وزارات ثقافت
وزارتِ ثقافت نے ’’سوچھتا ہی سیوا‘‘مہم 2025 کا آغاز کیا
Posted On:
19 SEP 2025 4:25PM by PIB Delhi
پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے اور ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کی قیادت میں سوچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس) 2025 مہم 17 ستمبر سے 2 اکتوبر 2025 تک وزارت ثقافت اور اس کے تمام منسلک ، ماتحت اور خود مختار اداروں کے ذریعے منائی جا رہی ہے ۔ اس سال کا موضوع ’’سوچھ اتسو‘‘ہے، جو تہواروں کی خوشی کو صفائی کی ذمہ داری کے جذبے کے ساتھ جوڑتا ہے۔

وزارتِ ثقافت نے ’’سوچھتا ہی سیوا(ایس ایچ ایس )‘‘مہم کے پانچ کلیدی شعبوں پر مشتمل مختلف سرگرمیوں کے انعقاد کا منصوبہ بنایا ہے، جن میں نُکّڑ ناٹک، مضمون نویسی / پوسٹر سازی کے مقابلے، ویسٹ ٹو آرٹ ورکشاپ، شَرم دان اور درخت لگانے کی مہم شامل ہیں۔ایک منفرد پہل ایک دن، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ کے تحت وزارتِ ثقافت اور محکمہ آثارِ قدیمہ (اے ایس آئی )مشترکہ طور پر دہلی کے پرانا قلعہ کے احاطے میں بڑے پیمانے پر صفائی مہم اور شجرکاری مہم کا انعقاد کریں گے۔ صفائی متروں اور دیگر متعلقہ کارکنوں میں صفائی کِٹس تقسیم کی جائیں گی۔ دفتر کے آس پاس موجود سڑک کنارے ریہڑی بانوں کو صفائی اور حفظانِ صحت کی عادات اپنانے کے بارے میں بیدار کرنے کے لیے ملازمین کی جانب سے آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی۔اس کے علاوہ، ڈیجیٹل رسائی کے تحت سوشل میڈیا مہمات کے ذریعے خصوصاً زین زی کو صفائی اور شہری ذمہ داری کی اقدار پھیلانے کے لیے شامل کیا جا رہا ہے۔

وزارتِ ثقافت کے تحت آنے والے اداروں نے اپنے فیلڈ دفاتر کے آس پاس نظر انداز شدہ مقامات کو بہتر بنانے کے لیے 200 سے زائد صفائی ہدفی یونٹس(سی ٹی یو )کی نشاندہی کی ہے۔ایک خصوصی ورکشاپ ’’کباڑ سے جگاڑ‘‘ نیشنل سائنس سینٹر، دہلی کے زیرِ اہتمام منعقد کی جائے گی، جس میں فضلہ اور ناکارہ اشیاء کو خوبصورت فن پاروں، مجسموں اور دیگر آرٹ فارم میں ڈھالا جائے گا، جو بعد ازاں عوامی مقامات پر نمائش کے لیے رکھے جائیں گے۔اس ورکشاپ میں اسکولوں، کالجوں اور این جی اوز سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات شرکت کریں گے۔اس کے علاوہ، وزارتِ ثقافت کے ادارے مفت طبی جانچ کیمپ بھی لگائیں گے، جن میں شرکاء کو حکومتِ ہند کی مختلف فلاحی اسکیموں سے متعلق آگاہ بھی کیا جائے گا۔

وزارتِ ثقافت شہریوں کو اپنی ثقافتی جگہوں کو صاف اور سرسبز رکھنے کی اجتماعی ذمہ داری اٹھانے کی ترغیب دیتی ہے تاکہ ہمارے ماحول اور ثقافتی ورثے کا تحفظ کیا جا سکے۔ ایسی اجتماعی کوششیں ’سوچھ بھارت، سوستھ بھارت ‘کے قیام میں اہم کردار ادا کریں گی اور 2047 تک ہمارے ترقی یافتہ بھارت کے خواب کی تکمیل میں مددگار ثابت ہوں گی۔
..................................................... ...................................................
) ش ح – ش آ- ن ع )
U.No. 6299
(Release ID: 2168621)