ)خورجہ سپر تھرمل پاور پروجیکٹ کے دوسرے یونٹ (660 میگاواٹ) کی کمرشل آپریشن کا کامیابی کے ساتھ آغاز کیا۔ اس تاریخی موقع کی صدارت معزز مرکزی وزیر برائے توانائی، رہائش و شہری امورجناب منوہر لال حکومت ہند نے کی جنہوں نے ورچوئل وسیلہ کے ذریعے دوسرے یونٹ کے کمرشل آپریشن کا باضابطہ افتتاح کیا۔اس موقع پرحکومت اترپردیش کےمعزز وزیر توانائی و شہری ترقی جناب اے۔ کے۔ شرما اور حکومت اترپردیش کےمحکمہ توانائی و قابل تجدید توانائی کےایڈیشنل چیف سکریٹری جناب نریندر بھوشن (آئی اے ایس)سمیت دیگر افسران بھی ورچوئل وسیلہ کے ذریعے موجود تھے۔اس تقریب میں توانائی کے شعبے کی ممتاز شخصیات نے بھی شرکت کی جن میں شرم شکتی بھون، وزارت توانائی نئی دہلی سے ورچوئل طور پر شریک ہونے والوں میں سی ای اے کے چیئرمین جناب گھنشام پرساد،وزارت توانی حکومت ہند کےایڈیشنل سکریٹری جناب سری کانت ناگولاپلّی (آئی اے ایس)، وزارت توانائی حکومت ہند کے ایڈیشنل سکریٹری جناب پيوش سنگھ (آئی اے ایس) اور ٹی ایچ ڈی سی آئی ایل کے سی ایم ڈی جناب آر۔ کے۔ وشنوئی شامل تھے۔
خورجہ پروجیکٹ کنٹرول روم سے ٹی ایچ ڈی سی آئی ایل کے ڈائریکٹر (فائنانس) جناب سپن کمار گرگ، ای ڈی (پروجیکٹ) جناب کمار شرد کے ساتھ سینئر افسران اور پروجیکٹ کنسورشیم کے نمائندگان بشمول این ٹی پی سی، بی ایچ ای ایل، اسٹیاگ، آر آئی ٹی ای ایس، جی ای ورنووا، ایل اینڈ ٹی، ایمرسن اور توانائی کے شعبے کے دیگر اہم شراکت داربھی اس تقریب میں شریک ہوئے۔
حکومت ہند کے مرکزی وزیر برائے توانائی، رہائش اور شہری امور جناب منوہر لال نے خورجہ سپر تھرمل پاور پروجیکٹ کی اس اہم کامیابی پر ٹی ایچ ڈی سی آئی ایل اور اس سے وابستہ تمام فریق کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اس موقع پر واضح کیا کہ کے ایس ٹی پی پی توانائی کے شعبے کی ترقی، گرڈ استحکام کو مضبوط بنانے اور اترپردیش کے ساتھ ساتھ ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کرے گا۔
معزز وزیر موصوف نے مزید زور دیتے ہوئے کہا کہ ٹی ایچ ڈی سی آئی ایل، جو روایتی طور پر ایک ہائیڈرو پاور کمپنی کے طور پر جانی جاتی ہے، نے اس تھرمل پروجیکٹ کو ریکارڈ وقت میں مکمل کر کے ایک نیا معیار قائم کیا ہے جو پوری صنعت کے لیے ایک مثال ہے۔

حکومت اترپردیش کے معزز وزیر برائے توانائی و شہری ترقی جناب اے۔ کے۔ شرمانے سی او ڈی کی اس کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کے ایس ٹی پی پی کا دوسرا یونٹ بھارت کی بڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریات کو قابلِ بھروسہ اور کفایتی بجلی سے پورا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اترپردیش، اس پروجیکٹ سے پیدا ہونے والی بجلی کا سب سے زیادہ مستفیدہونے والا ریاست ہوگا اور خورجہ ایس ٹی پی پی توانائی کے شعبے میں یوپی کو خود کفیل بنانے میں ایک کلیدی کردار ادا کرے گا۔ یہ منصوبہ ریاست کی توانائی کی مجموعی سلامتی کو مضبوط تر بنائے گا اور علاقائی ترقی میں بھی معاونت فراہم کرے گا۔
سی ای اے کے چیئرپرسن جناب گھنشام پرسادنے اس کامیابی پر ٹی ایچ ڈی سی آئی ایل کو مبارکباد دی اور کہا کہ کے ایس ٹی پی پی نہ صرف اترپردیش اور شمالی بھارت میں بجلی کی فراہمی کو بہتر بنائے گا بلکہ جدید، مؤثر اور پائیدار توانائی کے ڈھانچہ کی ترقی کے لیے ملک کے عزم کو بھی مزید مضبوط کرے گا۔

ٹی ایچ ڈی سی انڈیا لمیٹڈ کے سی ایم ڈی جناب آر۔ کے۔ وشنوئی نے جناب منوہر لال، معزز مرکزی وزیر برائے توانائی، رہائش و شہری امور، کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنی باوقار موجودگی سے اس تقریب کو رونق بخشی۔ انہوں نے حکومت اترپردیش کے معزز وزیر برائے توانائی و شہری ترقی جناب اے۔ کے۔ شرماکو بھی اس موقع پر شامل ہونے کے لئے اپنی نیک تمنائیں پیش کیں۔ مزید برآں، انہوں نے وزارتِ توانائی اور این ٹی پی سی کی مسلسل رہنمائی اور تعاون کو سراہا جن کے مضبوط حوصلہ افزائی اس (2x660 میگاواٹ) خورجہ ایس ٹی پی پی پروجیکٹ کی کامیاب تکمیل میں نہایت اہم ثابت ہوئی۔
1320 میگاواٹ کے اس پلانٹ کو 14 خصوصی پیکیجز کے تحت مکمل کیا گیا، جس میں پہلے یونٹ کا سی او ڈی 22ستمبر2025 اور دوسرے یونٹ کا سی او ڈی 26جنوری2025 کو کیاگیا۔ اس پروجیکٹ کو کووِڈ-19 اور دیگر چیلنجز کے باوجود آسانی کے ساتھ کامیاب بنایا گیا۔یہ پروجیکٹ الٹرا-سپر کریٹیکل ٹیکنالوجی، اعلیٰ کارکردگی والے ماحولیاتی تحفظات اور اميليا کان سے مختص کوئلے کے ذخیرے سے مزین ہے، اور یہ سالانہ 9,264 ایم یو بجلی پیدا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو بھارت کی توانائی کی صلاحیت اور قابلِ اعتماد نظام میں مؤثر اضافہ کرے گا۔
یہ قابلِ ذکر ہے کہ ٹی ایچ ڈی سی انڈیا لمیٹڈ کی ملکیت این ٹی پی سی اور حکومتِ اترپردیش کے درمیان مشترکہ ہے۔
************
(ش ح –ت ف- م ق ا)
U. No.6444
(Release ID: 2169971)