سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹی ڈی بی-ڈی ایس ٹی نے ہندوستان-اسرائیل صنعتی تحقیق و ترقی اور تکنیکی اختراعی فنڈ (آئی 4 ایف) کے تحت میسرز کپیہ ڈیپ ٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ ، پونے کو 4.07 کروڑ روپے کی مشروط گرانٹ امداد فراہم کی
آبی صنعت کی بااختیاری: ٹی ڈی بی نے ‘‘پانی کی تقسیم کے شہری نظام کے لیے ایڈیپٹیو ڈیجیٹل ٹوئن فریم ورک: ہندوستانی بنیادی ڈھانچے کے لیے تصوراتی نفاذ کی حکمت عملی’’ کے عنوان والے پروجیکٹ کے لیے میسرز کپیہ ڈیپ ٹیک کو امداد فراہم کی ہے
Posted On:
19 SEP 2025 2:07PM by PIB Delhi
ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ (ٹی ڈی بی) محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی)، حکومت ہند نے میسرز کپیہ ڈیپ ٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ ، پونے کے ساتھ ‘‘پانی کی تقسیم کے شہری نظام کے لیے ایڈیپٹیو ڈیجیٹل ٹوئن فریم ورک: ہندوستانی بنیادی ڈھانچے کے لیے تصوراتی نفاذ کی حکمت عملی’’ کے عنوان سے ایک معاہدہ کیا ہے ۔

اس اقدام کے تحت، ٹی ڈی بی 5.82 کروڑ روپے کی کل پروجیکٹ لاگت میں سے 4.07 کروڑ روپے کی مشروط گرانٹ امداد فراہم کرے گا۔ یہ پروجیکٹ اسرائیلی پارٹنر، ایم/ایس ریئلی ٹیکنالوجی لمیٹیڈ کے اشتراک سے ہندوستان-اسرائیل صنعتی تحقیق و ترقی اور تکنیکی اختراعی فنڈ (I4ایف) کی تجاویز کی کال کے تحت حمایت یافتہ ہے۔
یہ پروجیکٹ اے آئی پر مبنی انڈیپٹیو ڈیجیٹل ٹوئن فریم ورک کو تیار کرنے پر توجہ مرکوز کرتا ہے جو حقیقی وقت میں پانی کی تقسیم کے شہری نظام کی کارکردگی کی نقالی، نگرانی اور پیش گوئی کرنے کے قابل ہو۔ یہ تکنیکی حل ریئلائٹ کیو کلاؤڈ پر مبنی ایس سی اے ڈی اے پلیٹ فارم کا فائدہ اٹھاتا ہے، جسے جدید تجزیات کے ساتھ بہتر بنایا گیا ہے، تاکہ ہندوستانی حالات کے مطابق قابل توسیع اور سرمایہ کے لحاظ سے کفایتی ٹول فراہم کیا جا سکے۔
خطرے کو کم کرنے کی حکمت عملیوں کو ڈیجیٹل ٹوئن سالیوشن کے نفاذ میں مربوط کرکے، یہ پروجیکٹ ہندوستان کے آبی شعبے میں درپیش اہم چیلنجوں پر قابو پانے کی کوشش پر مبنی ہے، جیسے:
-
طویل عمر اور دباؤ کا بنیادی ڈھانچہ
-
غیر آمدنی والے پانی کے اعلی سطح کے نقصانات
-
منتشر اور محدود نگرانی کے نظام
-
شہری سپلائی چین میں وسائل کی عدم صلاحیت
وسیع تر اطلاق کو یقینی بنانے کے واسطے، یہ پروجیکٹ متعدد پائلٹ تعیناتیاں کے مراحل سے گزرے گا، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ہندوستانی شہر کس طرح آہستہ آہستہ اے آئی پر مبنی نگرانی اور کنٹرول کے نظام کو اپنا سکتے ہیں۔ اس مرحلہ وار نفاذ کے نقطہ نظر سے ابتدائی لاگت کو کم کرنے اور روایتی انفراسٹرکچر کے ساتھ انضمام کو آسان بنانے کی توقع ہے۔
ٹی ڈی بی کے سکریٹری جناب راجیش کمار پاٹھک نے معاہدے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ
‘‘ہندوستان میں پانی کی تقسیم کے شہری نظام کو اہم چیلنجوں کا سامنا ہے جن کے لیے اختراعی اور ٹیکنالوجی پر مبنی حل درکار ہیں۔ موافق ڈیجیٹل ٹوئن فریم ورکس کی ترقی کی حمایت کرتے ہوئے، ٹی ڈی بی ایسے توسیع پذیر اور عملی ٹولز کو بروئے کار لا رہا ہے جو کارکردگی کو بہتر کر سکتے ہیں، پانی کے ضیاع کو کم کر سکتے ہیں، اور شہری بنیادی ڈھانچے کو مزید مستحکم بنا سکتے ہیں۔’’
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ م ش ع۔ م الف)
U. No. 6280
(Release ID: 2168540)