نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزارتِ نوجوان امور و کھیل ملک گیر اور عالمی سطح پر سیوا پکھواڑا کے تحت سرگرمیاں منعقد کر رہی ہے (17 ستمبر تا 2 اکتوبر 2025)


اہم سرگرمیوں میں وکست بھارت یووا کنیکٹ ، نشہ مُکت یووا برائے وِکست بھارت اور وِکست بھارت رن (عالمی سطح پر)شامل ہیں

Posted On: 19 SEP 2025 4:12PM by PIB Delhi

وزارتِ نوجوان امور و کھیل (ایم وائی اے ایس)نے 17 ستمبر 2025 کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر سیوا پکھواڑا کا آغاز کیا۔ سیوا پکھواڑا خدمت، ذمہ داری اور اجتماعی کوشش کا جشن ہے، جو کہ بھارتی تہذیب کے بنیادی اصول ہیں۔ وزیر اعظم کے وژن وِکست بھارت@2047 کے تحت، یہ دو ہفتوں پر مشتمل پروگرام 2 اکتوبر 2025 (گاندھی  جینتی) تک جاری رہے گا، جس میں بھارت اور بیرونِ ملک نوجوانوں کو خدمت، فٹنس، اور شہری ذمہ داری کے حوالے سے شامل کیا جائے گا۔

سیوا پکھواڑا کے تحت سرگرمیوں میں وکست بھارت یووا کنیکٹ ، نشہ مُکت یووا برائے وِکست بھارت اور وِکست بھارت رن (عالمی سطح پر)شامل ہیں

وکست بھارت یووا کنیکٹ (17 ستمبر تا 2 اکتوبر 2025)

یہ پروگرام بھارت کے نوجوانوں کو قومی ترقی کے روڈ میپ اور وِکست بھارت@2047 کے وژن سے جوڑ کر انہیں بااختیار بنانے کا مقصد رکھتا ہے۔ یہ پروگرام 75 یونیورسٹیوں میں 75 نوجوان آئی کونز کی شرکت سے منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں طلباء کو منظم مباحثوں، شہری شمولیت کے مواقع، اور پالیسی سازوں، عوامی نمائندوں اور نوجوان رہنماؤں کے ساتھ مکالمے کے ذریعے شامل کیا جاتا ہے، تاکہ علم کے تبادلے اور قیادت کی صلاحیتوں کو فروغ دیا جا سکے۔ یہ اقدام شرکاء کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی تبدیلی کی قیادت میں بھارت کی ترقی اور مستقبل کی سمت سے آگاہ کرتا ہے، ان کی میراث کو اجاگر کرتا ہے اور نوجوانوں کو ملک کی ترقی میں فعال حصہ لینے کی ترغیب دیتا ہے۔

نشہ مُکت یووا برائے وِکست بھارت

مائی  بھارت، 125 روحانی تنظیموں کے تعاون سے جنہوں نے کاشی اسپریچوئل یوتھ کانکلیو میں حصہ لیا، 21 ستمبر 2025 کو ملک بھر میں "نشہ مُکت یوا برائے وِکست بھارت" مہم کا انعقاد کرے گا۔ ان اجلاسوں کی خاص خصوصیت یہ ہوگی کہ شرکاء نشہ مُکت بھارت اور سودیشی بھارت کے عہد نامے لے کر نشے سے پاک، ذمہ دار اور وطن دوست زندگی گزارنے کا عزم کریں گے۔ یہ قومی مہم ایک دن میں 1000 پروگراموں پر مشتمل ہوگی، جن میں مراقبہ، یوگا، ستسنگ/پرواچن، ثقافتی پروگرام، اور ڈاکٹروں، مشیروں، فوج کے سابق افسران، نوجوان اثر رسوخ رکھنے والوں اور نشے سے نجات پانے والے افراد کے ساتھ پینل مباحثے شامل ہوں گے۔ ہر سرگرمی کو مائی بھارت پورٹل پر ایک مائیکرو ایونٹ کے طور پر رجسٹر کیا جائے گا تاکہ وسیع پیمانے پر شرکت اور مکمل ڈیجیٹل دستاویزات کو یقینی بنایا جا سکے۔

وِکست بھارت رن (عالمی)، (17 ستمبر سے 2 اکتوبر 2025)

وِکست بھارت رن 2025 وزارتِ نوجوان امور و کھیل اور بھارت کے بیرون ملک سفارت خانوں کے اشتراک سے دنیا بھر کے 125 بین الاقوامی شہروں بشمول لندن، پیرس، ماسکو اور نیویارک میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ مہم خدمت، ثقافت، ماحولیات، نوجوانوں کی شرکت اور برادری کی بااختیاری کو ایک ساتھ جوڑتی ہے اور اس کی بنیاد سودیشی جذبے پر ہے۔ اس مہم کی نمایاں خصوصیات میں "قوم کی خدمت کے لیے دوڑ" (رن ٹو سرو دی نیشن )کے موضوع کے تحت 3 سے 5 کلومیٹر کی کمیونٹی دوڑ اور "ایک پیڑ  ماں کے نام" درخت لگانے کی مہم شامل ہے، جو ماحولیاتی ذمہ داری اور مشترکہ عزم کی علامت ہے۔شرکاء کو وِکست بھارت عہد (حلف )لینے کی بھی ترغیب دی جاتی ہے، جس کے ذریعے وہ ایک ترقی یافتہ بھارت کے لیے عزم ظاہر کرتے ہیں، اور آتم نربھر بھارت  کی عہد (حلف) بھی لیتے ہیں جو جدت، خود انحصاری اور بھارت کی ثقافتی ورثے کے تئیں وابستگی کو ظاہر کرتا ہے۔

سِوا پکھوڑا کے پروگرام، جو 17 ستمبر سے 2 اکتوبر 2025 تک منائے جا رہے ہیں، بھارت کے نوجوانوں اور شہریوں کو خدمت، فٹنس، آگاہی، اور شہری شرکت کے ذریعے ملک کی تعمیر میں فعال کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ وزارتِ نوجوان امور و کھیل تمام افراد، اداروں اور تنظیموں سے پر زور درخواست کرتی ہے کہ وہ ان سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیں، عہد (حلف )لیں اور انہیں اپنی روزمرہ زندگی میں اپنائیں۔ ان کوششوں میں شامل ہو کر اور اپنی کمیونٹیز میں ان کے اثرات کو بڑھا کر، ہم سب مل کر نشہ مُکت، آتم نربھر، اور وِکست بھارت@2047 کے وژن کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔

..................................................... ...................................................

) ش ح –    ش آ-   ن ع)

U.No. 6298

 


(Release ID: 2168603)
Read this release in: English , Hindi , Malayalam