دیہی ترقیات کی وزارت
زمینی وسائل کا محکمہ 2 سے 31 اکتوبر 2025 تک خصوصی مہم 5.0 شروع کرے گا
اس مہم کا مقصد صفائی ستھرائی، جگہ کا انتظام اور زیر التوا حوالہ جات کو کم کرنا ہے
Posted On:
19 SEP 2025 5:58PM by PIB Delhi
حکومت ہند نے سوچھتا سرگرمیوں اور سرکاری دفاتر میں زیر التوا حوالوں کو کم کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2025 تک خصوصی مہم 5.0 کا اعلان کیا ہے۔ دیہی ترقی کی وزارت کے زمینی وسائل کے محکمے میں مہم کا ابتدائی مرحلہ 15 ستمبر 2025 سے شروع ہوا جس میں زیر التوا حوالہ جات کے اہداف کی نشاندہی، جائزہ کے لیے ریکارڈ، صفائی کی منصوبہ بندی اور جگہ کے انتظام شامل ہیں۔
پچھلی خصوصی مہم 4.0 کے دوران، محکمہ زمینی وسائل نے درج ذیل اہداف حاصل کیے تھے۔
- اس کے احاطے میں 20 صفائی مہم کامیابی سے چلائی گئی۔
- عوامی شکایات اور اپیلوں کو 100 فیصد نمٹایا گیا
- 1397 فائلوں (فزیکل فائلیں اور ای فائلیں) کی ریکارڈنگ/ ویڈنگ/ کلوزنگ کے لیے جائزہ لیا گیا
- فرسودہ اشیا کو ٹھکانے لگانے پر 3,02,500/- روپے کی آمدنی ہوئی
- 200 مربع فٹ جگہ خالی کی گئی۔
اب اہداف کی نشاندہی کرنے اور ریکارڈ کے مناسب انتظام کے لیے کارروائی کرنے کی ہدایات پہلے ہی جاری کر دی گئی ہیں۔
**********
ش ح۔ ف ش ع
U: 6319
(Release ID: 2168768)