عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
اگست 2025 کی ‘سکریٹریٹ اصلاحات’ ماہانہ رپورٹ کا 25 واں ایڈیشن جاری
2021-2025 تک سوچھتا مہم میں اسکریپ کی فروخت سے کل 3,371.15 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل ہوئی ہے
دسمبر 2024-اگست 2025 کے دوران اسکریپ ڈسپوزل سے 1007.1 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل ہوئی
اگست 2025 کے دوران 5,545 دفاتر میں سوچھتا مہم میں 0.35 لاکھ فائلیوںکو نمٹایا گیا
Posted On:
17 SEP 2025 8:00PM by PIB Delhi
عملہ ، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت کے تحت محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی) نے اگست 2025 کے لیے اپنی ماہانہ‘سکریٹریٹ اصلاحات’ رپورٹ کا 25 واں ایڈیشن جاری کیا ہے ۔ رپورٹ میں جاری اقدامات کا ایک وسیع تجزیہ فراہم کیا گیا ہے، جس کا مقصد (1) سوچھتا اور زیر التواء معاملوں کو کم سے کم سطح تک لانے کر حکمرانی اور انتظامیہ کے طریقہ کار میں تبدیلی لانا (ii) فیصلہ سازی میں استعداد کار میں اضافہ ، (iii) ای-آفس کے نفاذ اور تجزیات ہے۔
اس ایڈیشن میں درج ذیل شامل ہیں:
- ‘دفاتر کی جگہ کے مؤثر انتظام’ کے تحت بہترین طریقہ کار
- مرکز میں: وزارت بندرگاہیں، شپنگ اور آبی راستے(ایم او پی ایس ڈبلیو)
- کابینہ سکریٹریٹ کی ہدایات برائے ای-آفس نفاذ
اگست 2025 کی رپورٹ کی اہم جھلکیاں:
- صفائی اور زیر التوا امور میں کمی:
- ملک بھر میں 5,545 مقامات پر صفائی مہمیں کامیابی کے ساتھ انجام دی گئیں۔
- تقریباً 4.78 لاکھ مربع فٹ دفتر کی جگہ خالی کی گئی، جس میں سب سے زیادہ حصہ لینے والے وزارت ریلویز (1,79,293 مربع فٹ) اور وزارت کوئلہ (1,25,988 مربع فٹ) تھے۔
- ردی سامانوں کی فروخت سے 74.44 کروڑ روپے آمدنی حاصل ہوئی، جس میں وزارت ریلویز، کوئلہ اور بھاری صنعتیں کی اہم شراکتیں شامل ہیں۔
- مؤثر ریکارڈ مینجمنٹ کے تحت 62,811 فزیکل فائلیں کا جائزہ لیا گیا، جن میں سے 34,681 فائلیں خارج کی گئیں۔
- 4,37,813 عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا (کل کا 84.41٪)، ساتھ ہی 1,216 پارلیمانی ریفرنسز اور 242 ریاستی حکومت کے ریفرنسز کا بھی ازالہ کیا گیا۔
پیمانہ/آئٹم
|
SC 1.0-4.0
|
دسمبر24-اگست25
|
کل
|
آمدنی کا حصول (روپے میں) کروڑ
|
2364.05
|
1007.1
|
3371.15
|
- بہترین طریقہ کار: دفاتر کی جگہ کا مؤثر انتظام:
وزارتیں اور محکمے ریکارڈ محفوظ کرتے ہیں، جس سے شفافیت اور عوامی رسائی میں اضافہ ہوتا ہے۔ مثالیں شامل ہیں:
- آئیکار بھون، گوہاٹی؛ سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز (انکم ٹیکس) میں کچرے کی نکاسی اور گاڑی پارکنگ کے لیے جگہ کا مؤثر استعمال
- الیکٹرانکس نیکیتن، نئی دہلی، MeitY میں گلیوں کی غیر ضروری اشیاء کی صفائی
- فیصلہ سازی اور ای-آفس کے نفاذ و تجزیات میں اضافہ:
- ڈیلئیرنگ اقدامات اپنانے سے فعال فائلوں کے اوسط مختلف لین دین کی سطح 2021 میں 7.19 سے گھٹ کر اگست 2025 تک 4.34 ہو گئی ہے۔
- اگست 2025 میں کل بنائی گئی فائلوں کا 94.68 ؍فیصدای-فائلز ہیں۔
- وصول شدہ رسیدوں میں سے 95.01 ؍فیصد ای-رسیدیں تھیں اور 64 وزارتوں/محکموں نے کم از کم 90؍فیصد ای-فائلز کو شاندار سطح پر اپنایا۔ 19 وزارتوں/محکموں نے اگست 25 کے لیے 100 ؍فیصدای-رسیدوں کا حصہ حاصل کیا۔
- اگست 2025 کے مہینے میں وزارتوں کے مابین فائلوں کی نقل و حرکت 3,542 فائلیں رہی، جو انتظامی عمل کی آسانی کو ظاہر کرتی ہیں۔
یہ اقدامات حکومت ہند کی ڈیجیٹل، شفاف، مؤثر اور شہریوں پ مرکوز حکمرانی کے مسلسل عزم کو اجاگر کرتے ہیں، جو انتظامی برتری اور جوابدہ عوامی انتظام کے وسیع مقصد کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔
**************
(ش ح۔م ع ن ۔ع د)
U. No. 6200
(Release ID: 2167965)