سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کا محکمہ سوچھتا ہی سیوا ، 2025 اور خصوصی مہم 5.0 شروع کرنے کے لیے پوری طرح تیار
Posted On:
18 SEP 2025 4:00PM by PIB Delhi
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کا محکمہ (ڈی او ایس جے اینڈ ای) اپنے ذیلی دفاتر اور ماتحت اداروں، خود مختار تنظیموں ، کمیشنوں اور کارپوریشنوں کے ساتھ 17 ستمبر 2025 سے 2 اکتوبر 2025 تک سوچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس)-2025 مہم اور 15 ستمبر 2025 سے 31 اکتوبر 2025 تک خصوصی مہم 5.0 چلا رہا ہے ۔
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمے نے مہیلا امداد کمیٹی (ایم آئی سی)" کے احاطے میں 17 ستمبر 2025 کو سوچھتا ہی سیوا ، 2025 کا آغاز کیا ہے جسے صفائی ستھرائی کے لیے مقررہ یونٹ (سی ٹی یو) کے طور پر منتخب کیا گیا ہے ۔ یہ مہم منتخب مقامات ، دفتر اور عوامی مقامات پر صفائی ستھرائی کی سرگرمیوں ، صفائی مترکی صحت اور فلاح و بہبود اور سوچھتا کی وکالت پر مرکوز ہوگی ۔ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمے کےسکریٹری جناب امیت یادو نے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمے کے افسران/عملے کو سوچھتا کا عہد دلایا ہے ۔
خصوصی مہم 5.0 کے دوران (ابتدائی مرحلہ: 15 ستمبر 2025 سے 30 ستمبر 2025 اور نفاذ کا مرحلہ: 2 اکتوبر 2025 سے 31 اکتوبر 2025) زیر التواء معاملات مسلاً وی آئی پی ریفرینسز ، پی ایم او ریفرینسز ، عوامی شکایات ، عوامی شکایات کی اپیل ، پارلیمنٹ کی یقین دہانی اور بین وزارتی ریفرینسز وغیرہ کو نمٹانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
مذکورہ پیمانوں کے علاوہ سرکاری دفاتر کی مجموعی صفائی ، جگہوں کے انتظام پر خصوصی توجہ اور فیلڈ دفاتر کے کام کاج کی جگہ کے تجربے کو بڑھانے کے ساتھ بھی کام کیا جائے گا ۔ موجودہ قواعد و ضوابط اور رہنما خطوط کے مطابق فائلوں اور ریکارڈوں کا جائزہ لینے/ریکارڈ کرنے/نکالنے پر توجہ دی جائے گی۔
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمے(ایس جے اینڈ ای) کےسکریٹری کی طرف سے 12 ستمبر 2025 کو اس محکمے کے سینئر افسران اور کارپوریشنوں ، کمیشنوں اور محکمہ کے تحت خود مختار اداروں کے ساتھ ایک میٹنگ بھی منعقد کی گئی جس میں سوچھتاہی سیوا-2025 مہم اور خصوصی مہم 5.0 کے لیے درکار اقدامات کے بارے میں حساس بنایا گیا اور مہم کو کامیاب بنانے کے لیے مختلف ہدایات جاری کی گئیں ۔
*****
UR- 6224
(ش ح۔ م ع ۔ ا ک م )
(Release ID: 2168141)