جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جل شکتی کی وزارت کے پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے نے سوچھتا ہی سیوا 2025 کے ساتھ منسلک خصوصی مہم 5.0 کی تیاری شروع کردی


صفائی کو ترجیح دینے اور زیر التوا معاملات کو بروقت نمٹانے کے لیے خصوصی مہم 5.0

خصوصی مہم 5.0 کو 2 سے 31 اکتوبر 2025 تک ڈی اے آر پی جی کے رہنما خطوط کے مطابق سیکرٹریٹ اور فیلڈ دفاتر میں نافذ کی جائے گی

Posted On: 19 SEP 2025 5:27PM by PIB Delhi

وزارت جل شکتی کے پینے کے پانی اور صفائی کے محکمے (ڈی ڈی ڈبلیو ایس)، نے 16 ستمبر 2025 سے خصوصی مہم 5.0 کے تیاری مرحلے کا آغاز کیا ہے تاکہ سوچھتا کو فروغ دیا جا سکے اور زیر التوا حوالہ جات کے مؤثر تصفیے کو یقینی بنایا جا سکے۔ یہ مہم 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2025 تک پورے محکمے میں نافذ کی جائے گی، جو محکمہ برائے انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی) کے رہنما اصولوں کے مطابق ہوگی۔ اس مہم کا مقصد دفاتر میں صفائی کے طریقہ کار کو ادارہ جاتی بنانا اور سرکاری دفاتر میں زیر التوا معاملات کو کم سے کم کرنا ہے۔

 

 

خصوصی مہم 4.0 (2 اکتوبر تا 31 اکتوبر 2024) کی کامیابیوں پر آگے بڑھتے ہوئے، پینے کے پانی اور صفائی کے محکمے نے اپنے سیکرٹریٹ اور فیلڈ دفاتر دونوں سطح پر وسیع پیمانے پر سرگرمیاں انجام دیں۔ اس مرحلے کے دوران مختلف حوالہ جات جیسے وی آئی پی حوالہ جات، آئی ایم سی حوالہ جات، ریاستی حکومت کے حوالہ جات، پی ایم او حوالہ جات، عوامی شکایات اور اپیلوں کے تصفیے میں نمایاں پیش رفت حاصل ہوئی۔ شناخت شدہ فائلوں کا جائزہ لیا گیا، جس کے نتیجے میں 1,60,000 روپے کی آمدنی پیدا ہوئی۔ پیش رفت کو باقاعدگی سے ڈی اے آر پی جی کے ایس سی ڈی پی ایم پورٹل پر اپ ڈیٹ کیا گیا اور مہم کے پیغام کو عام کرنے کے لیے سوشل میڈیا آؤٹ ریچ بھی کی گئی۔

خصوصی مہم 4.0 سے حاصل ہونے والی رفتار پورے سال برقرار رہی۔

اہم کامیابیاں درج ذیل ہیں:

  • یکم نومبر 2024 سے 31 اگست 2025 تک 91 وی آئی پی حوالہ جات کا تصفیہ کیا گیا۔
  • اس کے علاوہ، 7 پی ایم او حوالہ جات، 14 پارلیمانی یقین دہانیاں اور 24 ریاستی حکومت کے حوالے حل کیے گئے۔
  • اس مدت کے دوران، 8,024 عوامی شکایات میں سے 7,771 کو نمٹایا گیا، اوسط تصفیے کا وقت 13 دن رہا۔
  • اس کے علاوہ، 1,652 عوامی شکایات کی اپیلیں بھی حل کی گئیں۔ ریکارڈ مینجمنٹ کے تحت، 90 فائلیں جو نظرثانی کے لیے منتخب کی گئی تھیں، کامیابی کے ساتھ نکال دی گئیں۔

خصوصی مہم 5.0 کے ساتھ، پینے کے پانی اور صفائی کے محکمے نے اپنے اس عزم کی تجدید کی ہے کہ صفائی کو روزمرہ کی عادت بنایا جائے اور عوامی معاملات کو شفافیت، کارکردگی اور عوامی مرکزیت پر مبنی حکمرانی کے جذبے کے تحت بروقت حل کیا جائے۔ یہ اس وقت سامنے آیا ہے جب محکمہ قومی سطح پر "سوچھتا ہی سیوا 2025" مہم (17 ستمبر تا 2 اکتوبر) کی قیادت کر رہا ہے، جو پورے دیہی ہندوستان میں بڑے پیمانے پر شرمدان سرگرمیوں کے ذریعے کمیونٹیز کو متحرک کرتی ہے اور اس بات پر زور دیتی ہے کہ صفائی ایک ادارہ جاتی اور عوامی تحریک دونوں ہے۔

***********

ش ح۔ ف ش ع

                                                                                                                                       U: 6316


(Release ID: 2168731)
Read this release in: English , Hindi