ریلوے کی وزارت
ہندوستانی ریلوے نے ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے بعد مالی تحفظ کے لیے این پی ایس سے یو پی ایس میں منتقلی کے بارے میں باخبر انتخاب فراہم کرنے کی خاطر 1,799 سیمینار منعقد کیے
این پی ایس سے یو پی ایس کا انتخاب کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2025 ہے؛ اہل ملازمین کو ایک بار یو پی ایس سے این پی ایس میں جانے کی اجازت بھی ہوگی
Posted On:
18 SEP 2025 7:01PM by PIB Delhi
ہندوستانی ریلوے نے پورے ملک میں 1,799 سیمینار منعقد کیے تاکہ ملازمین کو نیشنل پنشن سسٹم (این پی ایس) سے یونیفائیڈ پنشن سسٹم (یو پی ایس) میں ایک بار منتقل ہونے کی سہولت کے بارے میں رہنمائی فراہم کی جا سکے۔ سبھی زون میں سدرن ریلوے نے سب سے زیادہ 768 سیمینار منعقد کیے، اس کے بعد ساؤتھ ایسٹرن ریلوے (135)، ساؤتھ ویسٹرن ریلوے (99)، ساؤتھ ایسٹ سنٹرل ریلوے (91)، نارتھ ویسٹرن ریلوے (90)، نادرن ریلوے (88)، اور نارتھ سنٹرل ریلوے (80) شامل ہیں۔ دیگر زون نے بھی نمایاں کارکردگی دکھائی جن میں نارتھ ایسٹ فرنٹیئر ریلوے (70)، ساؤتھ سنٹرل ریلوے (69)، ویسٹ سنٹرل ریلوے (72)، سنٹرل ریلوے (40)، ایسٹرن ریلوے (40) اور ویسٹرن ریلوے (41) شامل ہیں۔ نسبتاً کم مگر مؤثر سیمینار ایسٹ کوسٹ ریلوے (27)، ایسٹ سنٹرل ریلوے (9) اور نارتھ ایسٹرن ریلوے (16) میں منعقد ہوئے۔
پروڈکشن یونٹ اور ٹریننگ انسٹیٹیوٹ نے بھی اس مہم میں بھرپور حصہ لیا، جن میں ریسرچ ڈیزائن اینڈ اسٹینڈرڈ آرگنائزیشن (5)، ریل کوچ فیکٹری (6)، ماڈرن کوچ فیکٹری (6)، انٹیگرل کوچ فیکٹری (17)، ریل وہیل فیکٹری (20)، بنارس لوکوموٹیو ورکس (5)، اور چترن جن لوکوموٹیو ورکس (4) شامل ہیں۔ اس کے علاوہ خصوصی ٹریننگ انسٹیٹیوٹ مثلاً انڈین ریلویز انسٹیٹیوٹ آف الیکٹریکل انجینئرنگ نے بھی عملے میں آگاہی پھیلانے کے لیے ایک سیمینار منعقد کیا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اہل مرکزی حکومت کے ملازمین کے لیے یو پی ایس کو وزارت خزانہ، حکومت ہند نے نوٹیفکیشن نمبر F. No. FX-1/3/2024-PR مؤرخہ 24.01.2025 کے تحت مطلع کیا تھا۔
اس کے علاوہ، محکمہ مالیاتی خدمات نے دفتر یاد داشت نمبر 1/3/2024-PR مؤرخہ 25.08.2025 جاری کیا ہے، جس میں ان مرکزی حکومت کے ملازمین کے لیے ایک بار اور یکطرفہ سہولت متعارف کرائی گئی ہے جنہوں نے یو پی ایس اختیار کیا ہے تاکہ وہ مقررہ شرائط کے تحت دوبارہ این پی ایس میں واپس جا سکیں۔
i. یو پی ایس کے تحت اہل ملازمین صرف ایک بار این پی ایس میں تبدیل ہو سکتے ہیں اور دوبارہ یو پی ایس میں واپس نہیں جا سکیں گے۔
ii. یہ تبدیلی لازمی طور پر سپر اینویشن (ریٹائرمنٹ) سے کم از کم ایک سال پہلے یا رضاکارانہ ریٹائرمنٹ سے تین ماہ پہلے اختیار کی جانی چاہیے، جو بھی صورت لاگو ہو۔
iii. برطرفی، برخاستگی یا بطور سزا لازمی ریٹائرمنٹ کی صورت میں یا ایسے معاملات میں جہاں محکمانہ کارروائی جاری ہو یا زیر غور ہو، یہ سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔
iv. جو ملازمین مقررہ مدت کے اندر تبدیلی کا اختیار استعمال نہیں کریں گے، وہ بذریعہ ڈیفالٹ یو پی ایس میں ہی رہیں گے۔
v. جو ملازمین این پی ایس میں رہنے کا انتخاب کریں گے، وہ 30 ستمبر 2025 کے بعد یو پی ایس میں شامل نہیں ہو سکیں گے۔
یہ اقدام مرکزی حکومت کے ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے بعد مالی تحفظ کی منصوبہ بندی میں باخبر انتخاب فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ یو پی ایس اختیار کرنے سے ملازمین کے پاس بعد میں این پی ایس میں منتقل ہونے کا اختیار محفوظ رہتا ہے۔
اہل ملازمین اور سابق ریٹائر ہونے والے جو این پی ایس کے تحت ہیں، ان کے لیے یو پی ایس میں شامل ہونے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2025 ہے۔
********
ش ح۔ ف ش ع
U: 6257
(Release ID: 2168298)