وزارت دفاع
بھارتی بحریہ نے میپوٹو میں پہلی تربیتی اسکواڈرن کے بندرگاہی دورے کے دوران موزمبیق بحریہ کے ساتھ تعلقات مضبوط کیے
Posted On:
21 SEP 2025 6:58PM by PIB Delhi
بحری دوستی کی پائیداری کے مظاہرے کے طور پر، بھارتی بحریہ کی پہلی تربیتی اسکواڈرن (1 ٹی ایس)جس میں آئی این ایس تیر، آئی این ایس شردل، آئی این ایس سجاتا، اور آئی سی جی ایس سراتھی شامل ہیں، نے 16 سے 19 ستمبر 2025 تک موزمبیق کے شہر میپوٹو کا چار روزہ بندرگاہی دورہ مکمل کیا۔
تعیناتی کے دوران، پہلی تربیتی اسکواڈرن (1 ٹی ایس)نے موزمبیق بحریہ کے ساتھ آپریشنل تعاون کو بہتر بنانے کے لیے مشترکہ تربیتی سرگرمیوں کا سلسلہ انجام دیا۔ سرگرمیوں میں مشترکہ غوطہ خوری کے آپریشنز، آگ بجھانے کی تربیت، وی بی ایس ایس آپریشنز اور پل مشینری کنٹرول کے انضمامی مشقیں شامل تھیں۔ بھارتی بحریہ کے تربیت یافتگان کی مشترکہ تربیتی دورہ کا حصہ بن کر کیٹیمبے میں میرین کمانڈو اسکول، بوانے میں سارجنٹ اسکول، اور مانہیکا میں فوجی تربیتی اسکول کا دورہ آپس میں باہمی فہم اور تعاون کو فروغ دیتا ہے۔ موزمبیق بحریہ کے سمندری رائیڈرز نے مشترکہ اقتصادی مخصوص علاقہ’زون‘ (ای ای زیڈ)نگرانی کے لیے پہلی تربیتی اسکواڈرن (1 ٹی ایس) کے جہازوں پر سوار ہوئے۔
کیپٹن تیجو کے جوزف، سینئر افسر 1ٹی ایس کے، دورہ کرنے والے جہازوں کے کمانڈنگ افسران کے ساتھ، رئیر ایڈمرل یوجینیو دیاس دا سلوا موتوکا، چیف آف موزمبیق نیوی؛ میجر جنرل ایزیکیئل میونگا، انسپکٹر آف ایف اے ڈی ایم؛ کرنل کاندیڈو جوزے تیرانو، کمانڈنٹ آف مپوٹو ایئر فورس بیس کے ہاں تعارفی ملاقاتیں کیں۔ ان اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے دفاعی تعاون کو نمایاں کیا۔
کمیونٹی آؤٹ ریچ تعیناتی کا ایک اہم حصہ تھی۔ 1,000 سے زیادہ اسکول کے بچے جہازوں کا دورہ کیا، اور بھارتی نیوی کی عملی صلاحیتوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ موزمبیق کے نیول ہیڈکوارٹرز اور مپوٹو کے مقامی ہسپتال میں ایک طبی کیمپ قائم کیا گیا۔ 100 سے زیادہ مریضوں کو طبی امداد فراہم کی گئی اور سنگین بیماریوں کی روک تھام، ہنگامی ردعمل اور ابتدائی طبی امداد کے بارے میں آگاہی مہم چلائی گئی۔ مشترکہ یوگا سیشنز اور دوستانہ فٹسال میچ نے دونوں نیویز کے درمیان رفاقت کو مزید مضبوط کیا۔
جب 1ٹی ایس مومباسا کے لیے روانہ ہوتا ہے، یہ دورہ دوطرفہ تعلقات کو مضبوطی دیتا ہے اور بھارتی بحرِ ہند کے خطے میں امن، استحکام، اور مشترکہ خوشحالی کے لیے نئے عزم کو جنم دیتا ہے۔ یہ بندرگاہی دورہ بھارت کی افریقی ممالک کے ساتھ سمندری شراکت داری کو مضبوط کرتا ہے جو مہاساگر کے وسیع تر سمندری وژن پر مبنی ہے۔
GQ6Z.jpg)
FLKJ.jpg)
CXD2.jpg)
***
(ش ح۔اس ک ۔ م ذ )
UR-6377
(Release ID: 2169302)