جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت ڈی او ڈبلیو آر، آر ڈی اور جی آر نے نومبر 2024 سے اگست 2025 تک خصوصی مہم 4.0 کے صفائی کے اہداف حاصل کیے اور خصوصی مہم 5.0 کے لیے تیاریاں شروع کردیں


ملک بھر میں 272 سے زیادہ مقامات کی صفائی کی گئی اورکباڑ کی فروخت سے 1.22 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل ہوئی

Posted On: 19 SEP 2025 4:52PM by PIB Delhi

وزارت جل شکتی کے محکمہ آبی وسائل،  دریائی ترقی اور گنگا کی بحالی اور اس کے اداروں نے نومبر 2024 سے اگست 2025 تک خصوصی مہم 4.0 کا آغاز کیا تاکہ زیر التواء معاملوں کو کم کیا جا سکے اور صفائی کو ادارہ جاتی طور پر نافذ کیا جا سکے۔

ملک بھر میں 272 سے زیادہ مقامات کی صفائی کی گئی اور کباڑ کی فروخت سے 1.22 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل ہوئی۔

نومبر 2024 سے اب تک 34,644 مربع فٹ سے زائد جگہ خالی کی گئی، 1.22 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل ہوئی، 2,130 فزیکل فائلوں کو نمٹایا گیا اور 2,749 سے زیادہ عوامی شکایتوں کا ازالہ کیاگیا۔

ڈی او ڈبلیوآر ، آر ڈی اور جی آر اور اس کے اداروں نے خصوصی مہم کی سرگرمیاں جاری رکھیں اور نومبر 2024 سے اب تک حاصل شدہ کامیابیوں کی ماہانہ رپورٹیں باقاعدگی سے  ایس سی ڈی پی ایم پورٹل پر اپلوڈ کی جا رہی ہیں۔

وزارت اور اس کے اداروں کی نومبر 2024 سے اگست 2025 کے درمیان عرصے میں نمایاں خصوصیات اور حصولیابیاں درج ذیل ہیں:

نمبر شمار

پیماننے

حصولیابیاں

1

وی آئی پی ریفرنسز نمٹائے گئے

355

2

پی ایم او حوالہ جات نمٹائے گئے

154

3

عوامی شکایات کا ازالہ

2,749

4

پی جی اپیلیں حل کی گئیں

222

5

پارلیمانی یقین دہانیاں

15

6

فزیکل فائلز کا جائزہ لیا گیا

9,407

7

فزیکل فائلوں کو نمٹایا گیا

2130

8

ای فائلوں کا جائزہ لیا گیا

3611

9

ای فائلیں بند کی گئیں

156

10

 مقامات کی صفائی

272

11

خالی کرائے گئے جگہ (مربع فٹ میں)

34,644

12

آمدنی (روپے میں)

1,22,68,684

وزارت خصوصی مہم 5.0 میں شرکت کے لیے تیار ہے۔ آئندہ مہم کے لیے روڈ میپ کوحتمی کیا جا چکا ہے اور اس تعلق سے تمام دفاتر اور اداروں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

***********

ش ح۔م ع ن۔ش ب ن

U-6304


(Release ID: 2168627)
Read this release in: English , Hindi