عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے پنجاب کے پٹھان کوٹ کے سیلاب سے متاثرہ کئی دیہاتوں کا دورہ کیا ؛ موقع پر ہدایات جاری کیں
ڈاکٹر جتیند ر نے کہا: وزیر اعظم مودی سیلاب متاثرین کی بازآبادکاری اور تباہ شدہ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو کی نگرانی کر رہے ہیں
وزیر پنجاب کے تمام 23 اضلاع میں تعمیر نو کے کام کی بھی نگرانی کر رہے ہیں ؛ زمینی سطح پر انتظامیہ سے کام پر روزانہ کی رپورٹیں وصول کرتے ہیں
وزیر نے مقامی انتظامیہ کو تباہ شدہ بنیادی ڈھانچے جیسے پلوں کی مرمت میں تیزی لانے کی ہدایات جاری کیں۔ حکام سے کہاکہ جلد از جلد ابتدائی نقصان کی شناخت کی رپورٹ پیش کریں۔
ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے دوبارہ تعمیر شدہ مکانات کے حوالے سے کہا کہ مستقل انتظام ہونے تک متاثرین کے لیے عارضی پناہ گاہوں کا فوری انتظام کیا جا رہا ہے؛ انہوں نے بتایا کہ جن لوگوں کی زمین سیلاب کے پانی کی نذر ہو گئیں ، انہیں زمین فراہم کرنے کے لیے متبادل انتظام بھی کیا جا رہا ہے۔
تمام تعمیر نو شدہ ڈھانچے مستقبل میں سیلاب کو برداشت کرنے کے لیے بہتر معیار کے ہوں گے: ڈاکٹر جتیندر
Posted On:
17 SEP 2025 5:55PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے حالیہ سیلاب کے دوران عوامی بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لینے کے لیے آج پنجاب کے پٹھان کوٹ ضلع کے کئی دیہاتوں کا دورہ کیا ۔
پٹھان کوٹ کے ڈپٹی کمشنر ادیتیہ اپل اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈھلوں کی قیادت میں انتظامیہ کی ٹیم کے ہمراہ مرکزی وزیر نے کئی فوری ہدایات جاری کیں، جن پر فوری طور پر عمل درآمد کیا گیا، جس سے مقامی لوگوں کو بڑی خوشی اور اطمینان حاصل ہوا۔
مرکزی وزیر نے پولّا، کوہلیان اور دریائے راوی کے بستر سمیت متعدد گاؤں کا دورہ کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے بامیال، چال، امیر، سمبل سکول، دھندا اور بھوپالپور میں دریاؤں راوی اور جلالی کے کناروں پر بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر کو آفت کے دوران ہونے والے نقصان کے بارے میں معلومات فراہم کرائی گئیں۔
ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی متاثرین کی بازآبادکاری اور تباہ شدہ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو پر نگرانی کر رہے ہیں۔ وزیر نے کہا کہ وہ پنجاب کے تمام 23 اضلاع میں جاری کام کی نگرانی بھی کر رہے ہیں اور متاثرہ گاؤں کا آج کا دورہ اسی سلسلے کا حصہ ہے۔
ڈاکٹر جیتندرسنگھ نے مقامی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ تباہ شدہ بنیادی ڈھانچے جیسے پلوں کی مرمت کو تیز کریں اور نقصان کے ابتدائی تخمینے کوجلد از جلد جمع کرائیں۔ وزیر نے کہا کہ ماضی کے تجربات سے سیکھتے ہوئے نئے تعمیر شدہ ڈھانچے پلوں اور کلورٹس کی لمبائی اور چوڑائی کے لحاظ سے بہتر معیار کے ہوں گے۔
وزیر نے کہا کہ متاثرین کی بحالی کے لیے فوری طور پر عارضی پناہ گاہیں فراہم کی جا رہی ہیں، جب تک کہ تعمیر نو کے لیے مستقل انتظام نہ کیا جائے۔ ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے بتایا کہ ، جن کی زمینیں سیلاب کی نذر ہوگئیں انتظامیہ متبادل زمین کا انتظام کر رہی ہے۔ وزیر نے کہا کہ انہوں نے پیر کے روز افسران کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت بھی کی۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ مرکزی ٹیمیں بھی پنجاب اور جموں و کشمیر کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹیمیں مکانات، سڑکوں، پلوں، فصلوں کی زمین اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان کے بارے میں حکومت ہند کو رپورٹس پیش کریں گی۔ انہوں نے دونوں پنجاب اور جموں و کشمیر میں متاثرہ آبادی کی باز آبادکاری اور تباہ شدہ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو کے لیے مرکزی حکومت کے عزم کی دوبارہ تصدیق کی۔
آج پٹھان کوٹ کے سیلاب متاثرہ گاؤں کے دورے کے دوران مرکزی وزیر ڈاکٹر جیتندرا سنگھ کے ساتھ ڈیپٹی کمشنر ادیتیہ اپل اور ایس ایس پی دلجندر سنگھ ڈھلوں کی قیادت میں پی ڈبلیو ڈی، آر اینڈ بی، پی ایچ ای اور اور زراعت کے افسران بھی موجود تھے۔
ڈیپٹی کمشنر کی جانب سے سیلاب کے بارے میں جاری پریس نوٹ کے مطابق پھوٹا ہوا دریائے راوی کولیان کے مغرب کی طرف ایک بڑے حصے کو بہا لے گیا، جس سے کولیا ادا میں تقریباً 700 رہائشی متاثر ہوئے۔ تقریباً 600 میٹر کے ڈیم کو نقصان پہنچا۔ گجر خاندانوں کے 35 مکانات بہہ گئے۔ مقامی رہائشیوں کے تقریباً 30 مکانات کوشدید نقصان پہنچا۔ کولیا گاؤں کے سب تحصیل نروت جیمال سنگھ کے تحت واقع ادا میں تقریباً 30 دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔
**************
(ش ح۔م ع ن ۔ع د)
U. No. 6199
(Release ID: 2167988)