امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے محکمہ، حکومت ہند نے 'سوچھتا ہی سیوا- 2025' مہم کا آغاز کیا
Posted On:
18 SEP 2025 8:44PM by PIB Delhi
ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت اور پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے کے رہنما خطوط کے مطابق، محکمہ خوراک اور عوامی نظام تقسیم، حکومت ہند نے اپنے تمام سرکاری اداروں اور منسلک/ ماتحت دفاتر میں "سوچھتا ہی سیوا-2025" مہم شروع کی ہے۔
18 ستمبر2025 کو، محکمہ نے اپنے ملازمین کے لیے "سووچھ اتسوو" کے موضوع پر ایک نعرہ لکھنے کا مقابلہ منعقد کیا۔ محکمہ خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے افسران/ ملازمین نے مقابلے میں جوش و خروش سے حصہ لیا۔

محکمہ نے ایک ورکشاپ کا بھی اہتمام کیا، جس میں صفائی متروں کو بتایا گیا کہ ان کی بہبود، صحت اور سماجی تحفظ ایس ایچ ایس- 2025 کے چھ ستونوں میں سے ایک ہے۔ انہیں مہم کے دوران محکمہ کی جانب سے ان کے لیے منصوبہ بندی کی گئی مختلف سرگرمیوں کے بارے میں بتایا گیا۔ انہیں حکومت ہند کی سماجی بہبود کی مختلف اسکیموں اور ان کے فوائد سے بھی واقف کرایا گیا۔
صفائی کارکنوں/سکیورٹی گارڈز اور ملازمین کی صحت کو یقینی بنانے کے لیے ایف سی آئی ہیڈ کوارٹر میں ہیلتھ چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ میڈیکل کیمپ کا اہتمام نوئیڈا کے کیلاش اسپتال نے سینئر ڈاکٹروں کی ٹیم کے ساتھ کیا تھا۔ ٹیم میں مختلف ٹیسٹ جیسے کہ بلڈ شوگر، ای سی جی، ڈینٹل چیک اپ، آئی چیک اپ وغیرہ کے لیے لیب ٹیکنیشن بھی شامل تھے۔ ایف سی آئی کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر (پرسنل) نے میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور جاری سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔ ہیڈکوارٹر اور دیگر مختلف علاقوں میں ہونے والی سرگرمیوں کی تصاویر بھی دستیاب ہیں۔
ایف سی آئی کے علاقائی، ڈویژنل دفاتر اور ملک بھر کے اداروں کے زیر اہتمام میڈیکل کیمپوں کی جھلکیاں
علاقائی دفتر، پنجاب

آر او ترویندرم، کیرالہ:
ڈی او کنور

ڈی او ، کولم

ڈی او، کوچی

ڈی او، پلکڑ

ڈی او، کالی کٹ

انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سیفٹی، ایف سی آئی، گروگرام:

ہماچل پردیش:

جھارکھنڈ:

سی ڈبلیو سی
سووچھتا ہی سیوا- 2025# کے تحت سووچھ اتسو # مہم کے ایک حصے کے طور پر، سی ڈبلیو سی ملازمین نے حوض خاص میٹرو اسٹیشن پر ایک روڈ شو بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔

آئی جی ایم آر آئی
سووچھتا ہی سیوا- 2025# کے تحت سووچھ اتسو # مہم کے ایک حصے کے طور پر ، آئی جی ایم آر آئی ملازمین نے دفتری راہداریوں، سیڑھیوں اور انفرادی کیبنوں میں صفائی مہم چلائی، جس سے کام کی ایک صاف اور صحت مند جگہ کے عزم کو تقویت ملی۔

سووچھتا ہی سیوا- 2025# - ڈبلیو ڈی آر اے کے تحت سووچھ اتسو # کے حصے کے طور پر، ڈبلیو ڈی آر اے ملازمین نے دفتر کے اندر اور باہر صفائی کا کام انجام دیا۔


*****************
ش ح۔ ش ب۔ ق ر
U.NO.6267
(Release ID: 2168485)
Visitor Counter : 20