قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مدھیہ پردیش کے دھار سے ‘آدی کرمایوگی ابھیان’  کا آغاز کیا


دنیا کا سب سے بڑا قبائلی زمینی سطح کا قیادت مشن، 30 ریاستوں/مرکزی زیر انتظام علاقوں کے ایک لاکھ گاؤوںمیں 11 کروڑ شہریوں کااحاطہ کرےگا

آدی کرم یوگی: خدمت، قربانی اور عزم کے ذریعے جوابدہ حکمرانی کے لیے وکست بھارت کا مشن

‘جن جاتیہ گورو ورش ’کے دوران ‘آدی سیوا پرو’ کے تحت قبائلی برادریوں کو براہِ راست سرکاری اسکیموں سے جوڑنے کےلیےمہم شروع کی گئی

آدی سیوا پرو: 17 ستمبر سے 2 اکتوبر 2025 تک

Posted On: 17 SEP 2025 8:09PM by PIB Delhi

عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی بصیرت افروز قیادت میں حکومت ہند نے 15 نومبر 2024 سے 15 نومبر 2025 تک’ جن جاتیہ گورو ورش’ قرار دیا ہے۔ اس جشن کے ایک تاریخی اقدام کے طور پر وزارتِ قبائلی امور نے ایک جوابدہ حکمرانی مشن  آدی کرم یوگی ابھیان کا آغاز کیا ہے، جسے دنیا کا سب سے بڑا قبائلی زمینی سطح کا قیادت پروگرام تصور کیا گیا ہے، جو 30 ریاستوں/مرکزی زیر انتظام علاقوں کے ایک لاکھ گاؤوں میں 11 کروڑ قبائلی افراد کا احاطہ کیا جائے گا۔

"آدی کرم یوگی وکست بھارت کا ایک مشن ہے: جس کا مقصد خدمت، سمرپن (وقف) اور سنکلپ (عزم) کے ذریعے جوابدہ حکمرانی اور آخری شخص تک خدمات کی  فراہمی کو یقینی بنا نا ہے۔’’

آج مدھیہ پردیش کے دھار میں پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے عزت مآب وزیر اعظم نے باضابطہ طور پر اس مہم کا آغاز کیا۔ عزت مآب وزیر اعظم نےاس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ  آدی سیوا پَرو کی گونج پہلے ہی ملک بھر میں مختلف مراحل میں سنائی دے رہی ہے۔ وزیر اعظم نے دھار سے مدھیہ پردیش ایڈیشن کا آغاز کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ مہم مدھیہ پردیش کی قبائلی برادریوں کو براہِ راست مختلف سرکاری اسکیموں سے جوڑنے کے لیے ایک پُل کا کام کرے گی۔’’

1.jpg

حکمرانی کی نئی تشکیل — قیادت کا ایک زمینی ماڈل

دس جولائی 2025 سے دیہی ترقی، خواتین و اطفال کی ترقی، صحت، تعلیم، جنگلات، قبائلی امور اور دیگر محکموں کے سینئر افسران نے ملک کے سات خطوں میں 7 روزہ رہائشی طرز کی حکمرانی کی عملی تجربہ گاہیں میں بھرپور تربیت حاصل کی ہے۔

ایک رویہ جاتی پروسیس لیب کے ذریعے یہ قیادت سازی کا پروگرام ضلع، بلاک اور گاؤں کی سطح کے افسران تک پہنچا ہے، جس نے 20 لاکھ افسران،  اپنی مدد آپ گروپ کی خواتین اور قبائلی نوجوانوں کو آدی کرم یوگی کے طور پر خدمت اور تبدیلی کے لیے وقف زمینی سطح کے رہنما بنانے کی صلاحیت دی ہے۔

یہ مربوط ماڈل اس بات کو یقینی بناتا ہے:

  • اسکیموں کا آخری شخص تک نفاذ
  • محکماتی وسائل کا انضمام
  • قبائلی برادریوں کی برابر کے شراکت دار کے طور پر فعال شمولیت

آدی سیوا پَرو (17 ستمبر – 2 اکتوبر 2025)

مہم کے حصے کے طور پرعزت مآب زیر اعظم نے آدی سیوا پَرو کا افتتاح کیا، جو ایک اکھ قبائلی اکثریتی والے گاؤوں میں منایا جا رہا ہے۔

اس پندرہ روزہ مہم کے دوران ہر گاؤں اپنا قبائلی گاؤں وژن 2030 تیار کرے گا، جو وکست بھارت@2047 کی بنیاد رکھے گا۔

شراکتی وژن سازی کے عمل میں شامل ہیں:

  • کمیونٹی اراکین کے ساتھ  اجتماعی سرگرمیاں
  • اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مرکوز گروپ بات چیت
  • ترقیاتی اشاریوں میں پائےجانےوالے خلا کا تجزیہ
  • قبائلی گاؤں وژن 2030 کی تیاری
  • دھرتی اب جن جاتیہ گرام اتکرش ابھیان 2.0 ، پی ایم جنمان اور دیگر جیسی اہم اسکیموں سے سرمایہ کاری کی نقشہ سازی کے ساتھ ولیج ایکشن پلان۔

ہر گاؤں میں ایک ‘آدی سیوا کیندر’ قائم کیا جائے گا — ایک سنگل ونڈو شہری خدمت مرکز، جہاں رہائشی ‘آدی سیوا سمے’ (ہفتہ وار رضاکارانہ خدمت کا ایک گھنٹہ) پیش کریں گے۔

مؤثر ابلاغ کو یقینی بنانے کے لیے آدی وانی ایپ — ایک اے آئی پر مبنی زبانوں کا پُل  - استعمال کی جائے گی، جو سرکاری افسران کو قبائلی برادریوں سے ان کی مادری زبانوں (ابتدائی طور پر 4) میں براہِ راست جوڑنے کا ذریعہ فراہم کرے گی۔

2.png

نوجوانوں کی قیادت

  • یہ مہم  ہندوستان کے نوجوانوں کو قوم کی تعمیر میں شراکت دار کے طور پر متحرک کرنے کی بھی کوشش کرتی ہے۔
  • آدی سہیوگی: گاؤں کے نوجوانوں کو قبائلی گاؤں وژن 2030 کی تیاری میں شامل کرنا۔
  • آدی کرم یوگی اسٹوڈنٹ چیپٹرز کا آغاز آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم، ایمس اور مرکزی جامعات میں کیا جائے گا تاکہ ہندوستان کے روشن دماغ قبائلی تبدیلی میں اپنا کردار ادا کریں۔
  • آدی کرم یوگی فیلوشپ قومی و بین الاقوامی اداروں کے اشتراک سے پیشہ ور نوجوانوں کو قبائلی علاقوں میں خدمت، شمولیتی حکمرانی کے ماڈلز ڈیزائن کرنے اور اختراعی حل کو وسعت دینے کے لیے متحرک کرے گی۔

آدی کرم یوگی ابھیان کی اہم جھلکیاں

  • 20 لاکھ تبدیلی لانے والے کثیر المحکماتی افسران،  اپنی مدد آپ گروپس کی خواتین اور نوجوان آخری شخص تک خدمات کی فراہمی کے لیے تربیت ۔
  • 1 لاکھ گاؤں، 1 وژن کمیونٹیز نے DAJGUA 2.0 سے منسلک ایکشن پلان کے ساتھ قبائلی گاؤں وژن 2030 تیار کیا۔
  • 1 لاکھ آدی سیوا کیندرا سنگل ونڈو مراکز جن میں ہفتہ وار آدی سیوا آور ہوگا۔
  • زمینی سطح پر شکایات کا ازالہ گاؤں کی قیادت والے طریقۂ کار بر وقت مسئلہ حل کرنے، خدمات کی فراہمی اور اسکیموں کی تکمیل کو یقینی بنائیں گے۔

وسیع پیمانے پر اثرات

  • 11 کروڑ قبائلی افراد کوبااختیاربنایا گیا
  • ایک لاکھ گاؤں • 30 ریاستیں/مرکزی  کے زیر انتظام علاقے • 550 اضلاع • 3000 بلاکس
  • 20 لاکھ آدی کرم یوگی بطور زمینی سطح کے رہنما

قیادت کی آواز

مرکزی وزیر برائے قبائلی امور جناب جُوال اورام نے کہاکہ آدی کرم یوگی ابھیان صرف ایک پروگرام نہیں—یہ بااختیار بنانے کی ایک تحریک ہے۔ ہر قبائلی گاؤں کے لیے وژن 2030 کو مشترکہ طور پر تیار کر کے ہم قبائلی برادریوں کو برابر کے شریک کار بنا کر وکست بھارت @2047 کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔

قبائلی امور کے وزیر مملکت جناب درگاداس اُیکے نے مزید کہاکہ

گورننس لیبز اور آدی سیوا کیندروں کامتواترماڈل اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ جوابدہ حکمرانی ہر گھر تک پہنچے۔ یہ قبائلی علاقوں میں حقیقی معنوں میں آخری گھر تک رسائی اور اسکیموں کی تکمیل کو یقینی بنائے گا۔"

ترقی یافتہ بھارت@2047 کی جانب

آدی کرم یوگی ابھیان محض حکمرانی میں اصلاح نہیں—یہ عوامی تحریک ہے۔ جوابدہ حکمرانی، نوجوان قیادت، سماجی شمولیت اور آخری فرد تک کی فراہمی کو یکجا کرتے ہوئے، یہ مہم قبائلی شہریوں کو  ہندوستان کے ترقیاتی سفر کے شریک کار کے طور پر بااختیار بنانے کی راہ ہموار کرتا ہے۔

یہ ایک جامع، مستحکم اور خوشحال بھارت کی تعمیر کی سمت تاریخی پیش رفت ہے۔

**************

(ش ح۔م ع ن ۔)

U. No. 6197


(Release ID: 2167947) Visitor Counter : 10
Read this release in: English , हिन्दी