کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر، جناب پیوش گوئل نے ڈیٹا پر مبنی لاجسٹکس کی منصوبہ بندی کو مضبوط کرتے ہوئے، بھارت میں لاجسٹک لاگت کے تعین پر رپورٹ کا آغاز کیا


میک اِن انڈیا کی دہائی: حکومت نے مسابقت کو بڑھانے کے لیے لاجسٹک لاگت کے جامع تخمینے کااجراء کیا

प्रविष्टि तिथि: 20 SEP 2025 7:01PM by PIB Delhi

’’میک اِن انڈیا‘‘ کی دہائی کی تقریبات کے موقع پر، کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج نئی دہلی میںبھارت میں لاجسٹک لاگت کے اسسمنٹ پر رپورٹ کا اجرا کیا۔ پہلی بار، بھارت کے پاس لاجسٹک اخراجات کا ایک جامع اور سائنسی طور پر اخذ کردہ تخمینہ ہوگا، ایک ہائبرڈ طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے جو ملک گیر سروے کے ساتھ ثانوی ڈیٹا کو یکجا کرتا ہے۔ یہ اقدام قومی لاجسٹک پالیسی2022 کے مینڈیٹ کی پیروی کرتا ہے تاکہ رسد کی لاگت کی پیمائش اور عالمی طریقوں کے خلاف بینچ مارکنگ کے لیےیکساں فریم ورک قائم کیا جا سکے۔

جناب گوئل نے روشنی ڈالی کہ حکومت نے لاجسٹکس کو مزید مسابقتی بنانے اور بھارتمیں کاروبار کرنے کی لاگت کو کم کرنے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صنعت اور تجارت کے محکموں کی طرف سے تیار کردہ مطالعات اور رپورٹیں لاجسٹک اخراجات میں اہم مسائل کی نشاندہی کرنے میں مدد کر رہی ہیں۔ ہر ہارمونائزڈ سسٹم آف نومینکلچر کوڈ کو متعلقہ لائن منسٹری کے ساتھ میپ کرنے جیسی کوششیں ہم آہنگی کو ہموار کرتی ہیں اور آزاد تجارتی معاہدے مذاکرات میں بھارت کی پوزیشن کو مضبوط کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید زور دیا کہ لاجسٹک ڈیٹا بینک کی تشکیل، اے ڈی بی کے تعاون سےاسمائل

پروگرام کے تحت مربوط ریاستی اور سٹی لاجسٹکس کے منصوبوں پر عمل درآمد، اوراین آئی سی ڈی سی اور دیگر ایجنسیوں کے زیر قیادت انفراسٹرکچر کے منصوبوں کا مقصد دستیاب سہولیات کا جائزہ لینا، ٹرانسپورٹ اور کنیکٹیویٹی کو بہتر بنانا، اور ناکاریوں کو کم کرنا ہے۔ یہ اقدامات، جی ایس ٹی کے نفاذ اور معقولیت جیسی اصلاحات کے ساتھ، لاجسٹکس کے اخراجات کو کم کرنے، کاروبار کرنے میں آسانی کو بڑھانے، اور مسابقت کو بڑھانے کے لیے جاری کوششوں میں مرکزی حیثیت رکھتے ہیں۔

اب تک،بھارت میں لاجسٹک اخراجات کو اکثر غلط طریقے سے پیش کیا جاتا تھا، عام طور پر بیرونی مطالعات یا جزوی ڈیٹا سیٹس سے حاصل کردہ جی ڈی پی کے 13-14فیصدکے اعداد و شمار کے ساتھ۔ اس کی وجہ سے متضاد تخمینے لگے، جس سے پالیسی سازوں اور عالمی اسٹیک ہولڈرز میں الجھن پیدا ہوئی۔ڈی پی آئی آئی ٹی کیلئےاین سی اے آی آر کے تیار کردہ موجودہ جائزے کے مطابق، بھارت میں لاجسٹک اخراجات کا تخمینہ کل ڈی جی پی کا تقریباً 7.97فیصد ہے۔

رپورٹ مختلف نقل و حمل کے طریقوں، مصنوعات کی اقسام، اور فرم سائز میں لاجسٹکس کے اخراجات کو پکڑ کر ایک جامع فریم ورک فراہم کرتی ہے۔ یہ فی ٹن-کلو میٹر مال برداری کی لاگت کا تخمینہ بھی پیش کرتا ہے اور کارکردگی کو بڑھانے میں کثیر طریقہ کار کے کردار کو نمایاں کرتا ہے۔ شواہد پر مبنی رہنمائی فراہم کرکے، مطالعہ مسابقت کو بہتر بنانے کے لیے بھارت کی کوششوں کو تقویت دیتا ہے اور ملک کو ایک عالمی لاجسٹک مرکز کے طور پر پوزیشن دینے کے وسیع تر وژن کی حمایت کرتا ہے۔

پچھلے پانچ سالوں کے تخمینوں سے پتہ چلتا ہے کہ لاجسٹک اخراجات کی شرح نمو غیر خدماتی پیداوار میں ترقی کی رفتار کے مقابلے میں بتدریج کم ہو رہی ہے۔ اس بہتری کو پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان، ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈورز، بھارت مالا پریوجنا، ساگر مالا پروجیکٹ، انٹیگریٹڈ چیک پوسٹس، یونیفائیڈ لاجسٹک انٹرفیس پلیٹ فارم (یو ایل آئی پی) کی ترقی، اور لاجسٹک ایفیشنسی اینہانسمنٹ پروگرام (ایل ای اے پی) جیسے اقدامات سے منسوب کیا جا سکتا ہے۔

بھارت میں لاجسٹک لاگت کا اندازہ کی رپورٹ کا اجرا

***

(ش ح۔اص)

UR No 6356

 


(रिलीज़ आईडी: 2169045) आगंतुक पटल : 29
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी