قانون اور انصاف کی وزارت
سوچھتا ہی سیوا مہم کے تحت خواتین، مرد اور یونیسیکس بیت الخلاء کی جامع صفائی مہم
Posted On:
18 SEP 2025 6:17PM by PIB Delhi
سوچھتا ہی سیوا مہم کے موقع پر 18 ستمبر 2025 کو قانون سازی کے محکمے، وزارت قانون و انصاف کی طرف سے ایک جامع صفائی مہم چلائی گئی۔ اس پہل کے حصے کے طور پر، کل 08 بیت الخلاء، بشمول خواتین، مرد، اور شاستری بھون میں اے۔وِنگ چوتھی منزل میں یونیسیکس ٹوائلٹ کو نامزد ایجنسی نے اچھی طرح صاف کیا۔ عزت مآب وزیر قانون و انصاف کے دفتر میں بیت الخلا کی سہولیات کی بھی جامع صفائی کی گئی۔
صفائی مہم جناب آر کے پٹنائک، ایڈیشنل سکریٹری اور نوڈل آفیسر، محترمہ راکھی بسواس، انڈر سکریٹری (ایڈمن II) کی نگرانی اور رہنمائی میں چلائی گئی۔
اس موقع پر جناب آر کے پٹنائک نے تمام صفائی ملازمین (صفائی کرمچاری) اور عملے کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے دفتر کے احاطے، بالخصوص بیت الخلاء کی سہولیات کی صفائی اور حفظانِ صحت کو برقرار رکھنے میں انفرادی اور اجتماعی ذمہ داری کی اہمیت پر زور دیا۔
یہ پہل محکمہ کی سوچھ بھارت ابھیان اور سرکاری دفاتر کے اندر صفائی اور حفظانِ صحت کے اصولوں کو برقرار رکھنے کی مسلسل وابستگی کی عکاسی کرتی ہے۔




********
ش ح۔اس ک۔ن ع
U-6243
(Release ID: 2168232)