بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت 
                
                
                
                
                
                    
                    
                        مائیکرو،اسمال اور میڈیم انٹرپرائزز کے مرکزی وزیر جناب جیتن رام مانجھی نے بہار کے بودھ گیا میں پی ایم وشوکرما-نیشنل ایس سی-ایس ٹی ہب پر میگا کانکلیو کی صدارت کی
                    
                    
                        
پردھان منتری وشوکرما یوجنا کے دو سال مکمل ہونے پر  میگا کانکلیو کا انعقاد، کاریگروں اور  مجسمہ سازوں کی تیار کردہ مصنوعات کی نمائش اور فروخت  کا اہتمام کیا گیا
بہار نے مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) سیکٹر سمیت مختلف اسکیموں اور اقدامات کے ذریعہ  بہترین  پیش رفت کی ہے: مرکزی وزیر برائے مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز
مرکزی وزارت مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ( ایم ایس ایم ای) نے پردھان منتری وشوکرما یوجنا کے نفاذ کو مضبوط بنانے کے لیے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائن احمد آباد (این آئی ڈی) اور انسٹی ٹیوٹ آف رورل مینجمنٹ آنند ( آئی آر ایم اے –ارما) کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے
پردھان منتری وشوکرما یوجنا، این ایس ایس ایچ اور پی ایم ای جی پی کے 2500 سے زیادہ استفادہ کنندگان نے پروگرام میں حصہ لیا
                    
                
                
                    Posted On:
                17 SEP 2025 8:32PM by PIB Delhi
                
                
                
                
                
                
                مرکزی وزارت مائیکرو،ا سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ( ایم ایس ایم ای) نے آج بہار کے بودھ گیا میں ‘‘ پی ایم وشو کرما و نیشنل ایس سی –ایس ٹی ہب میگا کانکلیو ’’ کا انعقاد کیا۔  اس  تقریب کا اہتمام پی ایم وشوکرما یوجنا کی دوسری سالگرہ کے موقع پر کیا گیا تھا۔
 

مائیکرو،ا سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) کے مرکزی وزیر جناب جیتن رام مانجھی نے اس تقریب کی صدارت کی۔ مرکزی وزیر مملکت برائے مائیکرو،ا سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) محترمہ شوبھا کرندلاجے نے بطور مہمان خصوصی اس پروگرام میں شرکت کی۔ اس تقریب میں جناب نتیش مشرا، وزیر صنعت، ڈاکٹر پریم کمار وزیر تعاون اور جناب جنک رام، درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل کی بہبود، حکومت بہار بھی موجود تھے۔

مائیکرو،ا سمال اور میڈیم انٹرپرائزز کے مرکزی وزیر جناب جیتن رام مانجھی نے ‘پی ایم وشوکرما اور نیشنل ایس سی-ایس ٹی ہب میگا کانکلیو’ بودھ گیا میں لوگوں کے  موجود ہونے پر خوشی کا اظہار کیا اور انہیں مبارک باد دی ۔ انہوں نے تمام استفادہ کنندگان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایم ایس ایم ای کی وزارت نے کئی اہم اقدامات کیے ہیں اور ان کے لیے متاثر کن پروگرام منعقد کیے ہیں۔ جناب  مانجھی نے کہا- ‘‘مختلف اسکیموں اور اقدامات کے ذریعہ بہار میں ایم ایس ایم ای سیکٹر سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ میں تمام مستفید ہونے والوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ ان کے مستقبل میں امید افزا کاروباری افراد کے طور پر کامیابی ہو گی’’۔

 
مرکزی ایم ایس ایم ای وزیر نے کہا-‘‘محترم وزیر اعظم کی طرف سے 17 ستمبر 2023 کو شروع کی گئی‘ پردھان منتری وشوکرما یوجنا نے دو سال مکمل کر لیے ہیں۔ روایتی کاریگروں اور دستکاروں کی شناخت، ہنر اور خوشحالی فراہم کر کے انہیں بااختیار بنانے کے مقصد سے 30 لاکھ مستفیدین کو اس اسکیم کے تحت مفت تربیت  فراہم  کی گئی ہے، ان میں سے 2 لاکھ افراد کو ہنر مندی کی اسکیم کے تحت رجسٹر کیا گیا ہے اور اس میں 3 سال میں 2 لاکھ افراد کو ہنر مند بنایا گیا ہے۔ انڈیا پوسٹ کے ذریعے 8 لاکھ ٹول کٹس تقسیم کیے گئے ہیں اور 5 لاکھ کاریگروں کو بغیر کسی گارنٹی کے 4,100 کروڑ روپے کے قرض کی منظوری دی گئی ہے۔

جناب  مانجھی نے بتایا کہ صرف بہار میں ہی 1.62 لاکھ کاریگر رجسٹرڈ ہیں، 1.05 لاکھ کو تربیت دی گئی ہے اور تقریباً 19,000 مستفیدین کو 160 کروڑ روپے کے قرضے تقسیم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کے 92 فیصد سے زیادہ استفادہ کنندگان درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبائل اور دیگر پسماندہ طبقات سے ہیں جن میں سے 33 فیصد خواتین ہیں۔ ضلع  گیا میں 735 کاریگروں نے 7 کروڑ روپے کے قرض حاصل کیے ہیں۔

مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے نے میگا کانکلیو میں حصہ لینے والے استفادہ کنندگان کو مبارکباد دی۔ انہوں نے شرکاء کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور انہیں کامیاب کاروباری بننے کی ترغیب دی۔ انہوں نے خاص طور پر خواتین کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ انٹرپرینیورشپ کو اپنائیں اور ان کی بااختیاریت کو روشن مستقبل کی کلید قرار دیں۔
مرکزی وزارت مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کے کئی سینئر افسران  جس میں  ایم ایس ایم ای ڈیولپمنٹ کمشنر، کے وی آئی سی اور این ایس آئی سی کے دفتر کے نمائندوں نے اس کانفرنس میں شرکت کی۔ کانفرنس میں بہار حکومت کے افسران نے بھی شرکت کی۔ پردھان منتری وشوکرما یوجنا، این ایس ایس ایچ اور پی ایم ای جی پی کے 2,500 سے زیادہ مستفیدین نے اس تقریب میں حصہ لیا۔ 17 سے 18 ستمبر 2025 تک منعقد ہونے والی نمائش میں مجموعی طور  100 اسٹالز لگائے گئے تھے جن میں کاریگروں اور دستکاروں کی تیار کردہ مصنوعات کی نمائش اور فروخت کی گئی تھی۔ اس کے علاوہ، شرکاء کی مدد کے لیے مارکیٹنگ، برانڈنگ، پیکیجنگ اور متعلقہ موضوعات پر تکنیکی سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔

میگا کانکلیو کا آغاز ڈاکٹر ملند رام ٹیکے، جوائنٹ سکریٹری، ایم ایس ایم ای کی وزارت، حکومت ہند کے خطبہ استقبالیہ سے ہوا۔ ایم ایس ایم ای اسکیموں کے بارے میں ایک پریزنٹیشن اور اس شعبہ کا جائزہ ڈاکٹر رجنیش، ایڈیشنل سکریٹری اینڈ ڈیولپمنٹ کمشنر(ایم ایس ایم ای ) کی وزارت، حکومت ہند نےپیش کیا۔
اس تقریب میں پی ایم وشوکرما اسکیم کے استفادہ کنندگان کے تجربات کے اشتراک کے سیشنز بھی شامل تھے۔ قرض کے سرٹیفکیٹس اور ٹول کٹس پی ایم وی سے مستفید ہونے والوں میں تقسیم کیے گئے، جبکہ پی ایم ای جی پی کے مستفید ہونے والوں کو مارجن منی (ایم ایم) سبسڈی فراہم کی گئی۔ مزید برآں، کھادی اور گاؤں کی صنعت کمیشن (کے وی آئی سی) کے ذریعے فائدہ اٹھانے والوں میں سلائی مشینیں تقسیم کی گئیں، اور  نیشنل ایس سی – ایس ٹی (این ایس ایس ایچ) کے تحت مستحقین کو تعریفی  اسناد  پیش کیے گئے۔
اس موقع پر ایم ایس ایم ای کی وزارت نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائن احمد آباد (این آئی ڈی) اور انسٹی ٹیوٹ آف رورل مینجمنٹ آنند (آئی آر ایم اے) کے ساتھ بھی پی ایم وشوکرما اسکیم کے نفاذ کو مضبوط بنانے کے لیے مفاہمت ناموں پر دستخط کیے۔
یہ میگا کانکلیو خواہشمند اور موجودہ کاروباری افراد کو اپنے افق کو وسعت دینے کے لیے ایک انٹرایکٹیو پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ اس تقریب میں پی ایم وشوکرما، پی ایم ای جی پی اور این ایس ایس ایچ کے استفادہ کنندگان نے بودھ گیا اور بہار اور پڑوسی ریاستوں کے دیگر اضلاع سے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
*******
ش ح۔ ظ ا-ج ا
UR  No. 6189
                
                
                
                
                
                (Release ID: 2167949)
                Visitor Counter : 10