عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ عملہ اور ٹریننگ کی جانب سے صفائی کو ادارہ جاتی بنانے اور زیر التوا معاملات کم کرنے کیلئے خصوصی مہم 5.0کا  آغاز

Posted On: 18 SEP 2025 8:22PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے صفائی اور زیر التوا معاملات کو کم کرنے کے لیے خصوصی مہم 5.0 کا اعلان کیا ہے، جس کا ابتدائی مرحلہ 15 سے 30 ستمبر 2025 تک چلے گا۔

ابتدائی مرحلے کے دوران ای-کچرے کے سائنٹفک بندوبست، جائزہ، ڈیجیٹائزیشن اور ریکارڈ کی درستگی، عوامی شکایات کے ازالے، آر ٹی آئی درخواستوں، وزارتوں اور محکموں، اراکین پارلیمنٹ، ریاستی حکومتوں، پارلیمانی ذرائع سے موصول ہونے والے حوالہ جات کے ساتھ ساتھ جگہوں کی نشاندہی اور خصوصی صفائی مہم کے اہداف پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

ابتدائی مرحلے کے بعد مہم کا مرکزی مرحلہ [2 تا 31 اکتوبر 2025] ہوگا جس کے دوران زیر التوا معاملات کو حل کیا جائے گا اور ابتدائی مرحلے کے دوران شناخت کیے گئے اہداف حاصل کیے جائیں گے۔

محکمہ عملہ اور ٹریننگ نے منسلک/ ماتحت دفاتر کے ساتھ مل کر سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور التوا کو کم کرنے کے لیے 2 سے 31 اکتوبر 2025 تک خصوصی مہم 5.0 کے نفاذ کے لیے کمر کس لی ہے۔ سوچھتا کو زندگی کا حصہ بنانے کے لیے حکومت کی قرار داد کی تعمیل کرنا اور وقت پر کیمپوں کی بھرپور تیاری کے لیے خصوصی اقدامات  کیے گئےہیں۔

جناب وی سری نواس، سکریٹری، ڈی اے آر پی جی (جن کے پاس ڈی او پی ٹی کا چارج بھی ہے) نے 9 ستمبر 2025 کو کرتویہ بھون 3 میں منعقدہ ایک میٹنگ میں محکمہ کے مختلف اداروں کے ڈویژنل سربراہوں اور انتظامی سربراہوں کے ساتھ ڈی او پی ٹی میں خصوصی مہم 5.0 کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اور سرکاری محکموں میں کیس بیک لاگ کو کم کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے خصوصی مہم 5.0 کے ترجیحی موضوعات پر بھی روشنی ڈالی۔ اجلاس کے دوران تمام تنظیموں کے سربراہان نے مہم کے مرکزی مرحلے کے دوران عمل کرنے کا ایکشن پلان بھی پیش کیا۔

خصوصی مہم 5.0 کی پیشرفت کی نگرانی مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے ذریعہ 16 ستمبر 2025 کو شروع کردہ ایک وقف شدہ آن لائن ویب پورٹل کے ذریعے کی جائے گی۔

محکمہ عملہ اور ٹریننگ اور اس سے منسلک/ ماتحت دفاتر خصوصی مہم 5.0 کے کامیاب نفاذ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ اس مہم کا مقصد انتظامی کارکردگی کو مزید بڑھانا، معاملات کے بیک لاگ کو کم کرنا اور تمام اداروں اور ان کے گردونواح میں صفائی کو یقینی بنانا ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔  ع و۔ع ن)

U. No. 6260


(Release ID: 2168366)
Read this release in: English , Hindi