یو پی ایس سی
یونین پبلک سروس کمیشن نے امیدواروں کی تصدیق کیلئے اے آئی پر مبنی چہرے کی شناخت کے نظام کا آغاز کیا
ڈاکٹر اجے کمار نے کہا کہ پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر مصنوعی ذہانت پر مبنی فیس ریکگنیشن نظام امتحان کے عمل کو، بہتر، محفوظ اور مؤثر بنانے کی سمت ایک قدم ہے
Posted On:
18 SEP 2025 3:51PM by PIB Delhi
یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) نے حال ہی میں 14 ستمبر 2025 کو منعقد ہونے والے این ڈی اے اور این اے دوم امتحان، 2025 اور سی ڈی ایس دوم امتحان، 2025 کے دوران امیدواروں کی تیز اور محفوظ تصدیق کے لیے اےآئی پر مبنی چہرے کی توثیق کی ٹیکنالوجی کو جانچنے کے لیے کامیابی کے ساتھ ایک پائلٹ پروگرام کا انعقاد کیا ہے۔
نیشنل ای گورننس ڈویژن (این ای جی ڈی) کے تعاون سے شروع کی گئی یہ پہل، امتحانی عمل کی شفافیت کو مضبوط بنانے اور امتحانی مراکز میں امیدواروں کے داخلے کو آسان بنانا ہے۔
یہ پائلٹ پروجیکٹ گروگرام کے منتخب مراکز میں انجام دیا گیا، جہاں امیدواروں کے چہرے کی تصاویر کو ان کے رجسٹریشن فارم میں جمع کرائی گئی تصاویر سے ڈیجیٹل طور پر ملایا گیا۔ نئے نظام سے توثیق کا وقت کم ہو اوسطاً 10-8 سیکنڈ فی امیدوار رہ گیا،جس سے انٹری پروسیس میں کافی بہتری آئی ہے اور سکیورٹی میں ایک اور لیئر کا اضافہ ہو گیا ہے۔
سبھی پائلٹ مقامات پر، مختلف سیشنوں میں 1,129 امیدواروں کے لیے تقریباً 2,700 کامیاب اسکین مکمل کیے گئے۔ کامیاب ٹرائل بہتر، زیادہ محفوظ اور موثر امتحانات کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
ڈاکٹر اجے کمار، چیئرمین، یو پی ایس سی، نے کہا: ‘‘کمیشن منصفانہ اور شفافیت کے اعلیٰ ترین معیاروں کو برقرار رکھنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے کے لیے پرعزم ہے۔ اے آئی پر مبنی چہرے کی شناخت کے ساتھ یہ پائلٹ، بہتر، محفوظ اور موثر امتحانی عمل کی جانب ہماری کوششوں میں ایک اہم قدم ہے۔ اگرچہ یو پی ایس سی اپنے طریقہ کار کو جدید بنانے کے لیے پرعزم ہے، لیکن عمل کی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر ممکن احتیاط برتی گئی ہے۔’’
ڈاکٹر اجے کمار نے پائلٹ پروجیکٹ کے بارے میں ٹویٹ بھی کیا:
***
ش ح۔ ک ا۔ ع ر
U.NO.6223
(Release ID: 2168177)