محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سوستھ ناری، سشکت پریوار ابھیان کے تحت ای ایس آئی سی 160 ہسپتالوں اور 1,600 سے زیادہ ڈسپنسریوں میں ہیلتھ کیمپ لگائے گا


احتیاطی صحت، غذائیت، اے این سی، حفاظتی ٹیکوں، اور خواتین کی فلاح و بہبود پر توجہ دینے کے لیے ملک گیر مہم

ای ایس آئی سی کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا، خاندانوں کو مضبوط کرنا اور وکست بھارت کے وژن کو عملی شکل دینا ہے

Posted On: 17 SEP 2025 5:48PM by PIB Delhi

ایک صحت مند عورت ایک صحت مند خاندان کی بنیاد ہے اور ایک صحت مند خاندان ایک مضبوط اور خوشحال ملک کی بنیاد ہے۔ اسی وژن کے تحت، وزارت صحت و خاندانی بہبود (ایم او ایچ ایف ڈبلیو) پورے ملک میں دو ہفتوں پر مشتمل ایک صحت مہم — ”سوستھ ناری، سشکت پریوار ابھیان“ — کا آغاز کر رہی ہے، جو آٹھویں راشٹریہ پوشن ماہ کے ساتھ مربوط ہے اور 17 ستمبر سے 2 اکتوبر 2025 تک جاری رہے گی۔ یہ مہم وزیرِاعظم نریندر مودی نے 17 ستمبر 2025 کو آٹھویں راشٹریہ پوشن ماہ کے باضابطہ آغاز کے ساتھ لانچ کی۔ یہ اقدام ملک میں خواتین اور بچوں کے لیے سب سے بڑی صحت سے متعلق آگاہی اور رسائی مہم ہے جو وزیرِاعظم کے پوشن، فٹنس اور احتیاطی صحت کے عزم سے ہم آہنگ ہے۔

اس ابھیان کے تحت، 17 ستمبر سے 2 اکتوبر 2025 تک تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں آیوشمان آروگیہ مندر، کمیونٹی ہیلتھ سنٹر، ضلع اسپتالوں اور دیگر صحت کی سہولتوں میں ہیلتھ کیمپ لگائے جائیں گے۔ ان کیمپوں میں احتیاطی معائنہ، قبل از پیدائش معائنہ خدمات، حفاظتی ٹیکے، غذائیت سے متعلق آگاہی، صحت مند کھانا پکانے کے طریقے، خوراک پر قابو، خاندانی بنیاد پر جسمانی سرگرمیاں، اور باقاعدہ صحت معائنے سے متعلق رہنمائی فراہم کی جائے گی۔

ایمپلائیز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن (ای ایس آئی سی) بھی ”سوستھ ناری سشکت پریوار ابھیان“ میں شریک ہے اور اس نے پورے ملک میں 160 ای ایس آئی اسپتالوں میں جامع ہیلتھ کیمپس منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ دو ہفتوں پر مشتمل پروگرام تمام کام کے دن پر (کل 13 دن) منعقد ہوگا، جو احتیاطی صحت اور خواتین کی فلاح کے لیے ای ایس آئی سی کے پختہ عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ اس کا دائرہ 160 اسپتالوں، 1,603 ڈسپنسریوں، 107 ڈسپنسری کم برانچ دفاتر اور تقریباً 100 رضاکارانہ معاہداتی اسپتالوں پر محیط ہے۔ کیمپس کو مقام کی بنیاد پر اور موبائل رسائی کیمپس کی صورت میں منعقد کیا جائے گا، جہاں ہر ای ایس آئی اسپتال روزانہ ایک موبائل کیمپ منعقد کرے گا۔ ہدفی آبادی میں خواتین مستفیدین، نو عمر لڑکیاں اور ہر عمر کے بچے شامل ہوں گے۔

مہم کے حصے کے طور پر، دو ہفتوں کے دوران ای ایس آئی اسپتالوں کی جانب سے 50 بلڈ ڈونیشن کیمپ منعقد کیے جائیں گے۔ معمول کے اے این سی چیک اپ، حفاظتی ٹیکہ جات، اور ایم سی پی کارڈ تقسیم پر زور دیا جائے گا، ساتھ ہی ای ایس آئی اسپتالوں، ڈسپنسریوں اور ڈسپنسری کم برانچ دفاتر میں روزانہ صحت سے متعلق آگاہی کیمپس بھی منعقد ہوں گے۔ پروگرام یہ بھی یقینی بناتا ہے کہ فوری ریفرل کے ذریعے اسکرین-پازیٹیو کیسز کے لیے ماہر علاج کو مربوط کیا جائے، اسپتالوں میں موقع پر ماہرین کے مشاورتی کیمپس لگائے جائیں اور فالو اپ علاج کے لیے ہموار ہم آہنگی کو یقینی بنایا جائے۔ اس کے علاوہ، ای ایس آئی سی "نکشے متر" عہد مہم کے ذریعے تپِ دق کے خاتمے کی کوششوں کی بھی حمایت کرے گا، جو جامع احتیاطی صحت کے عزم کو مزید مضبوط بناتا ہے۔

اسی جذبے کے تحت، ای ایس آئی سی کی طرف سے اسپتالوں اور ڈسپنسریوں کے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے اس ابھیان میں فعال شرکت اس اصول کو اجاگر کرتی ہے کہ مضبوط خاندان معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، اور یہی خاندان سشکت پریوار اور وکست بھارت کی بنیاد رکھتے ہیں۔ خواتین مستفیدین کی صحت اور فلاح کو یقینی بنا کر، ای ایس آئی سی ان کے بااختیار بنانے کو فروغ دے رہا ہے، مضبوط خاندانوں کو سہارا دے رہا ہے، اور معزز وزیرِاعظم کے صحت مند اور خوشحال وکست بھارت کے وژن کو حقیقت میں ڈھالنے میں معاون بن رہا ہے۔

*********

ش ح۔ ف ش ع

                                                                                                                                       U: 6171

 


(Release ID: 2167829) Visitor Counter : 6