وزارت خزانہ
ڈی ایف ایس نے خصوصی مہم 4.0 (2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2024) کے سوچھتا اہداف حاصل کیے، 5.0 کے لیے تیار
نومبر 2024 سے اب تک 38,000 سے زیادہ سائٹس کو صاف کیا گیا، 1,36,000 مربع فٹ سے زیادہ جگہ خالی کی گئی، 54 لاکھ ریونیو حاصل ہوا اور 29,000 سے زیادہ عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا
Posted On:
17 SEP 2025 8:05PM by PIB Delhi
محکمہ مالیاتی خدمات (ڈی ایف ایس ) اور اس کی تنظیموں نے 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2024 تک خصوصی مہم 4.0 شروع کی تھی، تاکہ التوا کو کم سے کم کیا جا سکے اور سوچھتا کو ادارہ بنایا جا سکے۔ مہم کے اہداف 31 اکتوبر 2024 کو مہم کے اختتام تک حاصل کر لیے گئے۔ ملک بھر میں 38000 سے زیادہ سائٹس کو صاف کیا گیا اور 100000 روپے کی آمدنی ہوئی۔ اسکریپ کو ٹھکانے لگانے سے 4.54 کروڑ حاصل ہوئے۔
ڈی ایف ایس اور اس کی تنظیموں نے خصوصی مہم کی سرگرمیاں جاری رکھی ہیں، نومبر 2024 سے ایس سی ڈی پی ایم پورٹل پر کامیابیوں کی ماہانہ رپورٹنگ باقاعدگی سے اپ لوڈ کی جا رہی ہے۔
نومبر 2024 سے اگست 2025 کے درمیانی مہینوں میں محکمہ اور اس کی تنظیموں کی جھلکیاں اور کامیابیاں حسب ذیل ہیں:
صفائی مہم/سائٹس/دفاتر کی صفائی: 1009
خالی جگہ: 1,36,051 مربع فٹ۔
اسکریپ ڈسپوزل سے حاصل شدہ ریونیو: روپے 54,39,018 /-
عوامی شکایات کا ازالہ: 23095
عوامی شکایات کی اپیلوں کا ازالہ: 5900
محکمہ خصوصی مہم 5.0 میں حصہ لینے کے لیے تیار ہے۔ آئندہ مہم کے لیے روڈ میپ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور اس کے تمام دفاتر اور اداروں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
***
ش ح ۔ ال
UR-6185
(Release ID: 2167814)
Visitor Counter : 2