سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 بائیو ٹیکنالوجی کے محکمہ نے خصوصی مہم 5.0 کے لیے لائحہ عمل تیار کیا

Posted On: 18 SEP 2025 6:03PM by PIB Delhi

 صفائی ستھرائی کے عزم کو دہراتے ہوئے اور حکومت کے نظام میں کارکردگی، شفافیت اور جوابدہی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے بایوٹیکنالوجی کے محکمہ نے زیر التوا معاملات کے تصفیے کی خصوصی مہم (ایس سی ڈی پی ایم 5.0) کا پانچواں مرحلہ شروع کر دیا ہے۔

محکمہ نے گزشتہ برسوں میں مسلسل اس مہم کی روح کو زندہ رکھا ہے۔ گزشتہ سال ایس سی ڈی پی ایم 4.0 کے دوران پرانے فرنیچر اور کباڑے کی اشیاء کو ہٹا کر 1,720 مربع فٹ جگہ خالی کی گئی۔ کانفرنس رومز کی تزئین و آرائش کی گئی، غیر ضروری فرنیچر عام راہداریوں سے ہٹا دیا گیا، روشنی بہتر کی گئی اور گملوں میں سبز پودے لگا کر دفتر کا ماحول خوشگوار بنایا گیا۔ دو پرانے کباڑخانوں کو مکمل طور پر صاف کر کے افسران کا کمرہ اور خواتین کے لیے مشترکہ کمرہ بنا دیا گیا۔ دیرینہ عوامی شکایات اور پرانی فائلوں کا جائزہ لے کر ان کا تصفیہ کیا گیا۔ اس سال، زیر التوا حوالہ جات اور عوامی شکایات کے جائزے کے ساتھ ساتھ توجہ کا مرکز یہ ہے کہ نیشنل آرکائیوز آف انڈیا کی رہنما ہدایات کے مطابق ریکارڈ برقرار رکھنے کے شیڈول کا جائزہ لیا جائے، ای فائلوں کی جانچ ہو، ای کچرہ تلف کیا جائے، بیت الخلاء کی تزئین و آرائش کی جائے اور دفاتر میں بیٹھنے کی جگہ کو زیادہ مؤثر بنایا جائے۔

تیاری کے مرحلے (جو 30 ستمبر 2025 کو مکمل ہوگا) میں، محکمہ کے تمام سائنسی ڈائریکٹوریٹس، خودمختار اداروں اور سرکاری کمپنیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی سرگرمیوں کا تفصیلی منصوبہ تیار کریں، جس میں خاص طور پر ریکارڈ کے انتظام، ای فائلوں کا جائزہ، ای کچرے کا تلف کرنا اور دفاتر کی جگہ کو مؤثر بنانا شامل ہو۔

عمل درآمد کے مرحلے (2 اکتوبر سے 31 اکتوبر) میں ان اہداف کے حصول کے لیے بھرپور کوششیں کی جائیں گی۔ نوڈل افسر باقاعدگی سے مہم کی پیش رفت کی نگرانی کریں گے۔

خصوصی مہم 4.0 کی نمایاں کامیابیاں

  • 108 سے زائد صفائی مہمات چلائی گئیں اور زیر التوا پی ایم او/ایم پی حوالہ جات کو نمٹایا گیا۔
  • 59 عوامی شکایات اور 10 اپیلوں کو حل کیا گیا۔
  • کباڑے کی اشیاء کے تلف کرنے سے دفاتر کو 15,16,404 روپے کی آمدنی ہوئی اور 84,200 مربع فٹ جگہ خالی ہوئی۔
  • 8 قوانین/عملی طریقہ کار کو بھی آسان بنایا گیا ۔
  • محکمہ اور اس کے ذیلی اداروں نے 9,152 فزیکل فائلوں اور 814 ای فائلوں کا جائزہ لیا، جن میں سے 5,200 فزیکل فائلیں تلف ہوئیں اور 328 ای فائلیں بند کی گئیں۔
  • محکمہ بایوٹیکنالوجی نے نہ صرف صفائی اور زیر التوا امور کو نمٹایا بلکہ خصوصی مہم 4.0 کے دوران کئی بہترین طریقہ کار بھی اپنائے، جیسے کہ آگ سے حفاظت اور بچاؤ پر بیداری پروگرام (بی آر آئی سی-آئی بی ایس ڈی کی جانب سے) اور تعمیراتی مقامات پر بچے ہوئے آہنی ڈنڈوں/مواد کو استعمال کر کے تخلیقی کام "ویسٹ ٹو ویلتھ" (بی آر آئی سی-این آئی اے بی کی جانب سے) پیش کیا۔

خصوصی مہم 5.0 کے مقاصد

خصوصی مہم 5.0 کا مقصد سرکاری دفاتر کے نظام کو بہتر بنانا، اچھی عملی روایات کو وسیع پیمانے پر اور دیرپا طور پر اپنانے کو فروغ دینا، اور صفائی و ذمہ داری کے کلچر کو مضبوط کرنا ہے۔ یہ مہم ایک ایسا مثبت ماحول پیدا کرنے کی بھی کوشش کرتی ہے جو رویوں میں طویل مدتی تبدیلیوں کو سہارا دے، تاکہ ایک زیادہ صاف اور صحت مند ملک کی تعمیر کے ہدف کو حاصل کیا جا سکے۔محکمہ اس بات کے لیے پوری طرح پرعزم ہے کہ خصوصی مہم 5.0 کو کامیابی سے ہمکنار کیا جائے۔

***

ش ح ۔   م  د   ۔  م  ص

(U :6250  )


(Release ID: 2168277)
Read this release in: English , Hindi