ریلوے کی وزارت
ریلوے کی وزارت خواتین، نوعمر لڑکیوں اور بچوں کی صحت کی دیکھ بھال اور غذائیت کو بہتر بنانے کے لیے‘‘سوستھ ناری سشکت پریوار ابھیان’’ میں حصہ لے رہی ہے
جناب اشونی ویشنو نے سیوا پرو کے ایک حصہ کے طور پر منعقد کی گئی خون کے عطیہ کی ایک بڑی مہم کے دوران خون کا عطیہ دیا
ہندوستانی ریلوے نے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر‘سوچھتا ہی سیوا’ مہم 2025 کا آغاز کیا
Posted On:
17 SEP 2025 8:29PM by PIB Delhi
عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ‘‘سوستھ ناری، سشکت پریوار ابھیان’’ کا آغاز کیا۔ یہ مہم ہندوستان بھر میں خواتین، نوعمر لڑکیوں اور بچوں کی صحت کی دیکھ بھال اور غذائیت کی خدمات کو مضبوط اور بہتر بنانے کی جانب ایک تاریخی قدم ہے۔ ریلوے کی وزارت، ایک پارٹنر وزارت کے طور پر اس اقدام میں تعاون کر رہی ہے، جس کی قیادت صحت اور خاندانی بہبود اور خواتین واطفال کی ترقی کی وزارت کر رہی ہے۔
اس پہل کے ایک حصے کے طور پر شمالی ریلوے سنٹرل ہسپتال نے آج ‘‘سوستھ ناری، سشکت پریوار’’ ابھیان میں اپنی شرکت کا اعلان کیا۔ ناردرن ریلوے سنٹرل ہسپتال میں منعقدہ اس لانچ کی تقریب میں ریلوے، اطلاعات و نشریات اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو، ریلوے بورڈ کے چیئرمین اور سی ای او جناب ستیش کمار اور جنرل منیجر، ناردرن ریلوے، جناب اشوک کمار ورما نے شرکت کی۔ ان کی موجودگی نے قومی صحت کی تحریک سے ہندوستانی ریلوے کی وابستگی کو واضح کیا۔

‘‘سوستھ ناری ،شسکت پریوار’’ مہم کا مقصد کمیونٹی کی سطح پر صحت کی جامع خدمات فراہم کرنا ہے۔ یہ پروگرام مختلف صحت کے مسائل، جس میں خون کی کمی، ہائی بلڈ پریشر، اور ذیابیطس کی اسکریننگ اور ان کی فوری تشخیص اور علاج کو یقینی بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
محترمہ رشما ٹنڈن، سی ایم ڈی، ناردرن ریلوے سنٹرل ہسپتال نے کہا-‘‘ہماری خواتین کی صحت ایک مضبوط خاندان اور ایک مضبوط ملک کی بنیاد ہے۔’’ انہوں نے مزید کہا- ‘‘اس اہم مہم میں حصہ لے کر ہم ریلوے ملازمین، ان کے خاندانوں اور وسیع تر کمیونٹی کو قابل رسائی اور اعلیٰ معیار کی صحت کی خدمات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ یہ اقدام ایک صحت مند اور زیادہ پیداواری معاشرے کی تعمیر میں حصہ ڈالنے کے ہمارے مشن کے عین مطابق ہے۔’’
اس سے قبل پہلے دن جناب اشونی ویشنو نے سیوا پرو کے ایک حصے کے طور پر منعقد کی گئی خون کے عطیہ کی ایک بڑی مہم کے دوران خون کا عطیہ دیا۔
خدمات کے جذبے کو جاری رکھتے ہوئے ریلوے کی وزارت نے آج نئی دہلی ریلوے اسٹیشن کے اجمیری گیٹ پر‘سوچھتا ہی سیوا’ مہم -2025 کا آغاز کیا۔ اس مہم کا افتتاح ریلوے بورڈ کے چیئرمین اور سی ای او جناب ستیش کمار نے کیا۔

یہ تقریب ہندوستانی ریلوے کے پورے نیٹ ورک میں پندرہ دن تک چلنے والی صفائی مہم کے آغاز کی نشاندہی کرتی ہے۔ جناب ستیش کمار نے نئی دہلی اسٹیشن پر ریلوے حکام اور عملے کو سوچھتا کا عہد کروایا۔ عہد لینے کے بعد انہوں نے اسٹیشن کی صفائی میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے شرم دان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ریلوے بورڈ کی سکریٹری محترمہ ارونا نائر نے ریل بھون میں افسران اور عملے کو سوچھتا کا حلف دلایا ۔
2 اکتوبر کو اختتام پذیر ہونے والی اس مہم میں مختلف سرگرمیاں شامل ہوں گی جن کا مقصد صفائی کو فروغ دینا ہے۔ یہ اقدام صاف اور صحت مند ماحول کو برقرار رکھنے کی اجتماعی ذمہ داری پر زور دیتا ہے۔
*******
ش ح۔ ظ ا-ج ا
UR No. 6191
(Release ID: 2167979)
Visitor Counter : 2